اردو محفل کے نثر نگار - سید عمران

سیما علی

لائبریرین

سید عمران

محفلین
سید عمران اس وقت سجدے میں پڑے ہیں. دیکھیے کب سر اٹھاتے ہیں اور یہاں کا رخ کرتے ہیں
ویسے کچھ عنوانات یقیناً دلچسپ ہیں
ماضی کی غلطیاں
حسین رات کی ملاقات
سمجھیے کہ مفتی صاحب کم از کم عنوانات کی حد تک باغی ضرور ہیں
اچھے خاصے موضوعات پر لکھ مارا ہے عمران بھائی نے۔
بس عشق و رومانس کی کمی معلوم ہوتی ہے۔
کچھ مضامین ایسے بھی ہوتے!
جوانی کی حماقت
معشوق کے بھائی
یونیورسٹی اور عشق
وغیرہ وغیرہ۔۔۔
اس طرح کے عنوانات تو ہم سے جتنے مرضی بنوا لیں:
روابط استوار کریں
آپ پر پڑوسن کا حق
مستقل مزاجی منزل معشوق تک پہنچا دیتی ہے
ماسیوں سے مت گھبرائیے
سرحد کے اُس پار کی چھوریاں
جانا گُلِ مست کے ہمارا
عشقیہ کتھا
آپ کے شہر کے خوباں
برصغیر کی معدوم ہوتی حسینائیں
اور، اور، اور!!!
 

شمشاد

لائبریرین
شمشاد بھائی کیا درج ذیل ربط عنوان کے لحاظ سے اس لڑی کے پہلے مراسلہ والی فہرست میں شامل ہوسکتے ہیں؟؟؟

اِدھر اُدھر سے:

کراچی محفلین سے پہلی ملاقات
کراچی محفلین سے دوسری ملاقات
جی بالکل۔ میں پہلے مراسلے میں تدوین کیے دیتا ہوں۔

عمران بھائی تدوین کر دی ہے۔
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
عمران بھائی واقعتا بہت عمدہ نثر نگار ہیں۔ اور ان کا اسلوب مجھے شفیق الرحمن کی یاد دلاتا ہے۔ دھیما دھیما ٹھنڈا میٹھا۔۔۔۔
 

سید عمران

محفلین
عمران بھائی واقعتا بہت عمدہ نثر نگار ہیں۔ اور ان کا اسلوب مجھے شفیق الرحمن کی یاد دلاتا ہے۔ دھیما دھیما ٹھنڈا میٹھا۔۔۔۔
اللہ اللہ نین بھائی قدر دانی کی فروانی کردی۔۔۔
ہم کام کے دوران تھک جاتے ہیں تو تھوڑا سا کھیل مستی اور شرارتیں کرکے ہنس بول لیتے ہیں، ذہنی تھکاوٹ دور کرلیتے ہیں۔۔۔
بس اس سے زیادہ کچھ حقیقت نہیں!!!
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
اللہ اللہ نین بھائی قدر دانی کی فروانی کردی۔۔۔
ہم کام کے دوران تھک جاتے ہیں تو تھوڑا سا کھیل مستی اور شرارتیں کرکے ہنس بول لیتے ہیں، ذہنی تھکاوٹ دور کرلیتے ہیں۔۔۔
بس اس سے زیادہ کچھ حقیقت نہیں!!!
مستیوں کو جاری رکھیے گا۔۔۔۔ موجودہ دور میں قلبی سکون کا یہی اصل راز ہے ۔۔۔۔۔
 

لاریب مرزا

محفلین
عمران بھائی نے جب اپنی نثر کے جوہر دکھانے شروع کیے تو ہم خاصے حیران ہوئے کہ اردو محفل میں کیسا کیسا ٹیلنٹ چھپا ہوا ہے. ان کی جتنی بھی تحاریر نظروں سے گزری ہیں. خوب ہیں. اور جناب کا سفر نامہ ہماری مستقبل میں پڑھی جانے والی تحاریر میں سر فہرست ہے. اللہ کرے زور قلم اور زیادہ. :)
 
Top