سیدھی سی بات کرنا اپنی عادت ہے جی۔ کسی کو برا لگے، کسی کے کانوں سے دھواں نکلے یا کسی کو اردو کی محبت کے خلاف بات لگے۔ میں مترجم ہوں اور میں وہ ترجمہ کرتا ہوں جو عوام کو سمجھ آ جائے۔ یہ اصطلاحات کے ترجمے آج سے پانچ برس قبل کر کے ہم چھوڑ چکے ہیں۔ سوائے چند ایک عام فہم اصطلاحات کے عوام کبھی نہیں مانی اور کمپیوٹر کو کمپیوٹر ہی کہتی ہے، لیپ ٹاپ کو لیپ ٹاپ ہی اور اب لیپی کہتی ہے، سیل فون کو سیل فون ہی کہتی ہے۔ آپ جتنا مرضی زور لگا لیں۔ اسی بات پر وکی پیڈیا سے اختلاف ہے وہ بھی اصطلاحات کا قبرستان تخلیق کرتے ہیں جسے ان کے علاوہ کوئی نہیں سمجھتا۔