اردو میں لیپ ٹاپ کے لیے متبادل نام کیا ہو گا؟

فاتح

لائبریرین
جب دوست احباب لیپ ٹاپ کے ترجمے سے فراغت پا چکیں تو ترکی زبان سے مستعار لیے ہوئے لفظ "اردو" کے لیے بھی کوئی متبادل گھڑنے کی بے سود کوششیں کر کے ثواب دارین حاصل کرنا مت بھولیے گا۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
لیپ کا۔ کیا ترجمہ ہے؟
گود ۔عام
آغوش۔ معروف
حضن۔ غیر معروف
جب دوست احباب لیپ ٹاپ کے ترجمے سے فراغت پا چکیں تو ترکی زبان سے مستعار لیے ہوئے لفظ "اردو" کے لیے بھی کوئی متبادل گھڑنے کی بے سود کوششیں کر کے ثواب دارین حاصل کرنا مت بھولیے گا۔
اب تک تو ترکی زبان نے یہ قرضہ معاف کردیا ہوگا اور اردو مالکانہ حقوق کی مختار ہو چکی ہوگی۔ ۔ فاتح بھائی ۔
 
فاتح

لائبریرین
اب تک تو ترکی زبان نے یہ قرضہ معاف کردیا ہوگا اور اردو مالکانہ حقوق کی مختار ہو چکی ہوگی۔ ۔ فاتح بھائی ۔
اگر ایسا ہے تو بے فکر رہیے کیوں کہ مجھے یقین ہے کہ انگریزی نے بھی اگر اب تک ہمیں معافی نہیں دی تو جلد ہی عطا کر دے گی۔ :laughing:
 
فاتح

لائبریرین
انگبیں کے، بہ حکم رب الناس
بھر کے بھیجے ہیں سربمہر گلاس
ایسا نہیں تھا کہ غالب کے دور میں پانی پینے کے برتن کے لیے آب خورہ یا کوئی اور لفظ موجود نہیں تھا لیکن اگر غالب نے بھی عام فہم لفظ GLASS استعمال کیا تو ہمیں لیپ ٹاپ یا موبائل فون اور کمپیوٹر کے لیے نئے الفاظ گھڑنے کی بھی ضرورت نہیں
 
زیک

مسافر

غالب کو اردو کا کیا پتا! بیچارہ بھارتی تھا
 
فاتح

لائبریرین
غالب کو اردو کا کیا پتا! بیچارہ بھارتی تھا
ہاہاہاہا اس جانب تو غور ہی نہیں کیا۔ اب آپ نے یہ نکتہ اٹھایا ہے تو خیال آیا کہ غالب تو بھارتی بھی ایسا تھا جس کے باپ دادا ترکی سے تھے اور رہتے ازبکستان میں آئے۔ انہیں کیا معلوم اردو کس کھیت کی مولی ہے۔ :rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
 
arifkarim

معطل
جب دوست احباب لیپ ٹاپ کے ترجمے سے فراغت پا چکیں تو ترکی زبان سے مستعار لیے ہوئے لفظ "اردو" کے لیے بھی کوئی متبادل گھڑنے کی بے سود کوششیں کر کے ثواب دارین حاصل کرنا مت بھولیے گا۔
اردو ترکی کا شہر بھی ہے۔ اسکا غالب کے والدین کی طرح اردو سے کوئی لینا دینا نہیں
https://en.m.wikipedia.org/wiki/Ordu
 
سید عاطف علی

لائبریرین
اگر ایسا ہے تو بے فکر رہیے کیوں کہ مجھے یقین ہے کہ انگریزی نے بھی اگر اب تک ہمیں معافی نہیں دی تو جلد ہی عطا کر دے گی۔ :laughing:
شایدہم اور آپ اسے معافی سمجھیں ، عین ممکن ہے وہ قرض ہو اور کبھی اردو زبان یہ قرض سود سمیت واپس کرے ۔
 
فاتح

لائبریرین
بھارتی محفلین کی توجہ چاہیئے۔۔۔۔۔۔ارے بھئی کوئی ہے ے ے ے ے؟
صرف بھارتی سے کام نہیں چلے گا بلکہ ایسا بھارتی سامنے آئے جس کے آباء اجداد ترک ہوں اور پھر ہجرت کر کے ازبکستان چلے گئے ہوں اور وہاں سے ہندوستان آئے ہوں۔:laughing:
 
سید عاطف علی

لائبریرین
صرف بھارتی سے کام نہیں چلے گا بلکہ ایسا بھارتی سامنے آئے جس کے آباء اجداد ترک ہوں اور پھر ہجرت کر کے ازبکستان چلے گئے ہوں اور وہاں سے ہندوستان آئے ہوں۔:laughing:
یار پہلے کوئی بھارتی تو آ جائے!!! پھر دیکھتے ہیں اگلے پچھلے ڈاکخانے بھی ۔ :)
 
Top