اکمل زیدی
محفلین
محمد وارث محمد تابش صدیقی محمد احمد حسان خان عاطف سعد ظہیر احمدظہیر الف عین سید عمران
محترم اساتذہ کرام میرا مقصود اس تحریر کا یہ ہے کے روز مرہ میں مستعمل اُن الفاظ کے اصل معنی سے آشنائی ہے جن کا مطلب عربی اور فارسی میں کچھ اور ہماری اُردو
میں کچھ اور سمجھا جاتا ہے یا سمجھ کر استعمال کیا جاتا ہے مجھے کچھ یاد پڑتا ہے کے ایسی ایک لڑی یہاں پہلے بن چکی ہےجو کوشش کے بعد بھی میں تلاش نہیں کر پایا جس میں اسی طرح کا کچھ ذکر تھا اُسی میں ایک لفظ خصم پر بات ہوئی تھی جو ہمارے یہاں شوہر اور فارسی میں دشمنی کے طور پر استعمال ہوتا ہے یعنی جیسے خصومت اُسی طرح ہمارے یہاں لفظ مصیبت کسی آفت کے طور پر سمجھا جاتا ہے جبکہ یہ کسی بھی صورتحال جو درپیش ہو وہ معنی رکھتا ہے وحشی سے ہمارے ذہن میں فوراؐ کوئی جنگلی ٹائپ کا انسان آتا ہے جبکے یہ اجنبیت کے معنوں میں ہے اس کی اصل۔۔۔
اسی مناسبت سے گذارش ہے کہ کچھ آپ کے وسیع مطالعے اور یادداشت میں جو کچھ ہو تو وہ ہمارے استفادے کے لیے یہاں ضبط تحریر میں لائیں یا اگر تابش بھائی کو وہ لڑی یاد ہو تو اسے اسی میں ضم کرکے سامنے کر دیا جائے۔۔
خیر اندیش:
سید اکمل حسین زیدی