اردو میں ویب سائٹ بنانے کا سافٹ وئیر

ڈی-اے-ستی

محفلین
اسلام-و-علیکم
اب اردو میں ویب سا ئٹ بنانے کا پھلا سافٹ وئر لانچ ھو چکا ھے۔ آپ اسے مفت ڈاون لوڈ کر کے استعمال کر سکتے ھیں۔

http://sourceforge.net/projects/urduhtmlmaster

یھ سافٹ وئیر کسی بھی وائرس اور میل وئر سے پاک اور سوفٹ پیڈیا سے تصدیق شد ھے۔

http://www.softpedia.com/get/Internet/WEB-Design/HTML-Editors/Urdu-HTML-Master.shtml

http://www.softpedia.com/progClean/Urdu-HTML-Master-Clean-172711.html
 

ڈی-اے-ستی

محفلین
جو بھاٰئی اس کی مزید ڈویلپمنٹ میں حٖصہ لینا چاہتے ہیں وہ مجھ سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ خاص طور پر اردو سپیل چیک میں کام کرنے کی ظرورت ہے۔
 
برادرم ڈی اے ستی اردو محفل میں خوش آمدید۔ امید ہے کہ محفل آپ کے لئے اور آپ محفل کے لئے نفع بخش ثابت ہوں گے۔ آپ سے تعارف کے زمرے میں ایک عدد تعارفی دھاگہ کھولنے کی درخواست ہے اس طرح محفلین آپ کو جان سکیں گے۔
 

ڈی-اے-ستی

محفلین
آپ سب کی حوصلہ افزائی کا بہت بہت شکریہ۔ ابن سعید صاحب آپ کے مشورے کا بھی بہت شکریہ۔ میں ابھی اس بارے میں دھاگہ بناتا ہوں۔
 

ڈی-اے-ستی

محفلین
بد قسمتی سے کیونکہ مجھے کوئی ایسی جگہ دکھائی نہیں دی جہاں میں اپنے تعارف کے لیے نیا دھاگہ بنا سکوں اس لیے میں اپنا مختصر سا تعارف یہیں پیش کر دیتا ھوں۔

میں جامعہ قائداعظم اسلام آباد میں ایم فل کمپیوٹر سائنس کا طالب علم ھوں اور ابھی میرا دوسرا سمسٹر جاری ہے۔ یہ سافٹ وئیر میں نے تب بنایا تھا جب میں جامعہ سنٹرل پنجاب سے گریجوئیشن کر رھا تھا تاہم اسے حال ہی میں سورس فورج پر ڈالا ھے۔ مجھے جاوا، پی ایچ پی اور ویب بنانے کا کافی تجربہ حاصل ھے اور مستقبل میں مِیں اردو لینگویج پروسیسنگ، اردوٹیکسٹ ٹو سپیچ، اردو سپیچ ریکگنیشن وغیرہ میں ریسرچ کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔ میری ریسرچ شروع ہونے میں 3 ماہ باقی ہیں۔ اگر آپ میں سے کوئی اس سلسلے میں رھنمائی کر سکے یا کسی کو مجھ سے کسی قسم کی مدد کی ضرورت ھو تو ضرور بتائے۔
 

دوست

محفلین
ڈی اے ستی صاحب خوش آمدید۔ یہ بہت اچھی کاوش ہے۔ آپ اردو لینگوئج پروسیسنگ میں کچھ کرنا چاہ رہے ہیں تو آپ سے گل بات ہوسکتی ہے۔ میری فیلڈ لسانیات ہے اور اردو کے لیے کام کرنا کی خواہش ہے۔ پروگرامنگ کا بہت زیادہ نہیں پتا، لیکن گرامر وغیرہ کے سلسلے میں آپ کی مدد کرسکوں گا۔
 

ڈی-اے-ستی

محفلین
محترم دوست صاحب، مدد کی یقین دھانی کا بہت بہت شکریہ۔ آپ کی کاوش اس سلسلے میں بہت کارگر سابت ہو سکتی ہے' خاص طور پر انگریزی مضامین کی اردو میں منتقلی کے لیے سافٹ وئیر لکھنے میں۔ کیا آپ رابطے کے لیے اپنا ای میل دے سکتے ہیں؟
آپ سب حضرات سے گزارش ہے کہ اس سافٹ وئیر کے بارے میں اپنے تجربات بھی لکھیں۔ اس کی کچھ خامیوں سے تو میں اگاہ ہوں لیکن آپ کو اگر اس میں کوئی خامی نظر آتی ہے تو ضرور لکھیں تاکہ بعد میں اُن کا ازالہ ہوسکے۔
 

دوست

محفلین
آپ انگریزی اردو مشینی ترجمے کی بات کررہے ہیں؟
اس سافٹویر کو میں نے چلا کر دیکھا ہے۔ بائی ڈیفالٹ فونٹ نستعلیق ہونا چاہیے، اور اردو کا کی بورڈ فونیٹک ہی ہے؟ اردو منتخب ہونے پر اس کی الائنمنٹ بائیں ہی رہتی ہے پھر بھی۔
 

ڈی-اے-ستی

محفلین
جی ہاں- بلکل، مشینی ترجمے کی بات کر رہا ہوں۔

میری کوشس ہے کہ اس سافٹ وئیر کو جس حد تک ہو سکے "پورٹیبل" رکھوں اور اسے استسمال کرنے والوں کو کسی قسم کے فونٹ کی ضرورت نا پڑے اس لیے میں نے اس میں فل حال نستعلیق کی سپورٹ نہیں رکھی' چونکہ نستعلیق پہلے سے سسٹم میں موجود نہیں ہوتا۔ جب میں نے یہ سافٹ وئیر بنایا اس وقت مجھے کسی طرح کے پھلے سے موجود اردو کی بورڈ کے قواعد کے بارے میں اگاہی نہیں تھی چنانچہ میں نے اس کا کی بورڈ انپیج کے فونیٹک کے مطابق رکھا ہے لیکن ہو سکتا ھے کچھ الفاظ کے لیے یہ اس سے مختلف ہو۔ سنا ھے اب اردو لکھنے کے لیے کی بورڈ سٹینڈرڈ شائع یوٰے ہیں۔ اس سلسلے میں آپ کی تجاویز کے لیے ممنون ہوں گا۔
 

ڈی-اے-ستی

محفلین
منتظمین سے گزارش ہے کہ اس سافٹ وئیر کو ڈاؤن لوڈ کے حصے میں بھی ڈال دیا جائے، میں کوشش کے باواجود ایسا کرنے میں کامیاب نھیں یو سکا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
منتظمین سے گزارش ہے کہ اس سافٹ وئیر کو ڈاؤن لوڈ کے حصے میں بھی ڈال دیا جائے، میں کوشش کے باواجود ایسا کرنے میں کامیاب نھیں یو سکا۔

دراصل اپلوڈ کردہ فائلوں کو اپروول کی ضرورت ہوتی ہے۔ میں نے آپ کی اپلوڈ کردہ فائل کو اپروو کر دیا ہے۔
 

دوست

محفلین
پاء جی مشینی ترجمے کے لیے کئی کوششیں ہورہی ہیں۔
پاک ٹرانسلیشن قریبًا پچھلے پانچ سال سے انگریزی سے اردو اور دوسری مقامی زبانوں میں میشنی ترجمے پر کام کررہے ہیں۔ ان کے محدود وسائل کے مطابق انھوں نے بہت اچھا کام کیا ہے اب تک۔ لیکن یہ صرف انگریزی سے اردو ترجمہ کا سافٹویر ہے، اردو سے انگریزی ترجمہ ممکن نہیں۔ ابھی حال ہی میں گوگل نے اردو انگریزی اور انگریزی اردو ترجمے کو الفا ورژن میں شامل کرلیا ہے۔ گوگل کی صلاحیت پاک ٹرانسلیشن سے بدرجہا بہتر ہے، چونکہ ان کے الگورتھم اور پچاس سے زائد زبانوں کا تجربہ ان کا مددگار ہے۔ لیکن گوگل کا مشینی ترجمہ بھی ابھی کافی وقت لے گا بہتر ہونے میں۔ ایسی ہی ایک کوشش کرلپ کے تحت گلوبل سائنس کے مدیر علیم احمد کے بھائی نے بھی کی تھی۔ اس کا سافٹویر شاید کہیں کرلپ کی ویب سائٹ پر موجود ہو۔
عرض یہ ہے کہ اردو انگریزی مشینی ترجمے سے پہلے بھی کئی عدد اقدامات کرنے ضروری ہیں۔ مثلًا ہمارے پاس اردو کی ٹیکسٹ آرکائیو موجود ہونی چاہیے، جس کو بنیاد بنا کر ہم لغات وغیرہ بنا سکیں، ورڈ لسٹس بنا سکیں۔ دوسرے نمبر پر اردو کی گرامر ٹیگنگ کے لیے سافٹویر کی ضرورت ہوتی ہے۔ اسے ہم لسانیات میں پی او ایس ٹیگنگ کہتے ہیں۔ میری پاک ٹرانسلیشن کے چیف ایگزیکٹو سے ایک بار اس سلسلے میں بات ہوئی تھی۔ انھوں نے بتایا کہ وہ انگریزی سے اردو ترجمے پر کام کررہے ہیں، چناچہ وہ انگریزی ان پٹ کو مختلف ٹیگرز سے ٹیگ کرتے ہیں، پھر ڈکشنری کی مدد سے اردو متبادل تجویز کرتے جاتے ہیں۔ انگریزی کے ٹیگرز بے تحاشا دستیاب ہیں۔ جبکہ اردو کے لیے کوئی قابل ذکر پی او ایس ٹیگر دستیاب نہیں۔ میرے خیال سےاردو سے انگریزی مشینی ترجمے کے لیے،جیسا کہ مجھے پاک ٹرانسلیشن والوں نے بتایا تھا، پہلے ایک عدد اردو پی او ایس ٹیگر لکھنا پڑے گا۔ اس کا یہ فائدہ بھی ہوگا کہ اردو پر لسانیاتی تحقیق کے زیادہ مواقع دستیاب ہونگے، اور اردو این ایل پی پر مزید کام ہوسکے گا۔ مجھے بہت زیادہ معلومات نہیں، لیکن میرے خیال سے یہ چھوٹے چھوٹے اقدامات اردو پر تحقیق کی رفتار کو مستقبل میں بہت بڑھا دیں گے۔ آپ ماشاءاللہ پروگرامر ہیں، ٹیگر لکھنے پر کام کرسکتے ہیں۔ الف نظامی، محفل کے ایک رکن، انھوں نے بھی اردو ٹیگر پر کام کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی کچھ عرصہ پہلے۔ اگر ایک ٹیم بن جائے تو اس سلسلے میں کچھ کام ہوسکتا ہے۔ مشینی ترجمہ شاید ابھی بہت دور کی بات ہے، اور شاید پہیہ دوبارہ ایجاد کرنے والی بات بھی، چونکہ پہلے ہی یہ آئیڈیا بہت سارے لوگوں کے دماغوں میں جگہ بنا چکا ہےا ور لوگ اس پر آدھا ادھورا کام کرچکے ہیں، کررہے ہیں وغیرہ۔
کرلپ کے ایک سٹوڈنٹ نے اپنے ماسٹرز کے تھیسز کے لیے ایک ٹیگر لکھا تھا۔ لیکن یہ بہت ابتدائی نوعیت کا ہے، 2007 کے بعد اس پر کوئی کام نہیں ہوا۔
وسلام
 

ڈی-اے-ستی

محفلین
محترم دوست صاحب
مفصل جواب کے لیے آپ کا شکر گزار ہوں۔ میں نے پاک ٹرانسلیشن کا کام دیکھ رکھا تھا۔ یقینن ان میں کافی بہتری کی گنجائش موجود ھے۔ دراسل ریسرچ کرنے کے دوران کسی بھی پہلے سے انجام شدہ کام کو دوبارہ نہیں کیا جاتا بلکہ نیا کام یا پرانے کام کو اگے بڑہایا جاتا ہے۔ چنانچہ اگر مجھے اس پر کام کرنا ھے تو انہی کے کام کو اگے لے کر چلنا ہو گا۔ اس کے لیے مجھے ان کی اشاعات کا مطالعہ، ان کے کام تک رسائی اور ان کے تعاون کی ضرورت ہو گی۔ ہاں اگر یہ سب ممکن نا ہوا تو بدقسمتی سے مجھے شائد نئے سرے سے اغاز کرنا پڑے۔ جھاں تک بات ھے ٹیگر کی تو یہ ایک انتہائی عمدہ مشورہ ھے۔ باقی امید ہے کے پاک ٹرانسلیشن والوں کا تعاون حاصل رھے گا اور آپ کی رہنمائی بھی۔
میں سب سے پہلے اغاز ایک اوپن سورس اردو سپیل چیک بنا کر کرنا چاھتا ھوں۔ جو کے کسی بھی سافٹ ویئر میں استعمال ہو سکے۔ انگریزی کے لیے ایسے کئی سپیل چیک دستیاب ہیں۔ کیا آپ بتا سکتے ہیں کی اردو کے لیے اس سلسلے میں کتنا کام ہوا ہے۔ کیا کوئی ایسی لغت یا اردو الفاظ کا زخیرہ موجود ھے جسے استعمال میں لایا جا سکے؟
 

ڈی-اے-ستی

محفلین
محترم دوست صاحب
مفصل جواب کے لیے آپ کا شکر گزار ہوں۔ میں نے پاک ٹرانسلیشن کا کام دیکھ رکھا تھا۔ یقینن ان میں کافی بہتری کی گنجائش موجود ھے۔ دراسل ریسرچ کرنے کے دوران کسی بھی پہلے سے انجام شدہ کام کو دوبارہ نہیں کیا جاتا بلکہ نیا کام یا پرانے کام کو اگے بڑہایا جاتا ہے۔ چنانچہ اگر مجھے اس پر کام کرنا ھے تو انہی کے کام کو اگے لے کر چلنا ہو گا۔ اس کے لیے مجھے ان کی اشاعات کا مطالعہ، ان کے کام تک رسائی اور ان کے تعاون کی ضرورت ہو گی۔ ہاں اگر یہ سب ممکن نا ہوا تو بدقسمتی سے مجھے شائد نئے سرے سے اغاز کرنا پڑے۔ جھاں تک بات ھے ٹیگر کی تو یہ ایک انتہائی عمدہ مشورہ ھے۔ باقی امید ہے کے پاک ٹرانسلیشن والوں کا تعاون حاصل رھے گا اور آپ کی رہنمائی بھی۔
میں سب سے پہلے اغاز ایک اوپن سورس اردو سپیل چیک بنا کر کرنا چاھتا ھوں۔ جو کے کسی بھی سافٹ ویئر میں استعمال ہو سکے۔ انگریزی کے لیے ایسے کئی سپیل چیک دستیاب ہیں۔ کیا آپ بتا سکتے ہیں کی اردو کے لیے اس سلسلے میں کتنا کام ہوا ہے۔ کیا کوئی ایسی لغت یا اردو الفاظ کا زخیرہ موجود ھے جسے استعمال میں لایا جا سکے؟
 

دوست

محفلین
سپیل چیکنگ کے لیے میرا مشورہ ہن سپیل کی لغت فائل تیار کرنے کا ہوگا۔ یہ سافٹویر اوپن سورس سپیل چیکر ہے اور کئی دوسرے سافٹویرز میں استعمال ہوتا ہے۔ یاد رہے سپیل چیکر کی ایک یوٹیلیٹی کرلپ والے تیار کرچکے ہیں، مائیکروسافٹ آفس کے لیے کافی عرصہ پہلے۔ مزید یہ کہ اردو محفل پر بھی وقتًا فوقتًا کچھ کام ہوتا رہا ہے۔ ہم نے تیس چالیس ہزار الفاظ کی ایک لسٹ تیار کی تھی، جس کو کبھی اوپن آفس میں بھی شامل کرایا گیا، لیکن اس میں مارفالوجی کے قواعد شامل نہیں تھے اس لیے یہ فیل ہوگئی۔ ایک دوست نے فائرفاکس کے لیے بھی سپیل چیکر لغت تیار کی تھی جو فائرفاکس کے ڈاؤنلوڈ سینٹر پر موجود ہے۔ ہن سپیل کے لیے اگر کام کرنا ہے تو ہمیں اس کے باقاعدہ طریقہ کار کے مطابق لغت فائل بنانی ہوگی۔ لسٹ آپ کو اعجاز اختر (الف عین) صاحب سے مل سکتی ہے۔
وسلام
 
Top