الف عین
لائبریرین
کیا کوئی یہ بتا سکتا ہے کہ اردو نسخ ایشیا ٹائپ کے علاوہ ہر دوسرا فانٹ اتنا بولڈ کیوں ہے جب کہ اردو نسخ ایشیا ٹائپ میں فارمیٹنگ بولڈ کرنے پر بھی کوئی فرق نہیں پڑتا۔ اور یہی صورت اس کو بنیاد بنا کر دوسرے فانٹ بنانے کی بھی ہے، جیسے میرا نگار۔ لیکن نسق کی شکل میں یہی سب سے خوبصورت لگتا ہے۔ لیکن جب یہی گلفس میں دوسرے فانٹس میں کاپی اور پیسٹ کر کے نیا فانٹ بناتا ہوں تو دوسرے سبھی فانٹس خود ہی بولڈ ہوتے ہیں اور بولڈ کرنے پر مزید بولڈ۔ یہ راز کیا ہے؟