اردو ورڈپریس کے لئے ضروری تبدیلیاں

زیک

مسافر
نبیل نے کہا:
اس بات کا خیال رکھنا کہ ورڈپریس کے کوڈ میں بھی کچھ پیچ اپلائی کرنے پڑیں گے۔ ایک تو utf-8 ڈیٹابیس کولیشن کے حوالے ہے جبکہ دو جگہ ورڈپریس میں اردو یوزر نیم کے لیے تبدیلیاں کرنی پڑیں گی۔ اس کے بارے میں میں تمہیں بتا دوں گا۔

اس پر پرانی کسی ورژن میں میں نے کام کیا تھا۔ ڈھونڈتا ہوں کہ کدھر ہیں وہ پیچ۔

اردو ورڈپریس پیکج کی تیاری کے وقت اس بات کا خیال رکھا جانا چاہیے کہ اردو ورڈپریس میں انگریزی میں پوسٹ کرنا اور اردو عبارت میں صحیح فارمیٹنگ میں انگریزی ٹیکسٹ شامل کرنا ممکن ہونا چاہیے۔ ابھی میرے پاس اس سے متعلقہ انفارمیشن نہیں ہے۔ اس سلسلے میں ہمیں زکریا اور آصف سے رہنمائی کی ضرورت ہوگی۔

اردو کے اندر انگریزی عبارت کوئی مسئلہ نہیں ہو گی صرف سٹائل‌شیٹ میں انگریزی سٹائل ڈالنا ہو گا۔ البتہ اگر کہیں ایسے اردو بلاگ پر انگریزی عبارت ہو اور اس کے اندر اردو کے کچھ لفظ لکھیں تو اس کا مسئلہ ہوتا ہے مگر اس کا بھی سٹائل‌شیٹ کے ذریعہ آسان حل ہے۔
 

دوست

محفلین
لو جی ہمارا تو شیل اکاؤنٹ والا مسئلہ حل ہوگیا۔ سیکیور ایف ٹی پی کو تو فائل زیلا بھی سپورٹ کرتا ہے۔

یہاں‌سے کس طرف جانا ہے وہ اب پتا کرنا ہے۔
وسلام
 

نعمان

محفلین
نبیل تاخیر کے لئے معافی چاہتا ہوں۔ جی ہاں میں نے دیکھ لیا اب پرمیشنز کا مسئلہ حل ہوگیا ہے۔ لیکن کل سارا دن اور آج صبح سے اب تک میں کچھ کام اس لئے نہیں کرسکا کیونکہ ہمارے یہاں بجلی نہیں تھی۔ کل صبح دس بجے کی گئی رات نو بجے آئی اور پھر گیارہ بجے گئی تو ایک بجے واپس آئی۔ صبح نو بجے پھر چلی گئی اور ابھی کچھ دیر پہلے ہی آئی ہے۔
 

نعمان

محفلین
Nautilus
Gnome Terminal
Gnome FTP
ان میں ٹرمینل تیزترین ہے مگر یہ کمانڈ لائن ٹول ہے۔ شاکرآپ جو بھی تبدیلیاں کریں انہیں یہاں یا پھر بلاگ پر ہی پوسٹ کردیجئے گا تاکہ ہم بھی اس سے آگاہ رہیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
اچھی بات ہے نعمان۔ میں آج کل اوپن پیڈ کے بگ ٹھیک کر رہا ہوں۔ یہ مکمل ہو گیا تو ورڈپریس کا اردو ایڈیٹر پلگ ان بھی ٹھیک ہو جائے گا۔
 
Top