زیک
مسافر
نبیل نے کہا:اس بات کا خیال رکھنا کہ ورڈپریس کے کوڈ میں بھی کچھ پیچ اپلائی کرنے پڑیں گے۔ ایک تو utf-8 ڈیٹابیس کولیشن کے حوالے ہے جبکہ دو جگہ ورڈپریس میں اردو یوزر نیم کے لیے تبدیلیاں کرنی پڑیں گی۔ اس کے بارے میں میں تمہیں بتا دوں گا۔
اس پر پرانی کسی ورژن میں میں نے کام کیا تھا۔ ڈھونڈتا ہوں کہ کدھر ہیں وہ پیچ۔
اردو ورڈپریس پیکج کی تیاری کے وقت اس بات کا خیال رکھا جانا چاہیے کہ اردو ورڈپریس میں انگریزی میں پوسٹ کرنا اور اردو عبارت میں صحیح فارمیٹنگ میں انگریزی ٹیکسٹ شامل کرنا ممکن ہونا چاہیے۔ ابھی میرے پاس اس سے متعلقہ انفارمیشن نہیں ہے۔ اس سلسلے میں ہمیں زکریا اور آصف سے رہنمائی کی ضرورت ہوگی۔
اردو کے اندر انگریزی عبارت کوئی مسئلہ نہیں ہو گی صرف سٹائلشیٹ میں انگریزی سٹائل ڈالنا ہو گا۔ البتہ اگر کہیں ایسے اردو بلاگ پر انگریزی عبارت ہو اور اس کے اندر اردو کے کچھ لفظ لکھیں تو اس کا مسئلہ ہوتا ہے مگر اس کا بھی سٹائلشیٹ کے ذریعہ آسان حل ہے۔