اردو ورڈ پریس کا بلامعاوضہ ہوسٹنگ پروگرام

السلام علیکم۔ میں‌ اردو ورڈ پریس کا بلامعاوضہ ہوسٹنگ پروگرام شروع کرنا چاہ رہا ہوں۔ اس سلسلے میں آپ احباب سے آراء اور تجاویز درکار ہیں۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
بہت مبارک ارادہ ہے آپ کا۔۔ لیکن کیا آپ نے ورڈپریس کا اردو ورژن تیار کر لیا ہے؟
 
بہت مبارک ارادہ ہے آپ کا۔۔ لیکن کیا آپ نے ورڈپریس کا اردو ورژن تیار کر لیا ہے؟

جی ہاں، میں نے اس کا نیا نام اردو پوسٹ رکھا ہے۔ لیکن ابھی اسے ذاتی طور پر مختلف زاویوں سے جانچ رہا ہوں جس کے بعد اردو پوسٹ ریلیز کر دوں گا۔
 
پاکستانی

محفلین
بالکل، میں باسم بھائی کی بات سے اتفاق کروں گا، کیونکہ کچھ الفاظ ایسے ہوتے ہیں جنہیں جوں کا توں رکھنا ہی بہتر ہوتا ہے۔

اسی "بلاگ" کو بلاگ ہی رہنے دیں۔۔۔۔ شکریہ
 
کچھ تفصیل بھی بتائیں‌اس بارے میں۔
یہ کافی مہنگا کام ہے کیا آپ نے اس پر سوچا ہے؟

بلاشبہ یہ ایک مہنگا کام ہے اور میں نے اس بارے میں بھی غور کیا ہے۔ فنانس کا مسئلہ نہیں ہے لیکن میں کوئی اچھا سا ڈومین حاصل کرنا چاہ رہا ہوں جو سب ڈومین کے لئے استعمال ہو سکے۔ میرا ارادہ تھا blog.pk رجسٹرڈ کروانے کا، لیکن افسوس کہ ہندوستان کے کسی فرد نے یہ ڈومین پہلے ہی رجسٹرڈ کروا رکھا ہے۔ اسی لئے میں پوچھنا چاہ رہا تھا کہ بلاگ کا مترادف کیا ہوسکتا ہے تاکہ میں اُسے ڈومین نیم میں استعمال کروں۔ اگر blog.pk مجھے مل جاتا تو یوزر کی ویب سائٹ کا پتہ کچھ اس طرح ہوتا:
www.username.blog.pk
یہ بہت حد تک ایک اصل اور مکمل ڈومین نیم کا نعم البدل ہوسکتا تھا جو بدقسمتی سے اب ممکن نہیں۔ اگر آپ کے ذہن میں کوئی متبادل ڈومین نیم ہے جو اسی طرز پر استعمال کیا جاسکتا ہو تو مجھے بتائیں۔ یاد رہے کہ ڈومین نیم کم از کم چار حروفِ تہجی پر مشتمل ہونا ضروری ہے۔ بہتر ہوگا کہ ڈومین نیم تجویز کرتے وقت www.pknic.net.pk پر اس کا سٹیٹس ضرور چیک کرلیں۔ تاکہ وقت کے ضیاع سے بچا جا سکے۔
 
urdublog.com
urdublog.pk
apnablog.com
apnablog.pk
merablog.com
merablog.pk

بھائی، آپ بہت محبت سے ڈومینز تجویز کر رہے ہیں لیکن میں کسی چار حرفی ڈومین کی تلاش میں ہوں۔ اس طرف کے کثیرالحرفی ڈومین نیمز تو بہت سے مل جائیں گے، کوئی چار حرفی ڈومین تلاش کریں تو مانیں۔
 
گلفام بھائي : آپ کی سوچ بہت اچھی ہے ۔ لیکن یہ تجاویز کھلے بندوں نہ لیں ۔ بلکہ ہمیں چاہیے کہ آپ کو ذاتی خط کی صورت میں ارسال کر دیتے ہیں ۔ ڈومین نیم دو سیکنڈ میں نام ہو جایا کرتی ہیں ۔ میں نے دو ڈومین لے رکھی ہیں اور چار نام بھی موجود ہیں جو میں آپ کو ذاتی خط کی صورت میں ارسال کر دیتا ہوں ۔
 
بہت شکریہ شمیل بھائی، آپ کے خط کا منتظر ہوں۔
 
ساجداقبال

محفلین
فی الحال تو کوئی نہیں یہی پسند ہے تو جلدی سے کر لیں ورنہ آجکل میرے جیسے بہت ہیں جو ڈومین نام کا علم ہوتے ہی رجسٹر کروالیتے ہیں. ڈومین پراپرٹی کا کاروبار پہلے ہی پاکستانی میں تیزی پکڑ رہا ہے.
 
فی الحال تو کوئی نہیں یہی پسند ہے تو جلدی سے کر لیں ورنہ آجکل میرے جیسے بہت ہیں جو ڈومین نام کا علم ہوتے ہی رجسٹر کروالیتے ہیں. ڈومین پراپرٹی کا کاروبار پہلے ہی پاکستانی میں تیزی پکڑ رہا ہے.

بہت بہتر جناب!
 
Top