اردو ویب سائٹوں پر قابلِ اعتراض الفاظ کا فلٹر

زیف سید

محفلین
عام طور پر انگریزی زبان کی ایسی ویب سائٹوں پر جہاں‌عوام کو بھی لکھنے کی اجازت ہوتی ہے، ایسا فلٹر لگا دیا جاتا ہے جو قابلِ اعتراض الفاظ کو از خود حذف کر دیتا ہے۔ کیا اس قسم کا کوئی فلٹر اردو کے لیے بھی موجود ہے، اور کیا اس فورم پر اس کا استعمال کیا جاتا ہے؟

دوسری (بلکہ شاید پہلی )بات یہ کہ کیا تکنیکی طور پر اردو رسم الخط کے لیے ایسا کوئی فلٹر بنانا قابلِ عمل ہے بھی یا نہیں؟

جواب کے لیے پیشگی شکریہ

زیف
 

ساجداقبال

محفلین
میرے خیال میں تو کچھ نہیں کرنا ہوگا۔ اردو فورم کا مطلب ڈیٹابیس اردو ڈیٹا محفوظ کر سکتا ہے اور بالکل انگریزی یا دوسری زبانوں کی طرح ناپسندیدہ الفاظ پر بھی روک لگا سکتا ہے۔
 
بھائی اس کا عام سا طریقہ یہ ہوتا ہے کہ دو فہرستیں تیار کی جاتی ہیں۔

بلیک لسٹ
وہائٹ لسٹ

اور کئی زمرات کی ڈکشنری فائلیں بنائی جاتی ہیں مثلاً

ریوڈ ورڈ لسٹ
اسپیم ورڈ لسٹ
ایڈ ورڈ لسٹ

اب جو بھی یو آر ایل کھولنا ہو اسے سب سے پہلے وہائت لسٹ میں تلاشتے ہیں اگر مل گیا تو صفحہ کھول دیا جاتا ہے۔ ورنہ بلیک لسٹ‌ دیکھتے ہیں اگر اس میں مل گیا تو بلاک ہونے کا پیغام دکھایا جاتا ہے۔ اگر ان دونوں فہرستوں میں نہیں ملا تو اس ڈاکیومینٹ کے سارے کیورڈس اسٹاپ ورڈس کو ہٹا کر ڈکشنریز سے ملائے جاتے ہیں۔ اگر ایک متعین تعداد سے زائد بار کسی زمرے کے الفاظ ملتے ہیں تو اس ڈاکیومینٹ کو اس زمرے مین شامل کر دیا جاتا ہے۔ یعنی بلیک لسٹ میں وہ یو آر ایل اور زمرہ مھفوظ کر دیا جاتا ہے۔ واضح رہے کہ ایک ڈاکیومینت ایک سے زائد زمروں سے متعلق ہو سکتا ہے اور صفحہ بلاک ہونے کا پیغام دکھایا جاتا ہے۔ اگر کسی ڈکشری کے الفاط متعین تعداد سے زائد نہیں ملتے تو اس ڈاکیومینٹ کو کسی بھی فہرست میں شامل نہیں کیا جاتا اور اور صارف کو پیش کر دیا جاتا ہے۔

وہائٹ لسٹ‌ میں کوئی یو آر یل تب شامل کیا جاتا ہے جب وہ کسی زمرے سے متعلق ہو رہا ہو پر ایڈمن اس کے تئیں مطمئن ہوں اور جان بوجھ کر اسے بلاک نہ کرنا چاہیں۔ اس کی ایک مثال دیتا ہوں۔ ہماری یونیورسٹی کے فائر وال نے چند ماہ قبل یونیورسٹی کی ہی سائٹ پر ایڈلٹ ایجوکیشن ڈیپارٹمینت کے صفحات بلاک کر دیے تھے۔ جنھیں وہائٹ لسٹ کرنا پڑا۔
 

زیف سید

محفلین
ابنِ‌سعید صاحب، تفصیلی جواب دینے کا شکریہ۔ لیکن ایک سوال اب بھی تشنہ ہے کہ کیا اردو رسم الخط کی مخصوص نزاکتوں کے دائرے میں‌رہتے ہوئے ایسا کیا جا سکتا ہے؟ دوسرے سوال کا جواب تو بالواسطہ مل گیا ہے کہ غالباً اس فورم پر اس طرح کا کوئی فلٹر استعمال نہیں کیا جاتا۔

زیف سید
 
رسم الخط سے الفاظ کی معنویت اور پہچان میں کوئی فرق نہیں پڑٹا۔ کمپیوٹر فونٹ نہیں پڑھتا بلکہ انکوڈیڈ پیغام پڑھتا ہے۔ جو کہ ایک پیغام کے لئے ہر فانٹ میں یکساں ہوگا۔ فونٹ تو انسانوں کے پڑحنے کے لئے ہوتا ہے۔ اور جی ہاں اس فورم پر بہت ہی قابل بھروسہ فلٹر استعمال ہوتا ہے۔ یعنی ایسے فلٹر ایڈمنز اور دیگر احباب کی انکھیں ہیں۔ دیکھئے آپ اسے آزمانے مت لگئے گا۔ ہا ہا ہا ہا
 
Top