اردو ویب فونیٹک اردو کی بورڈ؟

ابو ہاشم

محفلین
اعجاز انکل ایک نظر اس کی بورڈ لے آؤٹ کو بھی دیکھ لیں شاید یہ کچھ بہتر ہو۔
جہاں تک میرا اور میرے دوستوں کا خیال ہے اس میں اردو کے سارے حروف اور اعراب وغیرہ شامل ہیں۔
اس کے علاوہ اس کی بورڈ میں عربی کی سپورٹ بھی ہے یعنی عربی اور اردو کے جو حروف مختلف ہیں وہ بھی شامل ہیں۔ انپیج فونیٹک اور اردو دوست سے ملتا جلتا ہے۔ عربی کے حروف بھی انہیں کنجیوں پر ہیں جن پر اردو کے ہیں بس فرق آلٹ یا آلٹ شفٹ کا ہے۔ اس کے علاوہ رموزِ اوقاف بھی شامل ہیں جو کہ نورِقرآن فونٹ کے مطابق شامل کئے گئے ہیں۔

urdu-paksign-keyboard-layout.gif

یہی کی بورڈ لے آؤٹ آپ یہاں سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔
آپ کا کی بورڈ لے آؤٹ بہت پسند آیا۔پھر بھی ایک دو بہتریاں تجویز کرتا ہوں
1۔ ` اور ~ کی جگہ آپ نے بالترتیب -ٍاور -ً رکھے ہوئے ہیں حالانکہ -ٍ اردو میں بہت کم استعمال ہوتا ہےجبکہ -ً اس کے مقابلے میں کافی زیادہ استعمال ہوتا ہے اور اس کے لیے خواہ مخواہ شفٹ والی کلید دبانی پڑتی ہے۔اس کلید پر براہِ راست -ً جبکہ شفٹ پر -ٍ رکھ دی جائے تو کافی اچھا ہو جائے گا۔
2۔ Alt Gr + full stop پر انگریزی والا فل سٹاپ رکھ دیا جائےتو مخففات کو اچھے طریقے سے ظاہر کیا جا سکے گا جیسے پی.ڈی.ایف. کو یہاں لکھا گیا
 
الف عین

لائبریرین

پہلا یہ کہ یہی کمبی نیشن ان پیج کے صوتی کی بورڈ میں بھی ہے۔ اور ان پیج کی مشق والوں کو آسانی کے لئے ہی اس میپ کو استعمال کیا گیا ہے۔
دوسرے، آلٹ جی آر فل سٹاپ پر ہی تو انگریزی کا فل سٹاپ بھی ہے اردو دوست میں!!
اوہو، لیکن شاید تخاطب میاں بلال سے ہے!!
 
خوش قسمتی کہ آپ سے ملاقات ہو گئی۔مخاطب بلال صاحب کو ہی کیا گیا تھا۔
چلیں آپ ہی بتا دیں کہ ان پیج کی مشق رکھنے والوں کی خاطر نئے سیکھنے والوں کو مشکل میں ڈالنا کہاں تک درست ہے وہ بھی چند بار استعمال سے اس نئی ترتیب کے عادی ہو جائیں گے اور آسانی میں بھی رہیں گے۔دوسرا یہ کہ دوسرے حروف کی جگہ بھی تو بدلی گئی ہے تو آخر انھی کے لیے اصرار کیوں؟
ایک دواور باتیں بھی ہیں کہ مد جب اردو میں صرف الف کے ساتھ ہی استعمال ہوتی ہےتو اسے=پر اور چھوٹی مد کوshift+=پر کیوں رکھا ہوا ہےحتیٰ کہ عربی میں بھی مد صرف الف کے اوپر استعمال ہوتی ہے۔ ہاں البتہ قرآنی قراءت کو ظاہر کرنے کے لیے واو اور یا کے اوپر بھی استعمال ہوتی ہے مگریہ صرف قرآن کے متن کے لیے ہے اس کے لیے بہتریں جگہ`ہےاور چھوٹی مد کے لیےshift + `۔
اسی طرح کچھ اور تجاویز بھی ہیں۔

آپ کے اردو دوست کی بورڈ کا لے آؤٹ بھی دیکھنا چاہتا ہوں
 
ابو ہاشم

محفلین
چلیں آپ ہی بتا دیں کہ ان پیج کی مشق رکھنے والوں کی خاطر نئے سیکھنے والوں کو مشکل میں ڈالنا کہاں تک درست ہے وہ بھی چند بار استعمال سے اس نئی ترتیب کے عادی ہو جائیں گے اور آسانی میں بھی رہیں گے۔دوسرا یہ کہ دوسرے حروف کی جگہ بھی تو بدلی گئی ہے تو آخر انھی کے لیے اصرار کیوں؟
اور اس سے خواہ مخواہ کنفیوژن بھی ہو گی کہ بعض افراد ہو سکتا ہے الف اور مد کو ملا کر آ لکھنا شروع کردیں
 
دوست

محفلین
عرصہ دس برس ہو گئے۔ آج تک کوئی کنفیوژن نہیں ہوئی۔ اگر آپ نے زیادہ استعمال ہونے والے حروف آسانی سے قابلِ رسائی کلیدوں پر لینے ہیں تو مقتدرہ یا آفتاب کی بورڈز آپ کی توجہ کے زیادہ حقدار ہیں۔ انہیں باقاعدہ اردو میں حروف کے شماریاتی تجزیے کے بعد تشکیل دیا گیا ہے۔ انشاءاللہ آپ کو دوبارہ دو زبر اور دو زیر والی شکایت نہیں رہے گی۔
 
ابو ہاشم

محفلین
جو پرانے مشاق ہیں وہ تو ہیں میں نے نئے سیکھنے والوں کی بات کی تھی اور پرانے مشاق بھی چند بار استعمال سے اس کے عادی ہو جائیں گے اور آسانی بھی محسوس کریں گے
 
ابو ہاشم

محفلین
اگر آپ نے زیادہ استعمال ہونے والے حروف آسانی سے قابلِ رسائی کلیدوں پر لینے ہیں تو مقتدرہ یا آفتاب کی بورڈز آپ کی توجہ کے زیادہ حقدار ہیں۔ انہیں باقاعدہ اردو میں حروف کے شماریاتی تجزیے کے بعد تشکیل دیا گیا ہے۔ انشاءاللہ آپ کو دوبارہ دو زبر اور دو زیر والی شکایت نہیں رہے گی۔
یہ پرسنل کمپیوٹروں کے آنے سے پہلے کی بات تھی۔مقتدرہ والوں وغیرہ نے اچھا کام کیا تھا اس کی تحسین ہونی چاہیے۔وہ کی بورڈ کمپیوٹر پر قبولیت حاصل نہ کر سکا اس وجہ یہ ہے کہ کمپیوٹراستعمال کرنے والوں کے پاس انگریزی کی بورڈ ہوتا ہے وہ پہلے انگریزی ٹائپنگ سیکھتے ہیں تو ان کے ذہن میں ان کلیدوں کی صوتیاتی قدریں بیٹھ جاتی ہیں اب اردو کے لیے بالکل مختلف قدروں والی کلیدیں ان کے لیے کنفیوژن کا باعث بنتی ہیں انسان سہل پسند ہے وہ اردو کیبورڈ پر علیحدہ ٹائپنگ سیکھنے کے محنت و مشق نہیں کرتے تو ان کے لیے صوتیاتی کی بورڈ نے سہولت پیدا کی ہے۔یورپی زبانوں کے حروفِ تہجی ایک ہونے کے باوجود ان کے کی بورڈ کے لے آؤٹ بالکل مختلف ہیں وجہ وہی کہ وہ شماریاتی بنیادوں پر تشکیل دیے گئے ہیں اگر حکومت سنجیدگی سے اردو ٹائپنگ کو پروموٹ کرتی تو کوئی وجہ نہ ہوتی کہ ہم مقتدرہ کا کی بورڈ استعمال نہ کر رہے ہوتے

مجھے احساس ہے کہ یہ کس کلید پر کونسا حرف وغیرہ پر کافی بحث ہو چکی ہو گی مگر ایک نیا آدمی بولتا ہے تو اس کی حوصلہ شکنی تو نہیں کرنی چاہیے
 
الف عین

لائبریرین
اگر ابو ہاشم اپنے لئے ہی کی بورڈ بنا نا چاہ رہے ہیں، تو ضرور بنائیں۔ ان کی دل شکنی کوئی نہیں کر رہا ہے۔ صرف یہ کہا گیا ہے کہ اردو کے صوتی کی بورڈس پچھلے پندرہ سالوں سے استعمال میں ہیں۔اب ان میں تو تبدیلی قابل قبول نہیں ہو گی۔ ایسا کریں کہ جن کنجیوں پر جو حروف یا علامات چاہتے ہیں، ان کی تفصیل یہاں ہی پیش کر دیں۔ جس کو فرصت ہو گی یا جو مدد کرنا چاہے گا، وہ کی بورڈ بنا کر دے دے گا۔
یہاں کے کی بورڈ میں بھی ایک غلطی ہے، گریٹر دین پر زیر اور لیس دین ر زیر ہونا چاہئے جو ان پیج اور سارے صوتی صوتی کی بورڈس میں ہے لیکن یہاں اردو ویب کی بورڈ جو محفل میں استعمال ہوتا ہے، اس کا الٹا ہے۔ نبیل کا یہی معروضہ رہا کہ لوگ عادی ہو گائیں گے، لیکن میں اب بھی زیر کی جگہ زبر اور زبر کی جگہ زیر لکھا دیکھتا ہوں، اور لوگ اس سے بچنے کے لئے یہ اعراب لگاتے ہی نہیں!!
اسی طرح تنوین کے لئے یہاں ایک ایسی کنجی استعمال کی گئی ہے جو شاید کسی صوتی کی بورڈ میں نہ ہو۔ شفٹ M پر یہ کنجی ہے لیکن یہاں کے اراکین یا تو تنوین استعمال نہیں کرتے یا با قاعدہ الف پر دو عدد زبر لگا دیتے ہیں!!
 
محترم@الف عین آپ کا بہت شکریہ ۔میں نے خود بلال صاحب کا بنایا کی بورڈ انسٹال کیا ہوا ہے اور میں نے اسی میں بہتری کی تجویز دی تھی۔مجھے معلوم نہ تھاکہ ادھر اردو محفل میں محفل کا اپنا کی بورڈ بھی چل رہا ہےآپ نے جو زبر،زیر والی گڑبڑ بتائی میں بھی اس پر کنفیوژن کا شکار ہوا۔اب میں اپنے کمپیوٹر کے اردو موڈ میں ہونے کا خیال رکھتا ہوں۔ زبر، زیر لگانے سے گریز کا رجحان اردو کے حق میں اچھا نہیں خصوصاً زیرِ اضافت نہ لگانے سے مطلب بدل بھی جاتا ہے۔ تکنیکی معاملات کو آپ بہتر سمجھتے ہیں لیکن میراخیال ہے کہ بڑے بڑے سافٹ ویئروں میں بڑی بڑی تبدیلیاں ہوتی رہتی ہیں ان کے مختلف ورژنوں میں۔اور یہ ان کے نئے ورژن کے تعارف میں بتا دیا جاتا ہے۔
؎ آئینِ نو سے ڈرنا ،طرزِ کہن پہ اَڑنا
منزل یہی کٹھن ہے قوموں کی زندگی میں
بہرحال بلال صاحب سے گذارش ہے کہ اپنا کی بورڈ بہتر سے بہتر بناتے رہیں
 
السلام عليكم ورحمته اللہﷻ وبرکاتہ
مجھے آپ کی اس کاوش نے یہاں آنے پہ مجبور کیا ہے کہ کیس ہی بات ہو اگر اس طرح کا keyboard Android mobile /device کے لیے بھی استعمال کیا جائے.
 
السلام عليكم ورحمته اللہﷻ وبرکاتہ
مجھے آپ کی اس کاوش نے یہاں آنے پہ مجبور کیا ہے کہ کیس ہی بات ہو اگر اس طرح کا keyboard Android mobile /device کے لیے بھی استعمال کیا جائے.

نازیہ امبر بنتِ نصیرالدین اینڈرائیڈ پر Swiftkey اور گوگل کا اپنا کی بورڈ Gboard استعمال کر سکتی ہیں آپ
 
Top