مزمل اخترانصاری
محفلین
جی جزا. ک الللہ
آپ کا کی بورڈ لے آؤٹ بہت پسند آیا۔پھر بھی ایک دو بہتریاں تجویز کرتا ہوںاعجاز انکل ایک نظر اس کی بورڈ لے آؤٹ کو بھی دیکھ لیں شاید یہ کچھ بہتر ہو۔
جہاں تک میرا اور میرے دوستوں کا خیال ہے اس میں اردو کے سارے حروف اور اعراب وغیرہ شامل ہیں۔
اس کے علاوہ اس کی بورڈ میں عربی کی سپورٹ بھی ہے یعنی عربی اور اردو کے جو حروف مختلف ہیں وہ بھی شامل ہیں۔ انپیج فونیٹک اور اردو دوست سے ملتا جلتا ہے۔ عربی کے حروف بھی انہیں کنجیوں پر ہیں جن پر اردو کے ہیں بس فرق آلٹ یا آلٹ شفٹ کا ہے۔ اس کے علاوہ رموزِ اوقاف بھی شامل ہیں جو کہ نورِقرآن فونٹ کے مطابق شامل کئے گئے ہیں۔
یہی کی بورڈ لے آؤٹ آپ یہاں سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔
پہلا یہ کہ یہی کمبی نیشن ان پیج کے صوتی کی بورڈ میں بھی ہے۔ اور ان پیج کی مشق والوں کو آسانی کے لئے ہی اس میپ کو استعمال کیا گیا ہے۔آپ کا کی بورڈ لے آؤٹ بہت پسند آیا۔پھر بھی ایک دو بہتریاں تجویز کرتا ہوں
1۔ ` اور ~ کی جگہ آپ نے بالترتیب -ٍاور -ً رکھے ہوئے ہیں حالانکہ -ٍ اردو میں بہت کم استعمال ہوتا ہےجبکہ -ً اس کے مقابلے میں کافی زیادہ استعمال ہوتا ہے اور اس کے لیے خواہ مخواہ شفٹ والی کلید دبانی پڑتی ہے۔اس کلید پر براہِ راست -ً جبکہ شفٹ پر -ٍ رکھ دی جائے تو کافی اچھا ہو جائے گا۔
2۔ Alt Gr + full stop پر انگریزی والا فل سٹاپ رکھ دیا جائےتو مخففات کو اچھے طریقے سے ظاہر کیا جا سکے گا جیسے پی.ڈی.ایف. کو یہاں لکھا گیا
خوش قسمتی کہ آپ سے ملاقات ہو گئی۔مخاطب بلال صاحب کو ہی کیا گیا تھا۔پہلا یہ کہ یہی کمبی نیشن ان پیج کے صوتی کی بورڈ میں بھی ہے۔ اور ان پیج کی مشق والوں کو آسانی کے لئے ہی اس میپ کو استعمال کیا گیا ہے۔
دوسرے، آلٹ جی آر فل سٹاپ پر ہی تو انگریزی کا فل سٹاپ بھی ہے اردو دوست میں!!
اوہو، لیکن شاید تخاطب میاں بلال سے ہے!!
اور اس سے خواہ مخواہ کنفیوژن بھی ہو گی کہ بعض افراد ہو سکتا ہے الف اور مد کو ملا کر آ لکھنا شروع کردیںچلیں آپ ہی بتا دیں کہ ان پیج کی مشق رکھنے والوں کی خاطر نئے سیکھنے والوں کو مشکل میں ڈالنا کہاں تک درست ہے وہ بھی چند بار استعمال سے اس نئی ترتیب کے عادی ہو جائیں گے اور آسانی میں بھی رہیں گے۔دوسرا یہ کہ دوسرے حروف کی جگہ بھی تو بدلی گئی ہے تو آخر انھی کے لیے اصرار کیوں؟
کیونکہ کی بورڈ کی اس کلید پر ~کا نشان ہے جس سے یاد رکھنے میں آسانی ہو گی کہ مد اور چھوٹی مد کہاں ہیںاس کے لیے بہتریں جگہ`ہےاور چھوٹی مد کے لیےshift + `۔
یہ پرسنل کمپیوٹروں کے آنے سے پہلے کی بات تھی۔مقتدرہ والوں وغیرہ نے اچھا کام کیا تھا اس کی تحسین ہونی چاہیے۔وہ کی بورڈ کمپیوٹر پر قبولیت حاصل نہ کر سکا اس وجہ یہ ہے کہ کمپیوٹراستعمال کرنے والوں کے پاس انگریزی کی بورڈ ہوتا ہے وہ پہلے انگریزی ٹائپنگ سیکھتے ہیں تو ان کے ذہن میں ان کلیدوں کی صوتیاتی قدریں بیٹھ جاتی ہیں اب اردو کے لیے بالکل مختلف قدروں والی کلیدیں ان کے لیے کنفیوژن کا باعث بنتی ہیں انسان سہل پسند ہے وہ اردو کیبورڈ پر علیحدہ ٹائپنگ سیکھنے کے محنت و مشق نہیں کرتے تو ان کے لیے صوتیاتی کی بورڈ نے سہولت پیدا کی ہے۔یورپی زبانوں کے حروفِ تہجی ایک ہونے کے باوجود ان کے کی بورڈ کے لے آؤٹ بالکل مختلف ہیں وجہ وہی کہ وہ شماریاتی بنیادوں پر تشکیل دیے گئے ہیں اگر حکومت سنجیدگی سے اردو ٹائپنگ کو پروموٹ کرتی تو کوئی وجہ نہ ہوتی کہ ہم مقتدرہ کا کی بورڈ استعمال نہ کر رہے ہوتےاگر آپ نے زیادہ استعمال ہونے والے حروف آسانی سے قابلِ رسائی کلیدوں پر لینے ہیں تو مقتدرہ یا آفتاب کی بورڈز آپ کی توجہ کے زیادہ حقدار ہیں۔ انہیں باقاعدہ اردو میں حروف کے شماریاتی تجزیے کے بعد تشکیل دیا گیا ہے۔ انشاءاللہ آپ کو دوبارہ دو زبر اور دو زیر والی شکایت نہیں رہے گی۔
محترم@الف عین آپ کا بہت شکریہ ۔میں نے خود بلال صاحب کا بنایا کی بورڈ انسٹال کیا ہوا ہے اور میں نے اسی میں بہتری کی تجویز دی تھی۔مجھے معلوم نہ تھاکہ ادھر اردو محفل میں محفل کا اپنا کی بورڈ بھی چل رہا ہےآپ نے جو زبر،زیر والی گڑبڑ بتائی میں بھی اس پر کنفیوژن کا شکار ہوا۔اب میں اپنے کمپیوٹر کے اردو موڈ میں ہونے کا خیال رکھتا ہوں۔ زبر، زیر لگانے سے گریز کا رجحان اردو کے حق میں اچھا نہیں خصوصاً زیرِ اضافت نہ لگانے سے مطلب بدل بھی جاتا ہے۔ تکنیکی معاملات کو آپ بہتر سمجھتے ہیں لیکن میراخیال ہے کہ بڑے بڑے سافٹ ویئروں میں بڑی بڑی تبدیلیاں ہوتی رہتی ہیں ان کے مختلف ورژنوں میں۔اور یہ ان کے نئے ورژن کے تعارف میں بتا دیا جاتا ہے۔اگر ابو ہاشم اپنے لئے ہی کی بورڈ بنا نا چاہ رہے ہیں، تو ضرور بنائیں۔ ان کی دل شکنی کوئی نہیں کر رہا ہے۔ صرف یہ کہا گیا ہے کہ اردو کے صوتی کی بورڈس پچھلے پندرہ سالوں سے استعمال میں ہیں۔اب ان میں تو تبدیلی قابل قبول نہیں ہو گی۔ ایسا کریں کہ جن کنجیوں پر جو حروف یا علامات چاہتے ہیں، ان کی تفصیل یہاں ہی پیش کر دیں۔ جس کو فرصت ہو گی یا جو مدد کرنا چاہے گا، وہ کی بورڈ بنا کر دے دے گا۔
یہاں کے کی بورڈ میں بھی ایک غلطی ہے، گریٹر دین پر زیر اور لیس دین ر زیر ہونا چاہئے جو ان پیج اور سارے صوتی صوتی کی بورڈس میں ہے لیکن یہاں اردو ویب کی بورڈ جو محفل میں استعمال ہوتا ہے، اس کا الٹا ہے۔ نبیل کا یہی معروضہ رہا کہ لوگ عادی ہو گائیں گے، لیکن میں اب بھی زیر کی جگہ زبر اور زبر کی جگہ زیر لکھا دیکھتا ہوں، اور لوگ اس سے بچنے کے لئے یہ اعراب لگاتے ہی نہیں!!
اسی طرح تنوین کے لئے یہاں ایک ایسی کنجی استعمال کی گئی ہے جو شاید کسی صوتی کی بورڈ میں نہ ہو۔ شفٹ M پر یہ کنجی ہے لیکن یہاں کے اراکین یا تو تنوین استعمال نہیں کرتے یا با قاعدہ الف پر دو عدد زبر لگا دیتے ہیں!!
بلال صاحب تو اب کبھی کبھار ہی یہاں آتے ہیں وہ فیس بک یا اپنے بلاگ پہ مل سکتے ہیںبہرحال بلال صاحب سے گذارش ہے کہ اپنا کی بورڈ بہتر سے بہتر بناتے رہیں
السلام عليكم ورحمته اللہﷻ وبرکاتہ
مجھے آپ کی اس کاوش نے یہاں آنے پہ مجبور کیا ہے کہ کیس ہی بات ہو اگر اس طرح کا keyboard Android mobile /device کے لیے بھی استعمال کیا جائے.