mr pakistani
محفلین
اگر میری شمولیت منظور ہو تو یہ با عث شرف ھوگا! شکریہ۔
مجھے کچھ کتابوں کی پہلی اشاعت کی ضرورت (صرف سنہء اشاعت) ہے کیا آپ میری مدد دے سکتے ہیں؟اردو محفل کو نئے نظام پر منتقل کرتے ہوئے پچھلے نظام کے کئی غیر مستعمل یا منتشر اجزاء کو خیرباد کہہ دیا گیا تھا۔ در اصل بعض چیزیں تنظیم نو کی متقاضی تھیں جبکہ بعض کو پیچیدگیاں کم کرنے کی غرض سے ہٹایا گیا تھا۔ اور کچھ فیچر ایسے بھی تھے جن کی سپورٹ نئے نظام میں موجود نہیں مثلاً ٹیگ وغیرہ۔ بہر کیف ایسے ہی کلین اپ پروسیس میں بے شمار یوزر گروپس کے ساتھ لائبریرین کا یوزر گروپ بھی انجام کو پہونچ گیا تھا۔ گو کہ ہم چاہیں تو پچھلے بیک اپ سے ان سبھی اراکین کو بغیر پوچھے پھر سے لائبریرین بنا سکتے ہیں لیکن ہمارا ارادہ ہے کہ اس کی تنظیم نو ہی بہتر ہوگی۔ جو لوگ اردو ویب کی لائبریری پروجیکٹ کا حصہ بننا چاہتے ہیں وہ اپنی خواہش کا اظہار اسی دھاگے میں بطور تبصرہ کر دیں۔ اس طرح منتظمین پر غیر فعال اراکین کا اضافی بوجھ کم ہو جائے گا۔
فی الحال لائبریری سیکشن کی صورتحال یہ ہے کہ اس میں ہر کسی کو پڑھنے کی اجازت ہے لیکن کوئی پیغام پوسٹ کرنے کے لئے لائبریرین ہونا ضروری ہے۔ چونکہ نئے نظام میں پرمیشنز وی بلیٹن سے قدرے مختلف انداز میں طئے کیئے جاتے ہیں اس لئے ابتداء میں لائبریری سیکشن کی پرمیشن وغیرہ کی جانچ کے لئے سیدہ شگفتہ بٹیا کو اس خطے کا مدیر اور مقدس بٹیا رانی کو لائبریرین بنایا گیا تھا۔ اب اس میں اضافہ کرنے کا وقت آ گیا ہے۔
یوں تو لائبریری کے نظم و نسق کو بہتر شکل دینے اور فعال کرنے کے لئے مکمل اوور ہال کی ضرورت ہے جس کے لئے متعلقہ احباب سے علیحدہ مشاورت کی جائے گی۔ اس دوران احباب اپنی لائبریری رکنیت کی تجدید یا نئے رکن کے طور پر شرکت کی خواہش کا اظہار اس دھاگے میں کریں۔
لائبریری کے اغراض و مقاصد، اراکین کی ذمہ داریاں اور نظام کا خاکہ سبھی کچھ پہلے بھی کئی دفعہ لکھا جا چکا ہے اور تجدید نو کے بعد پھر سے لکھا جائے گا اس لئے احباب نگاہیں جمائے رکھیں۔
اردو ٹائپنگ میں تھوڑی بہت سپیڈ میں بھی رکھتا ہوں اور خدمت کا ذوق بھی لیکن واضح ہوکہ میں ملیشیا میں ہوں۔
مجھے کچھ کتابوں کی پہلی اشاعت کی ضرورت ہے (صرف سنہ ء اشاعت) کیا آپ میری مدد کر سکتے ہیں؟
آپ ایک علیحدہ دھاگے میں اپنا سوال اور کتابوں کے نام لکھ دیں، اگر ممکن ہوا تو محفلین ضرور مدد کریں گے۔
خوش آمدید۔ ملائیشیا میں ہوں یا کہیں اور، نیٹ کام کر رہا ہے تو سب ٹھیک ہے شمشاد بھائی آپ کو لائبریری کا رکن بنا دیتے ہیں اور پھر کام حاضراردو ٹائپنگ میں تھوڑی بہت سپیڈ میں بھی رکھتا ہوں اور خدمت کا ذوق بھی لیکن واضح ہوکہ میں ملیشیا میں ہوں۔
اہا۔ آپ کو اردو لکھتے دیکھ کر اور اردو ادب میں دلچسپی دیکھ کر بہت خوشی ہوئیمیں ایرانی ہوں
میں منتظرہوں اور مجھے طریقہ بھی بتا دیں کہ ٹائیپنگ کے بعد مواد کہاں چسپاں کرنا ہے۔ یہ بھی واضح ہو کہ میرے پاس ان پیج 2009ہے اور میں مذہبی کتب میں زیادہ دلچسپی رکھتا ہوں۔