اردو ویب لائبریری کا حصہ بنیں

ذوالقرنین

لائبریرین
شمشاد بھائی! میرے پاس امیر خسرو کا افسانہ قصہ چہار درویش کا اردو ورژن "باغ و بہار" از میر امن دہلوی مکمل موجود ہے۔ میرے خیال سے یہ سائٹ کے لیے ایک انمول اضافہ ہوگا۔ اگر سائٹ پر پہلے سے موجود نہ ہوں تب۔
 
ذوالقرنین

لائبریرین
آپ کے پاس یہ کتابیں موجود ہیں یا پھر یونیکوڈ میں ٹائپ شدہ موجود ہیں؟

قصہ باغ و بہار پر تو یہاں کچھ کام شروع بھی ہو چکا ہے، اسے بھی انجام تک پہنچایا جانا چاہیے۔

میرے پاس یونیکوڈ شکل میں موجود ہے۔ دراصل میں اردو میں ایم-اے کر رہا ہوں۔ اور یہ اور چند دوسری شاہکار فن پارے ہمارے نصاب میں شامل ہیں۔ اس لیے یہاں وہاں سے ڈھونڈ ڈھانڈ کر اسے یونیکوڈ میں منتقل کرنے میں لگا ہوا ہوں۔
اس کے علاوہ میرے پاس میرا سب سے پسندیدہ ناول "خدا اور محبت" (جس پہ جیو چینل نے ڈرامہ بھی بنایا ہے) بھی کتابی (سکین) شکل میں موجود ہے۔ اسے بھی یونیکوڈ میں تبدیل کرنے میں لگا ہوا ہوں۔
نبیل بھائی! پھر تو میں اسے پوسٹ کر ہی دوں۔ تھریڈ ویسے بھی بنا ہوا ہے۔
 
یہ تو واقعی بہت مقبول ناول ہے۔

یہ سن کر بہت خوشی ہوئی کہ آپ ایم اے اردو کر رہے ہیں پھر تو آپ بہت سا مواد پوسٹ کر سکتے ہیں اور آپ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
میرے پاس یونیکوڈ شکل میں موجود ہے۔ دراصل میں اردو میں ایم-اے کر رہا ہوں۔ اور یہ اور چند دوسری شاہکار فن پارے ہمارے نصاب میں شامل ہیں۔ اس لیے یہاں وہاں سے ڈھونڈ ڈھانڈ کر اسے یونیکوڈ میں منتقل کرنے میں لگا ہوا ہوں۔
اس کے علاوہ میرے پاس میرا سب سے پسندیدہ ناول "خدا اور محبت" (جس پہ جیو چینل نے ڈرامہ بھی بنایا ہے) بھی کتابی (سکین) شکل میں موجود ہے۔ اسے بھی یونیکوڈ میں تبدیل کرنے میں لگا ہوا ہوں۔
نبیل بھائی! پھر تو میں اسے پوسٹ کر ہی دوں۔ تھریڈ ویسے بھی بنا ہوا ہے۔

بہت شکریہ ذوالقرنین۔ آپ ضرور پہلے سے موجود تھریڈ میں آگے پوسٹ کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ بھی آپ مزید ادبی شاہکار لائبریری پراجیکٹ کا حصہ بنا سکتے ہیں۔ بس اس بات کا خیال رکھیں کہ یہ مواد کاپی رائٹ کے تحت نہ آتا ہو۔
 
الف عین

لائبریرین
ذو القرنین۔ خوش آمدید۔
باغ و بہار شاید آپ نے یہاں سے ہی حاصل کی ہو گی۔ یہ کتاب تو مکمل ہو چکی، اور عرصے سے پروف شدہ میری کتابوں مین شامل ہے، بلکہ شاہد سکربڈ میں بھی شامل کر چکا ہوں۔ میرے علاوہ ماوراء نے ہی ای بک بنائی تھی اس کی، لیکن وہ اردو نسخ ایشیا ٹائپ میں تھی، اور یہ اس وقت کی بات ہے جب ورڈ میں سپیل چیکنگ ممکن نہ تھی۔ ان پروف ریڈنگ کر چکا ہوں، اور فائنل شکل بھی میری برقی کتابوں میں موجود ہے۔ پہیہ دوبارہ ایجاد کرنے کی ضرورت نہیں۔ یونی کوڈ میں (یا ان پیج میں بھی) اور کیا کیا مواد موجود ہے آپ کے پاس، ذرا بتا دیں۔
 
ذوالقرنین

لائبریرین
میں معذرت خواہ ہوں کہ کل غیر حاضر رہا۔ حالانکہ موبائل کے ذریعے تھوڑا منسلک رہا لیکن اس میں اردو سپورٹ نہیں ہے۔ ورنہ جوابات ارسال کردیتا۔
دراصل میرے پیپرز ہو رہے ہیں۔ اسی سلسلے میں مصروف تھا۔ انشاء اللہ بہت جلد اپنا کمپوزنگ کا کام مکمل کرکے مجلس میں شامل حال ہو جاؤنگا۔
 
شمشاد

لائبریرین
ذولقرنین بھائی آپ اپنی توجہ اپنے امتحانات پر مرکوز کریں۔ ہمارا کام بعد میں بھی ہوتا رہے گا۔

آپ کی کامیابی کے لیے دعاگو ہیں۔
 
Top