اردو ویب لائبریری کا حصہ بنیں

سندباد

لائبریرین
سوات میں حالیہ شورش کے حوالے سے میری ایک کتاب ’’اور سوات جلتا رہا‘‘ شائع ہوئی ہے۔ اس کو میں لائبریری کے لئے پوسٹ کرنا چاہتا ہوں۔ کیسے بھیجوں؟
 

سندباد

لائبریرین
جی! یہ کتاب میرے پاس ان پیج فارمیٹ میں ہے، تاہم میں اسے یونی کوڈ میں بھی کنورٹ کرسکتا ہوں۔
 

سندباد

لائبریرین
ٹھیک ہے، میں چند دنوں میں اسے الف عین کو بھیجوں گا لیکن بھیجنے کا طریقہ تو سمجھائیں نا۔
 

سندباد

لائبریرین
لائبریری کے لئے میں نے اس سے قبل بھی کتابیں بھیجی ہیں لیکن اس وقت کتابیں مختلف حصوں میں براہ راست پوسٹ کی جاتی تھیں۔ اگر مجھے الف عین کا ای میل ایڈریس مل جائے تو اٹیچ منٹ کے ذریعے بھیجنے کی کوشش کروں گا۔
 

الف عین

لائبریرین
ای میل میں ہی رسید تو دے دی تھی،۔ بہر ھال یہاں بھی اطلاع دے دیتا ہوں کہ سند رہے اور بوقت ضرورت کام آئے
 
خوش آمدید @محمدامين صابر ، @صبیح الدین شعیبی

بہت خوشی ہوئی کہ آپ دونوں حضرات لائبریری کا حصہ بننا چاہتے ہیں۔

انشاءللہ آپ دونوں کو آپ کی سہولت کے مطابق لائبریری کے کام میں شامل رکھا جائے گا۔

کچھ تعارف اور اپنے بارے میں بتائیں تاکہ باقی ممبران بھی آپ کے بارے میں جان سکیں اور آپ کی صلاحیتوں کے مطابق کام لیا جا سکے۔
 

سندباد

لائبریرین
ای میل میں ہی رسید تو دے دی تھی،۔ بہر ھال یہاں بھی اطلاع دے دیتا ہوں کہ سند رہے اور بوقت ضرورت کام آئے
شکریہ استاد محترم! لیکن معلوم نہیں مجھے آپ کا ای میل کیوں نہیں ملا؟ کچھ مزید کتابیں بھی میرے پاس ہیں، ایک ایک کرکے بھیجوں گا۔
 
میرا نام صبیح الدین شعیبی ہے،،،،،بین الاقوامی تعلقات میں ماسٹرز کررکھاہے،ایل ایل بی کاطالب علم ہوں،، اور ایک نیوز چینل میں ملازمت کرتاہوں۔۔۔۔کراچی میں مقیم ہوں،،اس محفل پر پہلے بھی آناجانارہاہے میرا۔۔
 

الف عین

لائبریرین
شکریہ استاد محترم! لیکن معلوم نہیں مجھے آپ کا ای میل کیوں نہیں ملا؟ کچھ مزید کتابیں بھی میرے پاس ہیں، ایک ایک کرکے بھیجوں گا۔
عزیزم، آپ کا باکس بے اکاؤنٹ ہر میل کو ہضم کر رہا ہے۔ فورآ جواب آتا ہے کہ آپ قطار میں ہیں!!
 
Top