اردو ویب لغت اطلاقیہ پر تبصرے اور تجاویز

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
اس تھریڈ میں اردو ویب لغت اطلاقیہ کے استعمال سے متعلق تبصرے پیش کیے جائیں گے اور اس میں امپروومنٹ کے لیے تجاویز پیش کی جائیں گی۔ اس طرح اس اپلیکیشن کے ڈیویلوپرز کے لیے اپنی آئندہ کی ترجیحات متعین کرنے میں بھی آسانی ہو جائے گی۔

1۔ میری پہلی تجویز تو یہی ہے کہ اپلیکیشن میں ایک About باکس کا اضافہ کرکے اس میں کریڈٹس شامل کر دیے جائیں۔
2۔ اردو سے انگریزی ترجمہ دیکھنے کے لیے ایڈٹ باکس میں میرا تیار کردہ ڈاٹ نیٹ کا اردو ٹیکسٹ باکس کنٹرول استعمال کیا جا سکتا ہے۔
3۔ میرے نزدیک سب سے زیادہ اہمیت ایک ایسے مکینزم کی ہے جس کے ذریعے اس لغت کے ذخیرہ الفاظ میں اضافہ کیا جا سکے۔ اس functionality کو براہ راست اپلیکیشن میں شامل کرنے کی بجائے اس کے لیے علیحدہ سے ایک کمانڈ لائن یوٹیلیٹی لکھی جا سکتی ہے جو کہ مختلف فارمیٹ کی فائلوں کو پڑھ کر ڈیٹابیس کو اپڈیٹ کر سکے۔ اس یوٹیلیٹی کے ذریعے نئے الفاظ کا اضافہ اور پہلے سے موجود الفاظ کی اپڈیٹ ممکن ہو سکے گی۔ میں نے ایک چیز نوٹ کی ہے بعض انگریزی الفاظ کا اردو ترجمہ دکھایا جاتا ہے لیکن اگر اسی اردو ترجمے کو واپس انگریزی میں ترجمہ کرنے کی کوشش کی جائے تو یہ مطلب ڈکشنری میں نہیں ملتا۔ کم از کم اس خامی کو دور کیا جانا چاہیے۔ اس کام کو شاید ڈیٹابیس کے لیول پر کسی سکرپٹ کے ذریعے بھی کیا جا سکتا ہے۔
4۔ اب جبکہ ہم ذخیرہ الفاظ بڑھانے پر توجہ دے رہے ہیں تو ہم دوسری لغات میں موجود ذخیرہ ہائے الفاظ کو امپورٹ کرنے کے بارے میں بھی سوچ سکتے ہیں۔ اس نوعیت کی جو دوسری اپلیکیشنز موجود ہیں تو ان کی ڈیٹابیس کو ٹیکسٹ فائل میں ایکسپورٹ کرکے انہیں اردو ویب لغت اپلیکیشن میں امپورٹ کیا جا سکتا ہے۔

جاری۔۔
 
اعجاز

محفلین
میری محدود معلومات کے مطابق ڈکشنری بنانے کی پوری ایک سائنس ہے شاید لیکسیکوگرافی کہتے ہیں اسے ۔ کیا اس کا سہارا لیا گیا ہے اس کام میں؟‌ ایک یاہو گروپ بھی اس کام کا موجود ہے
lexicographylist.yahoogroups.com
اگر تو ڈکشنری بنانے کے سافٹویر کو سیکھ کر کوئی کام کرنا مشکل ہے تو اسے ایسے بھی چلایا جا سکتا ہے جیسے یہ ابھی ہے ورنہ صحیح‌ سمت میں‌ چلنا شاید زیادہ مناسب ہو۔
 
دوست

محفلین
اعجاز یہ کوئی ریگولر ڈکشنری نہیں ہے۔ اس کے لیے تو شاید Corpus وغیرہ بھی بنانا پڑتا ہے۔ ہم تو اسے ٹائپ کررہے ہیں۔ چونکہ پہلے سے اردو کا ٹیکسٹ ہی دستیاب نہیں ہے۔۔
 
الف نظامی

لائبریرین
ا
1۔ میری پہلی تجویز تو یہی ہے کہ اپلیکیشن میں ایک About باکس کا اضافہ کرکے اس میں کریڈٹس شامل کر دیے جائیں۔

2۔ اردو سے انگریزی ترجمہ دیکھنے کے لیے ایڈٹ باکس میں میرا تیار کردہ ڈاٹ نیٹ کا اردو ٹیکسٹ باکس کنٹرول استعمال کیا جا سکتا ہے۔

3۔ میرے نزدیک سب سے زیادہ اہمیت ایک ایسے مکینزم کی ہے جس کے ذریعے اس لغت کے ذخیرہ الفاظ میں اضافہ کیا جا سکے۔ اس functionality کو براہ راست اپلیکیشن میں شامل کرنے کی بجائے اس کے لیے علیحدہ سے ایک کمانڈ لائن یوٹیلیٹی لکھی جا سکتی ہے جو کہ مختلف فارمیٹ کی فائلوں کو پڑھ کر ڈیٹابیس کو اپڈیٹ کر سکے۔ اس یوٹیلیٹی کے ذریعے نئے الفاظ کا اضافہ اور پہلے سے موجود الفاظ کی اپڈیٹ ممکن ہو سکے گی۔ میں نے ایک چیز نوٹ کی ہے بعض انگریزی الفاظ کا اردو ترجمہ دکھایا جاتا ہے لیکن اگر اسی اردو ترجمے کو واپس انگریزی میں ترجمہ کرنے کی کوشش کی جائے تو یہ مطلب ڈکشنری میں نہیں ملتا۔ کم از کم اس خامی کو دور کیا جانا چاہیے۔ اس کام کو شاید ڈیٹابیس کے لیول پر کسی سکرپٹ کے ذریعے بھی کیا جا سکتا ہے۔

4۔ اب جبکہ ہم ذخیرہ الفاظ بڑھانے پر توجہ دے رہے ہیں تو ہم دوسری لغات میں موجود ذخیرہ ہائے الفاظ کو امپورٹ کرنے کے بارے میں بھی سوچ سکتے ہیں۔ اس نوعیت کی جو دوسری اپلیکیشنز موجود ہیں تو ان کی ڈیٹابیس کو ٹیکسٹ فائل میں ایکسپورٹ کرکے انہیں اردو ویب لغت اپلیکیشن میں امپورٹ کیا جا سکتا ہے۔

جاری۔۔

نبیل اگلے ورژن میں تمہارا اردو ٹیکسٹ باکس کنٹرول جو کہ بہت خوب ہے! ، ڈال دوں گا۔

اندراج کے سلسلہ میرا یہ نکتہ نظر یہ ہے کہ جو انگریزی الفاظ لغت میں موجود نہیں ہے ان کی فہرست کو رضا کاروں میں تقسیم کردیا جائے اور جس طرح پہلے لغت اندراج ہورہا تھا ، جاری رہے۔
جب یہ اندراج مکمل ہوجائے تو updated لغت کی مسل تقسیم کردی جائے۔
لغت میں جو انگریزی الفاظ موجود نہیں ہیں ان کے لیے
http://www.mieliestronk.com/wordlist.html
سے مدد لی جاسکتی ہے۔ یہ فہرست 58 ہزار الفاظ پر مشتمل ہے۔
 
شاکرالقادری

لائبریرین
اردو ويب، الف نظامي اور ديگر اراکين
اردو ويب اطلاقيہ کي تکميل پر ميري جانب سے مبارک باد قبول فرمائيں
ميں ابھي اس اطلاقيہ کو ڈائون لود کر کے ديکھتا ہوں
ليکن اس سے پہلے ہي ايک اھم بات وہ يہ کہ
اس اطلاقيہ ميں ضرور بالضرور استعمال کنندہ کو ذخيرہ الفاظ کا اضافہ کرنے کا اختيار دينے کے ليے کوئي صورت موجود ہونا چاہيے
شايد يہ فيچر اس ميں پہلے ہي موجود ہو
تاہم اگر موجود نہيں تو اس کا اضافہ ناگزير ہوگا
 
دوست

محفلین
اور یہ فیچر اگر انٹرنیٹ ہونے کی صورت میں اپلوڈ بھی ہوجائے سرور پر تو کیا کہنے۔
 
فرخ منظور

لائبریرین
بہت شکریہ الف نظامی صاحب اور احباب، بہت اچھی کاوش ہے - لیکن لغت کا ذخیرہِ الفاظ بہت محدود ہے اس کا کوئی حل کیجئے -
 
ابوشامل

محفلین
میرا سوال یہ ہے کہ اس لغت کے بارے میں کچھ معلومات دی جائے کہ یہ کس طرح کام کرتی ہے، اور اس میں وکشنری، وکیپیڈیا اور گوگل کا استعمال کیسے ہوتا ہے، اور لغت تلاش اور لفظی تلاش کیا ہے؟
 
sherry_poetry

محفلین
اردو بهت اهم زبان سب ملكون ميں هے ليكن اردو ڈكشنري بهت كم هے اور بالكل نا موجود هے ميں مصر سے اور همارے پاس كتب خانوں ميں كوئي ڈكشنري موجود هے
 
نظامی بھائی السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبراکۃ!
آپ کے نئے وریژن کا بڑی شدت سے انتظار ہے جس میں اردو سے انگریزی اور نئے الفاظ ڈالنے جیسی سہولیات موجود ہوں۔
:):):)
 
Top