نبیل
تکنیکی معاون
السلام علیکم،
اس تھریڈ میں اردو ویب لغت اطلاقیہ کے استعمال سے متعلق تبصرے پیش کیے جائیں گے اور اس میں امپروومنٹ کے لیے تجاویز پیش کی جائیں گی۔ اس طرح اس اپلیکیشن کے ڈیویلوپرز کے لیے اپنی آئندہ کی ترجیحات متعین کرنے میں بھی آسانی ہو جائے گی۔
1۔ میری پہلی تجویز تو یہی ہے کہ اپلیکیشن میں ایک About باکس کا اضافہ کرکے اس میں کریڈٹس شامل کر دیے جائیں۔
2۔ اردو سے انگریزی ترجمہ دیکھنے کے لیے ایڈٹ باکس میں میرا تیار کردہ ڈاٹ نیٹ کا اردو ٹیکسٹ باکس کنٹرول استعمال کیا جا سکتا ہے۔
3۔ میرے نزدیک سب سے زیادہ اہمیت ایک ایسے مکینزم کی ہے جس کے ذریعے اس لغت کے ذخیرہ الفاظ میں اضافہ کیا جا سکے۔ اس functionality کو براہ راست اپلیکیشن میں شامل کرنے کی بجائے اس کے لیے علیحدہ سے ایک کمانڈ لائن یوٹیلیٹی لکھی جا سکتی ہے جو کہ مختلف فارمیٹ کی فائلوں کو پڑھ کر ڈیٹابیس کو اپڈیٹ کر سکے۔ اس یوٹیلیٹی کے ذریعے نئے الفاظ کا اضافہ اور پہلے سے موجود الفاظ کی اپڈیٹ ممکن ہو سکے گی۔ میں نے ایک چیز نوٹ کی ہے بعض انگریزی الفاظ کا اردو ترجمہ دکھایا جاتا ہے لیکن اگر اسی اردو ترجمے کو واپس انگریزی میں ترجمہ کرنے کی کوشش کی جائے تو یہ مطلب ڈکشنری میں نہیں ملتا۔ کم از کم اس خامی کو دور کیا جانا چاہیے۔ اس کام کو شاید ڈیٹابیس کے لیول پر کسی سکرپٹ کے ذریعے بھی کیا جا سکتا ہے۔
4۔ اب جبکہ ہم ذخیرہ الفاظ بڑھانے پر توجہ دے رہے ہیں تو ہم دوسری لغات میں موجود ذخیرہ ہائے الفاظ کو امپورٹ کرنے کے بارے میں بھی سوچ سکتے ہیں۔ اس نوعیت کی جو دوسری اپلیکیشنز موجود ہیں تو ان کی ڈیٹابیس کو ٹیکسٹ فائل میں ایکسپورٹ کرکے انہیں اردو ویب لغت اپلیکیشن میں امپورٹ کیا جا سکتا ہے۔
جاری۔۔