اردو ویب پیڈ اپڈیٹ

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

ایک طویل انتظار کے بعد اردو ویب پیڈ کی اپڈیٹ حاضر ہے۔ حسب وعدہ اس میں ویب اپلیکیشنز کے ساتھ انٹگریشن کو آسان بنا دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اردو ویب پیڈ کسی حد تک اوپیرا کمپیٹبل بھی ہے۔

دراصل میں نے کئی دنوں پہلے ہی اس اپڈیٹ پر کام مکمل کر لیا تھا اور اسے ریلیز بھی کرنے والا تھا لیکن اس کی ٹیسٹنگ میں چند مسائل نکل آئے۔ اس ٹیسٹنگ کے لیے میں نے ایس ایم فورم میں اردو ویب پیڈ کی انٹگریشن کا تجربہ کیا۔ اس سلسلے میں پیش آنے والے مسائل کے پیش نظر میں نے یہ مناسب سمجھا کہ اس پر مزید کام کیا جائے اور اس کے بعد اسے ریلیز کیا جائے۔

اردو ویب کی حالیہ ریلیز (ورژن 0.0.5) کی ڈاؤنلوڈ میں اس کی ڈاکومنٹیشن بھی شامل ہے۔ اس ڈاؤنلوڈ میں شامل مختلف فائلوں کی تفصیل اس میں شامل ریلیز نوٹس میں موجود ہے۔ یہ ریلیز نوٹس درج ذیل ہیں:


اردو ویب پیڈ کو ویب اپلیکیشنز میں استعمال کرنے کے لیے اے پی آئی کی تفصیل docs/webpad_integration_guide.html میں موجود ہے۔ ذیل میں اردو ویب پیڈ کے فنکشنز کا مختصر تعارف موجود ہے:

اردو ویب پیڈ کا ماڈیول شامل کرنا

اردو ویب پیڈ کے فنکشنز کے استعمال سے قبل اس کا جاوا سکرپٹ ماڈیول ویب پیج میں شامل کیا جانا ضروری ہے۔ اس کے لیے ذیل کا کوڈ‌ استعمال کریں:

کوڈ:
<script language="javascript1.2" type="text/javascript" src="pathToScript/UrduEditor.js"></script>

ویب پیڈ کا ماڈیول ویب پیج میں شامل کرنے کے بعد ویب پیڈ کو initialize کرنا ضروری ہے۔ اس کے لیے ذیل کا کوڈ استعمال کریں:


کوڈ:
<script language="JavaScript" type="text/javascript">
initUrduEditor();
</script>

ایڈٹ ایریا کو اردو ایڈٹ ایریا میں کنورٹ کرنا

اردو ویب پیڈ کی حالیہ ریلیز میں ایڈٹ ایریاز کو اردو ایٹ ایریا میں بدلنے کے لیے ذیل کے فنکشنز استعمال کیے جاتے ہیں:

کوڈ:
makeUrduEditor(editorname);
makeUrduEditorById(editorid);

makeUrduEditors({"editor1":size1, "editor2":size2, "editor3":size3,..});

makeUrduEditorsById({"editor1":size1, "editor2":size2, "editor3":size3,..});

ان فنکشنز کے استعمال کی تفصیل ویب پیڈ کی ڈاکومنٹیشن میں موجود ہے۔

آن سکرین کی بورڈ

آن سکرین کی بورڈ کے کوڈ کو الگ جاوا سکرپٹ ماڈیول میں factor out کر دیا گیا ہے اور یہ صرف ضرورت پڑنے پر لوڈ کیا جاتا ہے۔

لینگویج سوئچ کنٹرول

اردو ویب پیڈ میں لینگویج سوئچ کرنے کے لیے CTRL+SPACE شارٹ‌ کٹ کا موجود ہے۔ اس کے علاوہ فنکشن writeToggleControl کے ذریعے ہر اردو ایڈٹ ایریا کے لیے الگ سے ریڈیو بٹن کنٹرول شامل کرنا ممکن ہے جن کے ذریعے لینگویج موڈ سوئچ کیا جا سکتا ہے۔

اردو ویب پیڈ ڈاؤنلوڈ کریں
اردو ویب پیڈ کا ڈیمو ملاحظہ کریں
اردو ویب پیڈ کی ڈاکومنٹیشن
اردو ویب پیڈ کی یوزر گائیڈ
 

دوست

محفلین
گڈ
اس کو ورڈپریس 2.1 کے پوسٹ پیج میں وزی وگ ایڈیٹر کی جگہ لگانے کی کوشش کرتا ہوں اگر کچھ بن سکا تو۔ پہلے تو فائر فاکس میں چلتا ہی نہیں تھا۔
 
کام نہیں کر رہے۔

فائر فاکس سے آپ کے ڈیمو صفحے پر گیا ہوں ۔ ۔ ۔ ڈیلیٹ ، بیک اسپیس اور کرسر کام نہیں کر رہے۔ ۔ ۔ کیا یہ میرے براوزر کا مسئلہ ہے؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
شارق، بی ٹی، میں ان بگز کو جلد فکس کرنے کی کوشش کروں‌ گا۔

شاکر، ورڈ پریس میں ویب پیڈ انٹگریشن کے سلسلے میں میں خود آپ سے بات کرنے والا ہوں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
باسم، آن سکرین کی بورڈ کے بارے میں شاید میں کہیں لکھ چکا ہوں کہ اس کا کوڈ میں نے ایک جاواسکرپٹ ماڈیول میں الگ کر دیا ہے۔ لیکن ابھی تک یہ دیکھنے اور استعمال کرنے میں وہی پرانے والا آن سکرین کی بورڈ ہے۔ اس آن سکرین کی بورڈ کو بہتر بنانے کی بجائے اوپن پیڈ کا استعمال بہتر ہوگا۔ میرا ارادہ یہ ہے کہ اوپن پیڈ میں شامل آن سکرین کی بورڈ کو بہتر بنایا جائے۔ اس کے لیے میں کچھ گرافکس تیار کر رہا ہوں اور میں چاہتا ہوں کہ ایک فلیش بیسڈ آن سکرین اردو کی بورڈ تیار ہوجائے۔ اگر آپ اس کام میں تعاون کرنا چاہیں تو میں آپ کو اس کی تفاصیل بتا سکتا ہوں۔

ویب پیڈ میں آن سکرین کی بورڈ کے استعمال کی وضاحت کے لیے اس کی ڈاؤنلوڈ میں شامل ڈاکومنٹیشن پڑھ لیں۔ اس کا ربط اوپر بھی فراہم کیا گیا ہے۔
 

عبدالقدوس

محفلین
The page cannot be found

The page you are looking for cannot be found.

If you typed in the URL, please check to see if you may have made a spelling error.

If you followed a link, it may be outdated. If you followed a link from within UrduWeb.org, please notify the Webmaster at webmaster@urduweb.org about the page you found the bad link on and the page you were trying to access. The link would be fixed at the earliest. If you followed a link from an external site, please notify the webmaster of that site and ask them to correct their link.

You can continue on to the home page.
 

الف عین

لائبریرین
فائر فاکس میں کرسر تو کبھی کام ہی نہیں کرتے، تدوین کرنا ہو تو بہت مشکل ہوتی ہے۔ ویب پیڈ میں بھی ابھی دیکھا تو کچھ بہتری محسوس ہوئی لیکن نیویگیشن کرسر (ایروز( کام نہیں کرتے۔ اب بھی محفل کی طرح کنٹرول زیڈ سے متن سلیکٹ ہو جاتا ہے، ان ڈو نہیں ہوتا۔
 

الف عین

لائبریرین
آلٹ جی آر کا تجربہ کیا تو وہی شفٹ والے حروف بنتے ہیں جب کہ عمومآ انگریشی کی بورڈ استعمال کرتے وقت آلٹ جی آر استعمال کریں تو کچھ بھی ٹائپ نہیں ہوتا۔ یہاں محفل میں تجربہ کیا تو عام حروف ہی ٹائپ ہوتے ہیں۔ یہاں کے پیڈ میں، لیکن ویب پیڈ میں کبھی شفٹ والے اور کبھی بغیر شفٹ کے ٹائپ ہوتے ہیں۔
 
Top