نبیل
تکنیکی معاون
السلام علیکم،
ایک طویل انتظار کے بعد اردو ویب پیڈ کی اپڈیٹ حاضر ہے۔ حسب وعدہ اس میں ویب اپلیکیشنز کے ساتھ انٹگریشن کو آسان بنا دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اردو ویب پیڈ کسی حد تک اوپیرا کمپیٹبل بھی ہے۔
دراصل میں نے کئی دنوں پہلے ہی اس اپڈیٹ پر کام مکمل کر لیا تھا اور اسے ریلیز بھی کرنے والا تھا لیکن اس کی ٹیسٹنگ میں چند مسائل نکل آئے۔ اس ٹیسٹنگ کے لیے میں نے ایس ایم فورم میں اردو ویب پیڈ کی انٹگریشن کا تجربہ کیا۔ اس سلسلے میں پیش آنے والے مسائل کے پیش نظر میں نے یہ مناسب سمجھا کہ اس پر مزید کام کیا جائے اور اس کے بعد اسے ریلیز کیا جائے۔
اردو ویب کی حالیہ ریلیز (ورژن 0.0.5) کی ڈاؤنلوڈ میں اس کی ڈاکومنٹیشن بھی شامل ہے۔ اس ڈاؤنلوڈ میں شامل مختلف فائلوں کی تفصیل اس میں شامل ریلیز نوٹس میں موجود ہے۔ یہ ریلیز نوٹس درج ذیل ہیں:
اردو ویب پیڈ کو ویب اپلیکیشنز میں استعمال کرنے کے لیے اے پی آئی کی تفصیل docs/webpad_integration_guide.html میں موجود ہے۔ ذیل میں اردو ویب پیڈ کے فنکشنز کا مختصر تعارف موجود ہے:
اردو ویب پیڈ کا ماڈیول شامل کرنا
اردو ویب پیڈ کے فنکشنز کے استعمال سے قبل اس کا جاوا سکرپٹ ماڈیول ویب پیج میں شامل کیا جانا ضروری ہے۔ اس کے لیے ذیل کا کوڈ استعمال کریں:
ویب پیڈ کا ماڈیول ویب پیج میں شامل کرنے کے بعد ویب پیڈ کو initialize کرنا ضروری ہے۔ اس کے لیے ذیل کا کوڈ استعمال کریں:
ایڈٹ ایریا کو اردو ایڈٹ ایریا میں کنورٹ کرنا
اردو ویب پیڈ کی حالیہ ریلیز میں ایڈٹ ایریاز کو اردو ایٹ ایریا میں بدلنے کے لیے ذیل کے فنکشنز استعمال کیے جاتے ہیں:
ان فنکشنز کے استعمال کی تفصیل ویب پیڈ کی ڈاکومنٹیشن میں موجود ہے۔
آن سکرین کی بورڈ
آن سکرین کی بورڈ کے کوڈ کو الگ جاوا سکرپٹ ماڈیول میں factor out کر دیا گیا ہے اور یہ صرف ضرورت پڑنے پر لوڈ کیا جاتا ہے۔
لینگویج سوئچ کنٹرول
اردو ویب پیڈ میں لینگویج سوئچ کرنے کے لیے CTRL+SPACE شارٹ کٹ کا موجود ہے۔ اس کے علاوہ فنکشن writeToggleControl کے ذریعے ہر اردو ایڈٹ ایریا کے لیے الگ سے ریڈیو بٹن کنٹرول شامل کرنا ممکن ہے جن کے ذریعے لینگویج موڈ سوئچ کیا جا سکتا ہے۔
اردو ویب پیڈ ڈاؤنلوڈ کریں
اردو ویب پیڈ کا ڈیمو ملاحظہ کریں
اردو ویب پیڈ کی ڈاکومنٹیشن
اردو ویب پیڈ کی یوزر گائیڈ

کوڈ:
<script language="javascript1.2" type="text/javascript" src="pathToScript/UrduEditor.js"></script>
ویب پیڈ کا ماڈیول ویب پیج میں شامل کرنے کے بعد ویب پیڈ کو initialize کرنا ضروری ہے۔ اس کے لیے ذیل کا کوڈ استعمال کریں:
کوڈ:
<script language="JavaScript" type="text/javascript">
initUrduEditor();
</script>
ایڈٹ ایریا کو اردو ایڈٹ ایریا میں کنورٹ کرنا
اردو ویب پیڈ کی حالیہ ریلیز میں ایڈٹ ایریاز کو اردو ایٹ ایریا میں بدلنے کے لیے ذیل کے فنکشنز استعمال کیے جاتے ہیں:
کوڈ:
makeUrduEditor(editorname);
makeUrduEditorById(editorid);
makeUrduEditors({"editor1":size1, "editor2":size2, "editor3":size3,..});
makeUrduEditorsById({"editor1":size1, "editor2":size2, "editor3":size3,..});