اردو ویب کو ہوسٹنگ کی مد میں آپ کے مالی تعاون کی ضرورت

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

آصف

محفلین
جیسا کہ اردو ویب سے تعلق رکھنے والے احباب تمام احباب جانتے ہیں کہ اردو ویب اب تک خالصتاً رضاکارانہ بنیادوں پر چلایا جارہا ہے اور اس کے تین بانی ممبران صرف اردو زبان کی ترقی اور ترویج کو مقصد بنا کر ذاتی طور پر اس کی ہوسٹنگ وغیرہ پر اٹھنے والے اخراجات کو ادا کر رہے ہیں۔ اردو ویب نے آغاز سے لیکر اب تک ہمارے اندازوں سے زیادہ ترقی کی ہے۔ اس وقت جہاں ایک طرف اردو سیارہ کی بدولت اردو داں حضرات کو تمام اردو بلاگز کا ایک جگہ مطالعہ کرنے کی سہولت دستیاب ہے، وہیں اردو محفل پر اردو کتب کے برقیانے، سافٹ وئیرز کے اردو زبان میں مقامیانے، اور آزادمصدر اردو ایڈیٹرز سے لیکر اردو لغت کی تشکیل تک اردو ویب کی خدمات ہمہ جہت پھیلی نظر آتی ہیں۔ فالحمدللہ علی ذالک۔ اس پورے عرصے میں ہماری پوری کوشش رہی ہے کہ اردو ویب کے زیرسایہ مہیا کی جانے والی تمام خدمات کو ہر قسم کے تعصبات سے پاک رکھ کر صرف اردو زبان کی ترقی کیلئے مرکوز کیا جا سکے۔

اگر آپ ان تمام خدمات کو سراہتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ ہم سب مل کر اردو زبان کی ترقی میں کسی قدر اپنا حصہ ڈال رہے ہیں تو براہِ کرم آگے بڑھ کر حسبِ استطاعت اردو ویب کی مالی معاونت کیجئے۔ آنے والے سال کیلئے اردو ویب کی ہوسٹنگ کی تجدید 20 جون کو واجب الاداء ہے۔ اس تجدید کی ایک سال کی فیس 120 ڈالر ہے۔ اس میں اردو ویب کی ڈومین رجسٹریشن اور ہوسٹنگ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ہم اردو ویب کیلئے مندرجہ ذیل اور ان کے علاوہ مزید دوسری ڈومینز بھی رجسٹر کروانے کا سوچ رہے ہیں:
urduweb.com
urduweb.net
urdulibrary.org
یہ ڈومینز ہمارے ہوسٹ کے ذریعے تقریبا 10 ڈالر فی ڈومین سالانہ کی بنیاد پر رجسٹر ہوں گی۔ ان تمام اخراجات کو ذہن میں رکھتے ہوئے اس سال کیلئے ہمارا ہدف تقریباً 200 ڈالر جمع کرنا ہے۔ اس ہدف کے ضمن میں ہمیں آپ لوگوں کا تعاون درکار ہے۔ آپ کی ہر ممکن مدد اردو ویب کے پھلنے پھولنے میں مددگار ثابت ہو گی۔

آپ اس ربط کے ذریعے یہ عطیات ڈریم ہوسٹ (وہ ہوسٹنگ کمپنی جہاں اردو ویب کو ہوسٹ کیا گیا ہے) کو براہِ راست جمع کروا سکتے ہیں۔ ہم یہاں یہ بتانا ضروری سمجھتے ہیں کہ آپکے تمام عطیات اردو ویب کی بجائے براہِ راست ڈریم ہوسٹ کو جائینگے اور صرف اور صرف اردو ویب کی ہوسٹنگ اور ڈومین رجسٹریشن کے ضمن میں ہی استعمال کئیے جائینگے۔

---------------
اردو ویب انتظامیہ
 

دوست

محفلین
عزیزان من اب کچھ امتحان سا ہے کہ 200 ڈالر کس طرح جمع کیے جائیں۔ادھر پاکستان میں اس کا کیا سسٹم ہوگا۔کیونکہ میں چاہتا ہوں کہ کچھ میں بھی جمع کرواؤں اس میں۔
اور اب میں سوچ رہا ہوں کہ میرے پاس نہ تو کریڈٹ کارڈ ہے اور نہ ہی ڈالر اب یہاں ڈونیٹ کیسے کروں۔
بہرحال یہ سب ہونا چاہیے۔20 جون سے پہلے پہلے۔
 

دوست

محفلین
پے پال سے ڈونیٹ کیجیے۔
پر اس کا تو اپنے پاس کھاتہ ہی نہیں۔اور اس کا کھاتہ جتنے میں بنے اتنے چاہے میں نے ڈونیٹ بھی نہ کرنے ہوں۔
کر لو گل :cry: :roll:
 
اس کا طریقہ کار کچھ واضح ہوجائے تو بہت آسانی ہوجائے گی، میں خود تو تیار ہوں اور میں کچھ اور لوگوں کو بھی تیار کرسکتا ہوں اس کام کے لیے ۔ میرا اپنا تو کوئی مسئلہ نہیں ہے مگر دوسرے لوگوں کو قائل کرنے کے لیے کچھ دکھانا پڑے گا اور اس معاملے کو ہمیں شفاف بنانا چاہیے کہ کوئی بھی کسی بھی وقت دیکھ سکے اور دلی اطمینان کے ساتھ اور پراجیکٹس میں بھی حسبِ توفیق عطیات دے سکیں۔
 

زیک

مسافر
محب علوی نے کہا:
اس کا طریقہ کار کچھ واضح ہوجائے تو بہت آسانی ہوجائے گی، میں خود تو تیار ہوں اور میں کچھ اور لوگوں کو بھی تیار کرسکتا ہوں اس کام کے لیے ۔

محب کس طرح کی وضاحت؟ ڈونیشن والے صفحے پر لکھا ہے:

[align=left:1879f9ac04]Your donation will go toward urduweb.org's web hosting bill here at DreamHost Web Hosting!

Because you're donating directly through DreamHost, rest assured that your donation will only be used to pay for this site's hosting fees. The site owner won't be able to run off and spend your donation on DVDs, fine steak dinners, or anything else completely unrelated to their web hosting bill![/align:1879f9ac04]

دوسرے میرے خیال سے زیادہ فنڈریزنگ (یعنی اردوویب پر فعال ارکان کے علاوہ) مناسب نہیں ہے۔ مالی تعاون کی یہ درخواست آپ ارکان سے ہے۔
 

hakimkhalid

محفلین
ذکریا بھائی اور انتظامیہ اردو ویب!
پاکستان سے عطیات کی وصولی کےلیے اگر منی آرڈر جیسا آسان طریقہ اپنایا جا سکے تو زیادہ بہتر ہے ۔
 

رضوان

محفلین
پاکستان سے بھیجنے میں گھسائی رگڑائی کا خرچہ اتنا ہے کہ اصل زر وہیں کہیں غائب ہوجائے گا۔ ویسٹرن یونین فی ٹرانزیکشن 3500 چارج کرتی ہے۔ پاکستان میں کسی ایک ساتھی جس کے پاس valid کارڈ ہو اسے دے دیے جائیں اور بیروںِ پاکستان والے خود سیانے ہیں۔ یہ کام صرف فعال ارکان اپنی جیبِ خاص سے کریں۔ باہر سے فنڈ رائزنگ کچھ مناسب نہیں ہے۔
محب کیا آپ کی طرف بھجوائیں ۔شاکر بھی اسلام آباد آسانی سے بھجواسکیں گے۔ ورنہ تو ایک مثال ہے کہ “گڑ اتنا ہی ہے جو تھیلی کے ساتھ چپک جائے گا۔“
آصف زکریا اور نبیل کا شکریہ کہ انہوں نے اس معاملے میں باقی ارکان کو بھی شرکت کی دعوت دی۔
 
زکریا نے کہا:
محب علوی نے کہا:
اس کا طریقہ کار کچھ واضح ہوجائے تو بہت آسانی ہوجائے گی، میں خود تو تیار ہوں اور میں کچھ اور لوگوں کو بھی تیار کرسکتا ہوں اس کام کے لیے ۔

محب کس طرح کی وضاحت؟ ڈونیشن والے صفحے پر لکھا ہے:

[align=left:dc5a485d86]Your donation will go toward urduweb.org's web hosting bill here at DreamHost Web Hosting!

Because you're donating directly through DreamHost, rest assured that your donation will only be used to pay for this site's hosting fees. The site owner won't be able to run off and spend your donation on DVDs, fine steak dinners, or anything else completely unrelated to their web hosting bill![/align:dc5a485d86]

دوسرے میرے خیال سے زیادہ فنڈریزنگ (یعنی اردوویب پر فعال ارکان کے علاوہ) مناسب نہیں ہے۔ مالی تعاون کی یہ درخواست آپ ارکان سے ہے۔

چلیں یہ پوسٹ اچھی ہے اور اس سے ویسے آگے بھی فنڈ ریزنگ ہوسکتی تھی مگر فی الحال ہم فعال ارکان تک ہی محدود رکھتے ہیں۔
 
رضوان نے کہا:
پاکستان سے بھیجنے میں گھسائی رگڑائی کا خرچہ اتنا ہے کہ اصل زر وہیں کہیں غائب ہوجائے گا۔ ویسٹرن یونین فی ٹرانزیکشن 3500 چارج کرتی ہے۔ پاکستان میں کسی ایک ساتھی جس کے پاس valid کارڈ ہو اسے دے دیے جائیں اور بیروںِ پاکستان والے خود سیانے ہیں۔ یہ کام صرف فعال ارکان اپنی جیبِ خاص سے کریں۔ باہر سے فنڈ رائزنگ کچھ مناسب نہیں ہے۔
محب کیا آپ کی طرف بھجوائیں ۔شاکر بھی اسلام آباد آسانی سے بھجواسکیں گے۔ ورنہ تو ایک مثال ہے کہ “گڑ اتنا ہی ہے جو تھیلی کے ساتھ چپک جائے گا۔“
آصف زکریا اور نبیل کا شکریہ کہ انہوں نے اس معاملے میں باقی ارکان کو بھی شرکت کی دعوت دی۔

میں تیار ہوں اس کے لیے رضوان اور میرا ذاتی خیال بھی یہی ہے کہ یہ سلسلہ بہت اچھا ہے کہ مالی بوجھ کو بانٹ لیا جائے تاکہ کبھی بھی ایسا وقت نہ آئے کہ کسی ایک یا دو لوگوں پر سارا مالی بوجھ ہونے کی وجہ سے سائٹ چلانے میں دقت کا سامنا ہو۔ کئی اچھی سائٹس اسی وجہ سے بند ہو گئی کہ اخراجات پورے نہیں ہو رہے تھے۔
 

ثناءاللہ

محفلین
جناب
پاکستان میں اکثر لوگوں کے پاس کریڈٹ کارڈ نہیں‌ہے ۔ میں نے سن 2000 میں بنوایا تھا لیکن اسے آج تک استعمال نہیں کیا بلکہ اس کی نوبت ہی نہیں‌آئی اب وہ نا جانے کب کا ختم ہو چکا ہے۔
اس طرح‌ کے بیسیوں مسائل ہیں پاکستان میں۔ اس کا کوئی آسان حل نکالیں کہ پاکستان سے کس طرح ڈونیشن کی جا سکتی ہے۔
 

آصف

محفلین
محب اگر آپ کے پاس کریڈٹ کارڈ ہو اور پاکستان میں سے اردو ویب کے کچھ اراکین اگر آپ کو منی آرڈر یا بینک ٹرانسفر کے ذریعے رقم بھیجیں تاکہ آپ ان کے متبادل ڈالر ڈریم ہوسٹ کو جمع کروا سکیں تو کیا آپ اس پر راضی ہیں؟ اگر آپ یا کوئی اور صاحب اس کی حامی بھریں تو پھر اگلے قدم کا سوچا جائے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
پاکستان میں اگر کسی دوست کے پاس سٹی بینک کا ڈیبٹ کارڈ ہو تو وہ بھی کام کر سکتا ہے آن لائن پےمنٹ کے لیے۔ ویسے یہ بہتر نہ ہوگا کہ ہم سب پیسے اکٹھے جمع کر کے نبیل بھائی کو یاکسی دوسرے کو دے دیں۔ اور وہ اکٹھا جمع کرا دیں۔ورنہ تو کسی نے کتنی اور کسی نے کتنی رقم جمع کرادی ہوگی۔ اس کے علاوہ محب بھائی پاکستان سے آرہے ہیں۔ اگر کچھ دوست ان کو کیش دے دیں تو وہ برطانیہ میں آکر بھی جمع کرا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اگر فی بندہ بتا دیا جائے تو بہتر رہے گا۔اس طرح ایک بندے پر بوجھ نہیں‌پڑے گا اور باقی سب بھی آسانی سے بھیجتے رہیں گے۔ مثلاً 10 تیار ممبرز کو نام بنام کہ دیا جائے کہ 20 ڈالر کے برابر رقم جمع کرا دیں۔میں تو اپنا حصہ ڈالنے کو تیار ہوں۔ اور میرے لئے بہتر یہی ہے کہ میں‌نبیل بھائی کو پیسے بھجوا دوں گا۔ وہ خود آگے کے مراحل طے آسانی سے کر لیں گے۔ مشورہ کا انتظاررہے گا۔باقی کسی بھی معاملے میں مجھے حساب کتاب سے دور رکھا ہی رکھا جائے۔ آپ سب میرے اپنے ہیں اور یہ فورم بھی میرا اپنا ہے۔ مجھے کسی قسم کے حساب کتاب کی ضرورت نہیں ہے۔
بے بی ہاتھی
 

رضوان

محفلین
محب اگر آپ کے لیے یہ ممکن ہے تو آپ شاکر(دوست) مجھے اور ثنااللہ صاحب(اور بھی جو ساتھی دلچسپی رکھتے ہوں) کو اپنا بینک اکاؤنٹ ایڈریس وغیرہ “ذ،پ“ کے ذریعے بھیج دیجیے۔
 
آصف نے کہا:
محب اگر آپ کے پاس کریڈٹ کارڈ ہو اور پاکستان میں سے اردو ویب کے کچھ اراکین اگر آپ کو منی آرڈر یا بینک ٹرانسفر کے ذریعے رقم بھیجیں تاکہ آپ ان کے متبادل ڈالر ڈریم ہوسٹ کو جمع کروا سکیں تو کیا آپ اس پر راضی ہیں؟ اگر آپ یا کوئی اور صاحب اس کی حامی بھریں تو پھر اگلے قدم کا سوچا جائے۔

میرے پاس ہے کریڈٹ کارڈ اور میں راضی ہوں اگر کسی طرح سے کام آسکوں
 

ثناءاللہ

محفلین
قیصرانی نے کہا:
اس کے علاوہ اگر فی بندہ بتا دیا جائے تو بہتر رہے گا۔اس طرح ایک بندے پر بوجھ نہیں‌پڑے گا اور باقی سب بھی آسانی سے بھیجتے رہیں گے۔ مثلاً 10 تیار ممبرز کو نام بنام کہ دیا جائے کہ 20 ڈالر کے برابر رقم جمع کرا دیں۔میں تو اپنا حصہ ڈالنے کو تیار ہوں۔

ویسے آپ کا آئیڈیا اچھا لگا ہے لیکن پہلے جتنے بھی متحرک اور اردو محفل لے لیے درد دل رکھنے والے آدمی ہیں ان کو کسی طرح اس بات پر اکھٹا تو کیا جائے کہ کون کون اس مہم میں‌شریک ہونا چاہتے ہیں۔
یا پھر اس کو کھلا چھوڑ دیں جو جتنا مرضی کرنا چاہتا ہے کر لے
کیا خیال ہے باقی اراکین کا ؟؟؟؟
 
رضوان نے کہا:
محب اگر آپ کے لیے یہ ممکن ہے تو آپ شاکر(دوست) مجھے اور ثنااللہ صاحب(اور بھی جو ساتھی دلچسپی رکھتے ہوں) کو اپنا بینک اکاؤنٹ ایڈریس وغیرہ “ذ،پ“ کے ذریعے بھیج دیجیے۔

چلیں میں آپ کو ذاتی میسج کے ذریعے آپ کو مطلع کرتا ہوں
 

آصف

محفلین
میرا خیال ہے کہ لوگوں کو پابند نہ کیا جائے۔ ہو سکتا ہے کہ کچھ لوگوں کو بار محسوس ہو۔ دوسری طرف اگر کوئی دوست ایک ڈالر بھی ڈالنا چاہیں تو بھی اردو ویب کی عزت افزائی ہے۔
 

ثناءاللہ

محفلین
آصف بھائی اچھی بات ہے۔
میں نے سوچا کہ ڈومین رجسٹر کرا کے آپ کو دے دوں لیکن وہ پہلے ہی سے رجسٹرڈ ہیں۔
کیونکہ مجھے ڈومین رجسٹریشن اس کے مقابلے بہت سستی پڑتی ہے۔ یعنی چار سو روپے میں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
آصف نے کہا:
میرا خیال ہے کہ لوگوں کو پابند نہ کیا جائے۔ ہو سکتا ہے کہ کچھ لوگوں کو بار محسوس ہو۔ دوسری طرف اگر کوئی دوست ایک ڈالر بھی ڈالنا چاہیں تو بھی اردو ویب کی عزت افزائی ہے۔
یہ بھی اچھا خیال ہے۔ مگر میں نے اس حوالے سے بات کی تھی کہ جو ہم متحرک کارکن ہیں، ہمیں تو کوئی بوجھ نہیں لگنا چاہیئے۔
بے بی ہاتھی
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top