اردو ویب ہوسٹنگ کی تجدید کا وقت آگیا!

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

گزشتہ سال کی طرح اس مرتبہ بھی بھی اردو ویب کی ڈومین اور ویب ہوسٹنگ کی تجدید کا وقت قریب آتا جا رہا ہے اور میں اس سلسلے میں آپ سے تعاون کی اپیل کے حاضر ہوا ہوں۔ گزشتہ سال آپ ہی دوستوں کے مثالی تعاون کے باعث نہ صرف اردو ویب کی ہوسٹنگ کی تجدید ممکن ہوئی بلکہ ہم نے کئی اور ڈومینز بھی رجسٹر کروائیں۔ اور اس سال بھی ہمارا ہدف 200 ڈالر جمع کرنا ہے۔ میں امید کرتا ہوں کہ آپ اردو کی ترویج کے اس سفر کو جاری رکھنے میں ہمارا ساتھ دیں گے۔


آپ اس ربط کے ذریعے یہ عطیات ڈریم ہوسٹ (وہ ہوسٹنگ کمپنی جہاں اردو ویب کو ہوسٹ کیا گیا ہے) کو براہِ راست جمع کروا سکتے ہیں۔ ہم یہاں یہ بتانا ضروری سمجھتے ہیں کہ آپکے تمام عطیات اردو ویب کی بجائے براہِ راست ڈریم ہوسٹ کو جائینگے اور صرف اور صرف اردو ویب کی ہوسٹنگ اور ڈومین رجسٹریشن کے ضمن میں ہی استعمال کئیے جائینگے۔

جو دوست اس سلسلے میں تعاون کرنا چاہیں، ان سے درخواست ہے کہ وہ 15 جون تک اپنی ڈونیشن ڈریم ہوسٹ کو بھجوا دیں۔


گزشتہ سال پاکستان میں قیام پذیر دوستوں نے عطیات پہلے محب علوی کو ارسال کر دیے تھے جنہوں نے انہیں اکٹھے کرنے کے بعد براہ راست ہماری ویب ہوسٹنگ کمپنی ڈریم ہوسٹ کو ادائیگی کر دی تھی۔ آپ لوگ چاہیں تو اس سال بھی یہی انتظام کر سکتے ہیں۔

والسلام
 

پاکستانی

محفلین
ہممممممم اچھی بات ہے، اس سلسلے میں اگر محب بھائی ایڈریس یا ان کا بینک اکاؤنٹ یہاں فراہم کر دیا جائے تو زیادہ بہتر ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

اگر محب علوی اس کام کے لیے تیار ہوں تو ان سے اس سلسلے میں ای میل یا ذپ کے ذریعے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ اس بات کی احتیاط کریں کہ اکاؤنٹ کی ڈیٹیل وغیرہ پبلک فورم پر پوسٹ نہ کریں۔

والسلام
 

شمشاد

لائبریرین
نبیل بھائی یہ اکٹھے ہی 200 ڈالر جمع کروانے ہیں یا تھوڑے تھوڑے بھی شیئر کیئے جا سکتے ہیں؟
 

شمشاد

لائبریرین
یہ لیجیئے نبیل بھائی آپ کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے 10 فیصد رقم تو میں نے شیئر کرتے ہوئے جمع کروا دی ہے۔ ابھی آپ کو اس کی رسید ای میل سے بھیج دیتا ہوں۔
 
جزاک اللہ شمشاد

پچھلی دفعہ چونکہ میرا قیام انگلینڈ میں تھا تو مجھے کریڈٹ کارڈ‌ سے رقم جمع کروانے میں کافی آسانی ہوئی تھی اور چار دوستوں کی طرف سے میں نے رقم جمع کروا دی تھی جنہوں نے مجھے رقم بھجوا دی تھی۔ اس دفعہ میں پاکستان میں ہوں اور مجھے کچھ معلومات حاصل کرکے تصدیق کرنی پڑے گی مگر میں پرامید ہوں کہ اس دفعہ بھی کام ہو جائے گا۔

بس احباب مجھے اپنی تیاری پکڑے رکھیں اور میں دو ہفتہ کے اندر اندر معلومات کا پتہ کر لیتا ہوں اتنی دیر میں یہ بھی واضح ہو جائے گا کہ کون کون کتنی رقم جمع کروا رہا ہے تاکہ میں اتنی رقم کا کہہ کر اسے ویب ہوسٹنگ کمپنی کو بھیج سکوں۔

ایک دو دوستوں کے پیغام تو مجھے مل چکے ہیں باقی لوگ جو پاکستان میں رہتے ہیں یا بھیجنا چاہتے ہیں تو رابطہ کر لیں مگر ابھی رقم نہ بھیجیں صرف ارادے کا اظہار کر دیں۔
 

دوست

محفلین
بہت اچھے۔
واقعی خالی جزاک اللہ نہیں۔
اس بار ہمارے ساتھ بہت سے نئے دوست بھی ہیں۔ امید کرتا ہوں کہ پرانے احباب بھی اور نئے احباب بھی کچھ نہ کچھ تعاون ضرور کریں گے۔
میں محب بھائی کی طرف سے گرین سگنل کا منتظر ہوں۔
وسلام
 

حنا فیصل

محفلین
شمشاد نے کہا:
خالی جزاک اللہ پر نہ ٹرخائیں ذرا اپنی جیب بھی ڈھیلی کریں ہاں :wink:

آپ مرد ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اور ہم خواتین۔۔۔۔۔۔۔۔
کچھ خدا کا خوف کریں اب ہم خواتین کی آمدن سے کام چلائیں گے
چاہیے تو یہ کہ آپ ہمیں بھی ہوسٹنگ لے کر دیں اور کہیں یہ لو بہن ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کام آئے گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :roll:
میں کہاں سے دوں جب اتنے بڑے بڑے لو گ حصہ ڈال رہے ہیں تو میں بھی اپنی جمع پونجی میں سے کچھ روپوں کا بندو بست کر دیتی ہوں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اور یہ انسان کے اپنے من کی آواز ہوتی ہے کہ اسے کیا کرنا چاہیے
کسی نے کہہ کر یا اکسا یا اپنی بے عزتی کے ڈر سے رقم دی تو پھر کیا فائدہ
سوچنے کی بات ہے اب آپ کا دماغ اس بات کی باریکی کو نہیں
سمجھ سکتا :roll:
 

زیک

مسافر
پے‌منٹ‌کا ربط

اس ربط کے ذریعہ آپ کسی بھی کریڈٹ کارڈ سے پے کر سکتے ہیں۔ یا اگر آپ کے پاس پے‌پال اکاؤنٹ ہے تو وہ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

جب آپ یہ ربط استعمال کرتے ہیں تو ہمیں صرف آپ کے ای‌میل ایڈریس کا علم ہوتا ہے جو آپ پے‌منٹ کے وقت استعمال کرتے ہیں۔ باقی کی معلومات جیسے آپ کا نام، پتہ، کریڈٹ کارڈ نمبر وغیرہ ان میں سے کسی کا ہمیں علم نہیں ہوتا کہ ہمارا ہوسٹ اسے اپنے تک ہی رکھتا ہے۔

اگر آپ کریڈٹ کارڈ یا پے‌پال استعمال نہیں کر سکتے یا نہیں کرنا چاہتے تو یو‌ایس ڈالرز میں چیک یا منی آرڈر اس پتے پر بھیج سکتے ہیں:

[align=left:50b7a09eb1][eng:50b7a09eb1]DreamHost
PMB #257
417 Associated Rd.
Brea, CA 92821
USA[/eng:50b7a09eb1][/align:50b7a09eb1]

چیک یا منی آرڈر DreamHost Web Hosting کے نام ہو اور اس پر Account #97422 ضرور لکھیں تاکہ انہیں معلوم ہو کہ یہ اردوویب کے لئے ہے۔
 

تفسیر

محفلین
UrduMefil.JPG
 

دوست

محفلین
میرے استاد محترم ہیں اور ان کے پاس عسکری بینک کا کریڈٹ کارڈ ہے ابھی حال ہی میں بنوایا ہے۔ کیا اس سے ادائیگی ہوجائیگی؟
اس پر ماسٹر کارڈ لکھا ہوا دیکھا ہے میں نے سائیڈ پر۔
براہ کرم کوئی دوست یہ کلئیر کردے تو میں محب بھائی کو تکلیف دئیے بغیر یہیں سے ادائیگی کردوں۔
وسلام
 

پاکستانی

محفلین
بالکل ہو جائے گی شاکر بھائی، ویزہ اور ماسٹر کارڈ والے تمام کارڈوں سے ادائیگی کی جا سکتی ہے۔
 
Top