اردو ویکیپیڈیا (ماضی، حال، مستقبل)

مشہور زمانہ انسائکلوپیڈیا ویکیپیڈیا کا آغاز 2001ء میں ہوا، جبکہ ویکیپیڈیا کے اردو ورژن یعنی اردو ویکیپیڈیا کا آغاز 2004ء میں ہوا اردو میں ویکیپیڈیا کا آغاز جناب اعلی حضرت نے کیا.
اردو ویکیپیڈیا کی بد قسمتی یہ رہی کہ شروعات میں ہی اس پر خود ساختہ اصطلاحات اردو میں ٹھونسنے والے منتظمین مسلط ہو گئے جس کی وجہ سے اردو ویکیپیڈیا کی ساکھ انتہائی متاثر ہو گئی. اس متنازع دور میں بہت سے لوگ اردو ویکیپیڈیا پر آت رہے جنہیں کھری کھوٹی سنا کر واپس کر دیا گیا. کچھ ساتھیوں نے اس کے خلاف آواز بھی اٹھائی جن میں حیدر صاحب سر فہرست ہیں. حیدر صاحب ویکیپیڈیا پر منتظم تھے جنہیں آسان اردو لکھنے اور جناتی اصطلاحات کی مخالفت کی پاداش میں ویکیپیڈیا منتظمی سے معزول کردیا دیا گیا. ایک خالد محمود صاحب بھی آئے تھے انہیں بھی آسان اردو لکھنے سے ٹوکا گیا تو انہوں نے اردو ویکیپیڈیا کو خیرباد کہہ کر پنجابی ویکیپیڈیا کی بنیاد رکھی. اسی کے چلتے اردو ویکی پر صرف دو چار صارفین رہ گئے جو مشکل اردو اور خودساختہ اصطلاحات کے حامی تھے. وہ ہر نئے آنے والے کو مشکل اردو کے استعمال پر زور دیتے ایسی اردو سے گھبرا کر عموما لوگ بھاگ جاتے تھے. ویکیپیڈیا کے اس بحرانی دور میں اصطلاحات پر بحث و مباحث عروج پر تھی وقت کے ساتھ ساتھ پرانے ساتھی کم متحرک ہوتے گئے اور نئے لکھنے والے جمع ہوتے رہے.
ویکیپیڈیا پر فیصلے رائےشماری کے تحت کیے جاتے ہیں یہ اردو ویکیپیڈیا کا دسواں سال یعنی سال 2014ء جنوری تھا جب تمام نئے ویکی ساتھیوں نے متحد ہو کر رائے شماری کے ذریعے پرانے منتظم کو نکالا اور آسان اردو کو ویکیپیڈیا پر نافذ کیا. اب ویکیپیڈیا پر آسان اردو رائج ہے آسان اردو لکھنے پر کوئی پابندی نہیں ہے اب بھی سینکڑوں صفحات ایسے ہیں جن پر جناتی اردو نظر آتی ہے لیکن دس سال میں کیے گئے غلط کام کو درست کرنے میں وقت تو لگے گا اوپر سے اردو ویکی کے پاس افرادی قوت بھی بہت کم ہے. اردو ویکیپیڈیا پر کئی صارفین نے کام کیا ہے لیکن کچھ صارفین کے کام گنوانا چاہوں گا:
سمرقندی صاحب نے سائنسی موضوعات پر مضامین لکھے جن میں بیشتر جناتی اردو میں ہیں.
اردو ٹیکسٹ صاحب کے مضامین ریاضی کے موضوعات پر لکھے گئے ہیں یہ بھی جناتی اردو میں ہیں انہیں بھی آسان اردو میں ڈھالنے کا پہاڑ جیسا کام ہے.
کاشف عقیل صاحب کی خدمات اردو ویکیپیڈیا کے تکنیکی معاملات میں قابل تعریف ہیں.
ساجد امجد ساجد صاحب نے ویکیپیڈیا کے صفحات کی زمرہ بندی جیسے مشکل کام کو سر انجام دیا
طاہر محمود صاحب ویکیپیڈیا کے سب سے زیادہ متحرک اور زیادہ کام کرنے والے منتظم ہیں انہوں نے تقریبا ہر قسم کے موضوعات پر مضامین تحریر کیے ہیں اور کر رہے ہیں ان کی اردو ویکی پر ترامیم کی تعداد 60k سے بھی زائد ہیں.
محمد شعیب صاحب نے بھی اردو ویکیپیڈیا کے تکنیکی معاملات پر بہت کام کیا ہے. ان کے بنائے گئے بوٹس نے ویکیپیڈیا پر ہونے والے گھنٹوں کے کاموں کو سیکنڈوں میں تبدیل کر دیا اور سب سے بڑی بات اردو ویکیپیڈیا کو جناتی اردو سے نکالنے میں سرفہرست اور پیش پیش رہے. نئے صارفین میں امین اکبر صاحب کا کام قابل تعریف ہے جنہوں نے عیسائیت کے متعلقہ موضوعات پر مضامین تحریر کیے.
اردو ویکیپیڈیا اس وقت کئی مشکلات کا شکار ہے، جیسے افرادی قوت کی انتہائی کمی، تکنیکی ماہرین کا نہ ہونا تکنیکی ماہرین نہ ہونے کی وجہ سے اکثر عربی ویکیپیڈیا سے رابطہ کرنا پڑتا ہے جس سے منٹوں کا کام دنوں میں ہوتا ہے. میں اردو محفل کے تکنیکی ماہرین سے اردو ویکی کے تکنیکی امور پر معاونت کی درخواست کرتا ہوں.
پرانے منتظمین کی وجہ سے اردو ویکیپیڈیا کی ساکھ انتہائی خراب ہو چکی ہے عام لوگوں میں ابھی بھی وہی تاثر ہے، اس تاثر کو ختم کرنے کے لیے اس دھاگہ کا آغاز کیا گیا ہے.
نیز تمام احباب سے گذارش ہے کہ اردو ویکی کی ترویج و توسیع میں جتنا ہوسکے حصہ ضرور ڈالیں. اور اسے اردو دنیا کے ہمہ گیر اور عظیم الشان منصوبہ کے طور پر سامنے لائیں جس طرح دنیا کی دیگر زبانوں میں موجود ویکیپیڈیاز بن رہے ہیں.
امید ہے آپ تمام ساتھی اس دعوت عام پر لبیک کہیں گے اور اپنے پسندیدہ موضوعات کو منتخب کرکے اس پر لکھیں گے.
اگر کسی ساتھی کو مزید معاونت کی ضرورت ہو تو اس دھاگہ میں اس کے متعلق سوالات کرسکتے ہیں :) :)
 
دراصل جب سے اردو ویکیپیڈیا وجود میں آیا ہے اردو دنیا نے کبھی سنجیدگی سے اس کی طرف توجہ نہیں دی۔ ویکیپیڈیا پر ثقیل اردو محض ایک بہانہ تھا اور ہے۔موجودہ وقت میں متحرک افراد نے جب کام شروع کیا تھا کچھ سال قبل تب بھی وہی عناصر موجود تھے، لیکن متحرک ساتھیوں نے اپنے اتحاد اور یکجہتی سے ان عناصر سے چھٹکارا حاصل کیا اور اب وہاں ایک آزاد ماحول ہے۔ پہلے خیال تھا کہ واقعی یہ بات درست ہو کہ اردو دنیا زبان کی وجہ سے متوجہ نہیں ہورہی ہے، لیکن جب آسان اردو کے استعمال کا فیصلہ کیا گیا اور اس کی خبر عمومی فورم میں بھی لگائی گئی لیکن اب تک اردو دنیا متوجہ نہیں ہوسکی۔
فارسی زبان بولنے والے افراد یقینا اردو سے کم ہے لیکن فارسی ویکیپیڈیا اردو سے کہیں آگے ہے۔ ان کے پاس افرادی قوت بھی ہے مواد بھی ہے، ہمیں امید ہے اب بھی اردو دنیا ادھر متوجہ ہوگی اردو ویکیپیڈیا کے ساتھ اردو ویکی لغت، ویکی اخبار، ویکی اقتباسات ویکیورسٹی، ویکی ماخذ، ویکی ڈیٹا اور ویکی سفر جیسے منصوبے بھی پروان چڑھیں گے۔ :) :)
 
اسلام بلحاظ ملک والا منصوبہ اور اس کی تفصیلات تو ہم نے محفل پر بھی پیش کی تھی، لیکن بات محض چند مراسلوں سے آگے نہ بڑھ سکی :) :)
 
اردو ویکیپیڈیا پر اس وقت سب سے پہلا ہدف اس وقت پچاس ہزار مضامین مکمل کرنے کا ہے، تقریبا 42 ہزار مضامین ہوچکے ہیں، جن میں محض 4 5ساتھیوں نے مل کر 15 ہزار مضامین محض دو ماہ کے قلیل عرصہ میں بنائے گئے ہیں۔ احباب محفل اگر ہمت کریں تو لاکھوں میں بھی پہونچ سکتے ہیں :) :)
 

فلک شیر

محفلین
اردو ویکیپیڈیا پر اس وقت سب سے پہلا ہدف اس وقت پچاس ہزار مضامین مکمل کرنے کا ہے، تقریبا 42 ہزار مضامین ہوچکے ہیں، جن میں محض 4 5ساتھیوں نے مل کر 15 ہزار مضامین محض دو ماہ کے قلیل عرصہ میں بنائے گئے ہیں۔ احباب محفل اگر ہمت کریں تو لاکھوں میں بھی پہونچ سکتے ہیں :) :)
مضامین کی طوالت اور مواد کے استناد پہ کیا کوئی چیک ہے؟
 
ویسے فلک شیر بھائی، آپ اس سے قبل بھی اردو ویکی کا ذکر کرچکے ہیں اور شاید اسے ایک موثر منصوبہ بنانا چاہتے ہیں، ہمارے خیال میں آپ فورا شامل ہوجائیں اس علمی بزم میں :) :)
 
جزاک اللہ فلک شیر بھائی، اردو ویکی پر پہونچ ہی گئے آپ :) :)
آپ کو جو خوش آمدید کا پیغام ملا ہوگا اسے پڑھیں، تمام تفصیلات موجود ہوگی :) :)
 
شکریہ :)
اس میں تو کچھ بھی درج نہیں شعیب بھائی :)
ایسا کیسے ہوسکتا ہے، آپ کو جو خوش آمدید کا پیغام ملا ہے وہ یہاں ہے۔ :) :)
ویکیپیڈیا میں ہر صفحہ کا ایک تبادلہ خیال صفحہ ہوتا ہے، جس میں متعلقہ صفحہ کے بارے میں گفتگو کی جاتی ہے، اور تمام یوزرز کا بھی تبادلہ خیال صفحہ ہوتا ہے، جس میں پیغامات دیے جاتے ہیں۔ :) :)
 

دوست

محفلین
ٹیکنالوجی اصطلاحات کے حوالے سے گزارش ہے کہ ایک نظر مائیکروسافٹ ٹرمنالوجی ویب سائٹ پر ڈال لیں۔
https://www.microsoft.com/Language/en-US/Search.aspx?sString=property&langID=ur-pk
مائیکروسافٹ کے صارفین کی ایک بڑی تعداد ہے شاید اردو مواجہ استعمال کرنے والے لوگ بھی ہوں کوئی چار دس۔ یہاں سے جو اصطلاحات پسند آئیں انہیں وکی پیڈیا پر رائج کیا جا سکتا ہے۔ مجموعی طور میں نے اس ٹرمنالوجی کو مناسب ہی پایا ہے۔ کوئی جناتی اردو نہیں۔ سادہ اردو کے الفاظ ہیں، ورنہ انگریزی بھی چلتی ہے۔ لیکن دس فیصد سے زیادہ نہیں۔ قصہ مختصر کچھ نہ کچھ اصطلاحات یہاں سے بنی بنائی مل سکتی ہیں۔
 
ٹیکنالوجی اصطلاحات کے حوالے سے گزارش ہے کہ ایک نظر مائیکروسافٹ ٹرمنالوجی ویب سائٹ پر ڈال لیں۔
https://www.microsoft.com/Language/en-US/Search.aspx?sString=property&langID=ur-pk
مائیکروسافٹ کے صارفین کی ایک بڑی تعداد ہے شاید اردو مواجہ استعمال کرنے والے لوگ بھی ہوں کوئی چار دس۔ یہاں سے جو اصطلاحات پسند آئیں انہیں وکی پیڈیا پر رائج کیا جا سکتا ہے۔ مجموعی طور میں نے اس ٹرمنالوجی کو مناسب ہی پایا ہے۔ کوئی جناتی اردو نہیں۔ سادہ اردو کے الفاظ ہیں، ورنہ انگریزی بھی چلتی ہے۔ لیکن دس فیصد سے زیادہ نہیں۔ قصہ مختصر کچھ نہ کچھ اصطلاحات یہاں سے بنی بنائی مل سکتی ہیں۔
شکریہ شاکر بھائی :) :)
فی الحال تو مسئلہ لکھنے والوں کا ہے، لکھنے والے ہی نہیں ہیں۔۔۔
 
Top