اردو ویکیپیڈیا (ماضی، حال، مستقبل)

میں نے بھی اکاونٹ بنایا تھا
لیکن کیسے لکھیں اور اس کو کیسے اپڈیٹ کریں سمجھ میں ہی نہیں آتا ۔
کسی بھی صفحہ کو ایڈٹ کرنا ہو تو اسی صفحہ کے اوپر میں ترمیم کا آپشن نظر آئے گا، اس پر کلک کریں فورا ایڈیٹر کھلے گا، اس میں لکھیں اور نیچے محفوظ کی بٹن ہوگی اس پر کلک کردیں، آپ کی ترمیم سیو ہوجائے گی :) :)
 
اور اگر صرف کمنٹ کرنا ہو یا منتظمین میں سے کسی کو کچھ بتانا ہو تو ۔
 
اور اگر صرف کمنٹ کرنا ہو یا منتظمین میں سے کسی کو کچھ بتانا ہو تو ۔
اس کے لیے آپ مضمون کے اوپر دائیں جانب دیکھیں، تبادلۂ خیال لکھا نظر آئے گا، اس پر کلک کریں۔ اور پیغام لکھ کر محفوظ کردیں، پیغام لکھنے کے بعد اپنی دستخط ضرور کریں۔ دستخط درج کرنے کے لیے (~~~~) درج کریں۔ :) :)
 
arifkarim

معطل
فارسی زبان بولنے والے افراد یقینا اردو سے کم ہے لیکن فارسی ویکیپیڈیا اردو سے کہیں آگے ہے۔
وہ اسلئے کہ اہل فارس ایک قوم ہے جبکہ اہل اردو کوئی ایک قوم نہیں۔ جسکی لاٹھی اسکی بھینس والا حساب ہے یہاں۔ اردو اصطلاحات کا جو حال وکی پیڈیا کے اردو ناظمین نے کیا ہے وہ سب کے سامنے ہے۔
 
وہ اسلئے کہ اہل فارس ایک قوم ہے جبکہ اہل اردو کوئی ایک قوم نہیں۔ جسکی لاٹھی اسکی بھینس والا حساب ہے یہاں۔ اردو اصطلاحات کا جو حال وکی پیڈیا کے اردو ناظمین نے کیا ہے وہ سب کے سامنے ہے۔
میرے خیال میں یہی "ناظمین" کچھ عرصہ پہلے بھی تھے، ہم لوگوں نے ان سے خلاصی جس انداز میں حاصل کی ہے پہلے بھی حاصل کی جاسکتی تھی۔ اپنی ناکردنی کا الزام دوسروں پر تھوپنے سے خود کے محاسبہ کی صفت پیدا نہیں ہوتی جیسے آپ خود مسلمانوں کو الزام دیتے رہتے ہیں اس چیز کا :) :)
 
آخری تدوین:
وہ اسلئے کہ اہل فارس ایک قوم ہے جبکہ اہل اردو کوئی ایک قوم نہیں۔ جسکی لاٹھی اسکی بھینس والا حساب ہے یہاں۔ اردو اصطلاحات کا جو حال وکی پیڈیا کے اردو ناظمین نے کیا ہے وہ سب کے سامنے ہے۔
اہل فارس کے اندر قومی شعور کس طرح بیدار ہوا، کیا اس پر کچھ روشنی ڈالیں گے آپ؟؟ :) :)
 
arifkarim

معطل

اسد

محفلین
... ویکیپیڈیا پر ثقیل اردو محض ایک بہانہ تھا اور ہے۔ ...
مجھے شروع میں تو ویکیپیڈیا کی زبان پسند نہیں آئی تھی اور منتظمین کا رویہ۔ اردو ویکیپیڈیا کی زبان میرے لئے انگلش سے کہیں زیادہ alien تھی۔ میں نے ایک مختلف پروجیکٹ پر کام کیا۔ چند سال پہلے جب مجھے دوبارہ دعوت ملی تو اندازہ ہوا کہ زبان سے زیادہ رویے کا مسئلہ ہے۔ میں ٹرانسپیرنسی کا قائل ہوں، اگر دو نقطۂ نظر ہیں تو دونوں موجود ہونے چاہئیں(مثلاً اسلامی اور مغربی)، ویکیپیڈیا پر مجھے ایسا نظر نہیں آیا۔ انگلش وکیپیڈیا پر کچھ لکھا ہوتا تھا اور اردو وکیپیڈیا کچھ اور کہانی سنا رہا ہوتا تھا، اب دوبارہ دیکھوں گا۔ (ویسے تو انگلش ویکیپیڈیا بھی بہت جگہ مکمل حقیقت (تفصیل) کی بجائے اکثریت کے خیالات کی عکاسی کرتا ہے۔)
بہانہ چاہے ثقیل زبان کا ہو یا نسخ فونٹ کا یا رویے کا، ہمیں بہانے بنانے کی عادت ہے، یہ ہمارے خمیر میں ہے۔ کام کرنا دوسروں کے لئے ہے، ہمارے لئے انشاء اللہ، ماشا اللہ، جزاک اللہ کہنا کافی ہے۔
... فارسی زبان بولنے والے افراد یقینا اردو سے کم ہے لیکن فارسی ویکیپیڈیا اردو سے کہیں آگے ہے۔ ان کے پاس افرادی قوت بھی ہے مواد بھی ہے، ...
ویکیپیڈیا تو اب کی بات ہے، فارسی دان طبقے کو کبھی نستعلیق کا بھوت نہیں چمٹا۔ ان کی کچھ نہ کچھ کتابیں کم از کم دو یا تین صدیوں سے نسخ میں ٹائپ سیٹ ہو رہی ہیں، کمپیوٹر میں ٹیکسٹ کے لئے پبلشگ کی اصطلاحات (اور طریقے) ہی استعمال ہوتی ہیں۔ انہوں نے کمپیوٹر کو بہت پہلے اختیار کر لیا تھا، میں خود کافی عرصہ کمپیوٹر پر یونیکوڈ اردو لکھنے کے لئے ایرانیوں کا بنایا ہوا سوفٹویئر 'ایس سی یونیپیڈ' استعمال کرتا رہا ہوں۔ یونی کوڈ سے پہلے میں ایرانیوں کا بنایا ہوا 'پارس نگار' استعمال کر چکا تھا۔ ہم اتنے پیدل ہیں کہ آج بھی لکھ رہے ہیں کہ urdu tiping ka bux nazar nahin aa raha, kiya karoon? وہ لوگ کتنے ہی سال ٹاہوما سے کام چلاتے رہے، جب کہ ہمارے نخرے ہی ختم ہونے میں نہیں آتے۔ یہ بکواس محفل پر کئی لڑیوں میں موجود ہے۔
اہل فارس کے اندر قومی شعور کس طرح بیدار ہوا، کیا اس پر کچھ روشنی ڈالیں گے آپ؟؟ :) :)
ان کا قومی شعور کبھی سویا نہیں تھا، وہ ہمیشہ سے اپنے تئیں عربوں اور دیگر مسلمانوں سے علیحدہ تصور کرتے ہیں۔ یہاں میں بھی یہی کہوں گا کہ اردو استعمال کرنے والے ایک قوم نہیں ہیں۔
جی بالکل۔ انقلاب ایران:
http://en.wikipedia.org/wiki/Iranian_Revolution
اس قسم کی قومی بیداری انقلابات کے بعد ہی آتی ہے جیسے انقلاب فرانس، انقلاب امریکہ وغیرہ۔
اس سے مجھے اختلاف ہے، جب قوم بیدار ہوتی ہے تو انقلاب لاتی ہے۔ اور انٹرنیٹ پر فارسی کا کثیر مواد دوسرے ممالک میں موجود ایرانی حکومت کے مخالف تیار کرتے ہیں۔ فارسی بولنے والے ایک قوم اسی لئے ہیں کہ وہ ایک زبان سے وابستہ ہیں، ایک ملک یا مذہب سے نہیں۔

محمد شعیب صاحب، آج کل ویب سائٹ کو کیا کہا جاتا ہے؟ اوپر کچھ بوٹس کا ذکر تھا، کیا کسی بوٹ سے 'موقع جال' اور 'موقعِ جال' کو تبدیل کیا جا سکتا ہے؟ اردو ڈائجسٹ کے صفحے پر یہ لفظ دیکھا تھا۔
 
اسد صاحب توجہ کے لیے شکریہ :) :)
آج کل ویب سائٹ کو ویب سائٹ ہی کہا جاتا ہے :)
جی بالکل تبدیل کیا جاسکتا ہے :) :)
ویسے آپ اگر دوبارہ ویکیپیڈیا پر تشریف لائیں تو شاید مذکورہ شکایتیں آپ کو نہ ہوں :) :)
 
Top