اردو ویکیپیڈیا پر ایک لاکھ مضامین مکمل

جناتی اردو تو اب غالباً کچھ بہتر نہیں کر دی؟
جی ذیشان بھائی، ماضی کے خود ساختہ الفاظ و اصطلاحات کو تیزی سے ختم کیا جا رہا ہے، اس کے لیے انسانی ہاتھوں سے زیادہ خودکار پروگرامز استعمال کیے جا رہے ہیں، پھر بھی کچھ مسائل اور افرادی قلت کی وجہ سے مطلوبہ کام نہیں ہو پا رہا ہے۔ لیکن امید ہے جلد ہی تطہیر ہو جائے گی۔
ان جناتی اصطلاحات سازوں میں سے ایک کو متفقہ طور پر معزول کر دیا ہے اور بقیہ بھی مخالف صورتحال دیکھ کر تقریباًایک کنارہ کش ہو چکے ہیں۔ اور مجھے یاد ہے کہ اس پوری صورتحال کی اطلاع یہاں محفل پر میں دے چکا ہوں لیکن عارف بھائی اب بھی ق م کی باتیں دوہرانا چاہتے ہیں تو ان کی مرضی! :)
 
آخری تدوین:

arifkarim

معطل

کیا آپ اردو وکی پیڈیا کے ابن سعید یعنی خادم اعلیٰ ہیں؟
 
اردو ویکیپیڈیا نے ابھی کچھ ہی دیر قبل ایک لاکھ مضامین کا سنگ میل عبور کیا ہے۔ :) :)
ابھی تک ویکیپیڈیا کے مرکزی صفحہ اول پر اردو ویکیپیڈیا 100000+ والے زمرے میں منتقل نہیں ہوا، یہ تبدیلی خود کار ہوتی ہے یا کسی کو مطلع کرنا ہوتا ہے، اور اگر خود کار ہے تو کتنے عرصہ بعد اس میں تبدیلی آتی ہے؟ :) :) :)
 
جی ذیشان بھائی، ماضی کے خود ساختہ الفاظ و اصطلاحات کو تیزی سے ختم کیا جا رہا ہے، اس کے لیے انسانی ہاتھوں سے زیادہ خودکار پروگرامز استعمال کیے جا رہے ہیں، پھر بھی کچھ مسائل اور افرادی قلت کی وجہ سے مطلوبہ کام نہیں ہو پا رہا ہے۔ لیکن امید ہے جلد ہی تطہیر ہو جائے گی۔
اس بات سے انکار نہیں کہ تبدیلی آئی ہے اور آ رہی ہے، نیز یہ کہ ہم بلا وجہ تنقید سے گریز کرنا چاہتے ہیں، البتہ اس بات سے بھی انکار ممکن نہیں کہ ہم آج بھی اردو ویکیپیڈیا پر کسی علمی موضوع کے صفحے کو پوری طرح لفظی اعتبار سے سمجھنے سے قاصر ہوتے ہیں، خواہ وہ صفحہ سائنسی ہو یا غیر سائنسی۔ حتیٰ کہ کمپیوٹر سائنس سے متعلق صفحات بھی ہمیں انگریزی ویکیپیڈیا پر کہیں زیادہ بہتر سمجھ میں آ جاتے ہیں۔ آج یوں ہی اعداد و شمار کے صفحے تک جانا ہوا تو ایک عنوان پر نظر پڑی، "اذکارِ وسیط اور زبراثقالات"، وہ تو بچت ہو گئی کہ ساتھ ہی انگریزی ترجمہ بھی موجود تھا ورنہ ہم تقریباً بیہوش ہو چکے تھے۔ خیر آتی جاتی تو ہمیں انگریزی بھی کچھ خاص نہیں، لیکن اردو کے حوالے سے ہم بزعم خود مان بیٹھے تھے کہ کم از کم انگریزی سے تو بہتر ہی سمجھ لیتے ہیں، لیکن جب بھی اردو ویکیپیڈیا کی طرف جانا ہوتا ہے تو ہمارے اس مفروضے کو خاک نشین ہونے میں ذرا دیر نہیں لگتی۔ :) :) :)
 
سید ذیشان

محفلین
جی ذیشان بھائی، ماضی کے خود ساختہ الفاظ و اصطلاحات کو تیزی سے ختم کیا جا رہا ہے، اس کے لیے انسانی ہاتھوں سے زیادہ خودکار پروگرامز استعمال کیے جا رہے ہیں، پھر بھی کچھ مسائل اور افرادی قلت کی وجہ سے مطلوبہ کام نہیں ہو پا رہا ہے۔ لیکن امید ہے جلد ہی تطہیر ہو جائے گی۔
ان جناتی اصطلاحات سازوں میں سے ایک کو متفقہ طور پر معزول کر دیا ہے اور بقیہ بھی مخالف صورتحال دیکھ کر تقریباًایک کنارہ کش ہو چکے ہیں۔ اور مجھے یاد ہے کہ اس پوری صورتحال کی اطلاع یہاں محفل پر میں دے چکا ہوں لیکن عارف بھائی اب بھی ق م کی باتیں دوہرانا چاہتے ہیں تو ان کی مرضی! :)

جی ہاں۔ مجھے آپ کا وہ دھاگہ یاد تھا۔ اسی لئے یہ سوال پوچھا۔ :)
 
ابھی تک ویکیپیڈیا کے مرکزی صفحہ اول پر اردو ویکیپیڈیا 100000+ والے زمرے میں منتقل نہیں ہوا، یہ تبدیلی خود کار ہوتی ہے یا کسی کو مطلع کرنا ہوتا ہے، اور اگر خود کار ہے تو کتنے عرصہ بعد اس میں تبدیلی آتی ہے؟ :) :) :)
ہمارا نہیں خیال کہ یہ خودکار طور پر ہوتا ہے، اس لیے کہ میٹاویکی پر جو شماریات خودکار طور پر اپڈیٹ ہوتی ہیں ان سب میں اردو زبان ایک لاکھ سے زائد مضامین والی زبانوں میں شامل ہو چکی ہے، نیز آج کچھ ہی گھنٹوں میں ہندی زبان کی ویکیپیڈیا سے بھی اوپر ہو جائے گی اور یوں اردو ویکیپیڈیا جنوبی ایشیا کا سب سے بڑا ویکیپیڈیا بن جائے گا۔
مرکزی صفحہ کی تجدید کے لیے ہم نے دو دن قبل ویکیمیڈیا کو ای میل کیا تھا جس کے جواب میں انھوں نے کہا کہ وہ اپڈیٹ کر رہے ہیں لیکن اب تک کچھ نہیں ہوا۔
 
آخری تدوین:
اس بات سے انکار نہیں کہ تبدیلی آئی ہے اور آ رہی ہے، نیز یہ کہ ہم بلا وجہ تنقید سے گریز کرنا چاہتے ہیں، البتہ اس بات سے بھی انکار ممکن نہیں کہ ہم آج بھی اردو ویکیپیڈیا پر کسی علمی موضوع کے صفحے کو پوری طرح لفظی اعتبار سے سمجھنے سے قاصر ہوتے ہیں، خواہ وہ صفحہ سائنسی ہو یا غیر سائنسی۔ حتیٰ کہ کمپیوٹر سائنس سے متعلق صفحات بھی ہمیں انگریزی ویکیپیڈیا پر کہیں زیادہ بہتر سمجھ میں آ جاتے ہیں۔ آج یوں ہی اعداد و شمار کے صفحے تک جانا ہوا تو ایک عنوان پر نظر پڑی، "اذکارِ وسیط اور زبراثقالات"، وہ تو بچت ہو گئی کہ ساتھ ہی انگریزی ترجمہ بھی موجود تھا ورنہ ہم تقریباً بیہوش ہو چکے تھے۔ خیر آتی جاتی تو ہمیں انگریزی بھی کچھ خاص نہیں، لیکن اردو کے حوالے سے ہم بزعم خود مان بیٹھے تھے کہ کم از کم انگریزی سے تو بہتر ہی سمجھ لیتے ہیں، لیکن جب بھی اردو ویکیپیڈیا کی طرف جانا ہوتا ہے تو ہمارے اس مفروضے کو خاک نشین ہونے میں ذرا دیر نہیں لگتی۔ :) :) :)
ابھی کل ہی ایک صارف نے اردو ویکیپیڈیا پر اس بات کی شکایت کی ہے ان صفحات میں انتہائی ثقیل اور ناقابل فہم زبان استعمال کی گئی ہے۔ اور یہ دریافت کیا کہ انھیں رائج متبادلات سے تبدیل کیا جائے یا نہیں۔
جس صفحہ کا آپ نے ذکر کیا ہے اس کا اور اس جیسے دیگر صفحات کا مسئلہ یہ ہے کہ وہ ان میں ترمیم نہیں کی جا سکتی، وہ سوفٹویئر کا حصہ ہے اور پرانی انتظامیہ نے اس پر کام کیا ہے۔ اگر ہم انھیں اردو ویکیپیڈیا پر تبدیل کرتے ہیں تو کچھ ہی دنوں یا مہینوں میں واپس ہو جاتے ہیں۔ اسی وجہ سے ان پر محنت صرف کرنے کے بجائے میڈیاویکی کا از سر نو ترجمہ شروع کیا ہے۔ اور آپ بخوبی جانتے ہیں کہ ہزاروں سٹرنگز پر مشتمل اس سوفٹویئر کا ترجمہ کتنا وقت طلب ہے، نیز محض ہمارے تراجم قابل قبول نہیں کسی دوسرے صارف کو نظر ثانی کرکے اوکے کرنا ہوگا تب لاگو ہوتے ہیں۔

بہرحال ترجمہ کی رفتار انتہائی سست ہے، اگر محفل کے احباب میڈیاویکی کا نیا ترجمہ کرنے میں معاونت کریں تو ہم یقین دلاتے ہیں ایک یا چند مہینوں میں اس طرح کی "ہوش ربا اصطلاحات" سے ہم نجات پا لیں گے۔
تاہم آپ اسی صفحہ کو دوبارہ ملاحظہ فرمائیں۔ :) :)
 
آپ ایسا کریں کہ ویکیپیڈیا کے تراجم کا جو بھی پورٹل ہے اس کی جانب لوگوں کو راغب کرنے کے لیے محفل میں ایک علیحدہ لڑی کا آغاز کریں، یہ اہم کام ہے اور ادھر توجہ دینے کی بہت ضرورت ہے۔ اگر چاہیں تو ایک علیحدہ ویکی سیٹ اپ کر لیں اور اس کا ترجمہ کر کے فقروں کی فائل ایکسپورٹ کر کے مین میڈیا ویکی ریپوزیٹری میں سبمٹ کر دیں۔ ہم نے محفل کا ترجمہ کیا ہے تو ہمیں اچھی طرح اندازہ ہے کہ یہ سہل کام نہیں البتہ ہم نے محفل کا ترجمہ کرتے ہوئے کچھ اصول مرتب کیے تھے جن کے باعث ترجمے کا کام قدرے سست روی سے انجام پایا (اور پا رہا ہے) لیکن ترجمے کا معیار (کم از کم ہمارے خیال میں) اچھا رہا۔ ہم نے بجائے تمام اسٹرنگس کی فہرست سامنے رکھ کر ایک ہی نشست میں ترجمہ کرنے کے انٹرفیس میں دیکھ کر ایک ایک کر کے ترجمہ کیا اس کا فائدہ یہ ہوا کہ فقروں کا سیاق و سباق سمجھ میں آ گیا اور یوں لفظی ترجموں سے نجات مل گئی، نیز یہ کہ اس طرح سب سے زیادہ سامنے آنے والے فقروں کا ترجمہ پہلے ہو گیا اور کم کم نظر آنے والے فقروں کا ترجمہ وقت کے ساتھ ایک ایک کر کے ہوتا رہا۔ یوں کم سے کم محنت میں ایک بڑا حصہ مکمل ہو گیا۔ ہم نے ایک اور بات کا خیال رکھا تھا کہ ترجمے صرف پبلک انٹرفیس کے کیے جائیں، ایڈمن انٹرفیس کو جوں کا توں چھوڑ دیا جائے اور اس کو ترجیحی طور پر انگریزی میں ہی استعمال کیا جائے، یوں ترجموں کے لیے فقروں کی تعداد گھٹ کر کافی کم رہ گئی۔ ترجمے کے معیار کو لے کر کچھ اور اصول مرتب کیے تھے جن کا ذکر پہلے کبھی کیا تھا لیکن ضروری نہیں کہ وہ ہر جگہ اپنائے جائیں، مثلاً نسبتاً چھوٹے فقروں کو ترجیح دی جائے اور فقروں سے جنسی امتیاز کو ختم کرنے کی کوشش کی جائے وغیرہ۔ :) :) :)
 
arifkarim

معطل
نیز آج کچھ ہی گھنٹوں میں ہندی زبان کی ویکیپیڈیا سے بھی اوپر ہو جائے گی اور یوں اردو ویکیپیڈیا جنوبی ایشیا کا سب سے بڑا ویکیپیڈیا بن جائے گا۔
اوہ اچھا! مطلب یہاں بھی ہمارا مقابلہ ہندوستانیوں سے چل رہا ہے۔ کاش یہاں ہم فارسیوں اور عربیوں سے مقابلہ کرتے جنہیں اردو سے زیادہ قریب مانا جاتا ہے :)
 
آپ ایسا کریں کہ ویکیپیڈیا کے تراجم کا جو بھی پورٹل ہے اس کی جانب لوگوں کو راغب کرنے کے لیے محفل میں ایک علیحدہ لڑی کا آغاز کریں، یہ اہم کام ہے اور ادھر توجہ دینے کی بہت ضرورت ہے۔ اگر چاہیں تو ایک علیحدہ ویکی سیٹ اپ کر لیں اور اس کا ترجمہ کر کے فقروں کی فائل ایکسپورٹ کر کے مین میڈیا ویکی ریپوزیٹری میں سبمٹ کر دیں۔ ہم نے محفل کا ترجمہ کیا ہے تو ہمیں اچھی طرح اندازہ ہے کہ یہ سہل کام نہیں البتہ ہم نے محفل کا ترجمہ کرتے ہوئے کچھ اصول مرتب کیے تھے جن کے باعث ترجمے کا کام قدرے سست روی سے انجام پایا (اور پا رہا ہے) لیکن ترجمے کا معیار (کم از کم ہمارے خیال میں) اچھا رہا۔ ہم نے بجائے تمام اسٹرنگس کی فہرست سامنے رکھ کر ایک ہی نشست میں ترجمہ کرنے کے انٹرفیس میں دیکھ کر ایک ایک کر کے ترجمہ کیا اس کا فائدہ یہ ہوا کہ فقروں کا سیاق و سباق سمجھ میں آ گیا اور یوں لفظی ترجموں سے نجات مل گئی، نیز یہ کہ اس طرح سب سے زیادہ سامنے آنے والے فقروں کا ترجمہ پہلے ہو گیا اور کم کم نظر آنے والے فقروں کا ترجمہ وقت کے ساتھ ایک ایک کر کے ہوتا رہا۔ یوں کم سے کم محنت میں ایک بڑا حصہ مکمل ہو گیا۔ ہم نے ایک اور بات کا خیال رکھا تھا کہ ترجمے صرف پبلک انٹرفیس کے کیے جائیں، ایڈمن انٹرفیس کو جوں کا توں چھوڑ دیا جائے اور اس کو ترجیحی طور پر انگریزی میں ہی استعمال کیا جائے، یوں ترجموں کے لیے فقروں کی تعداد گھٹ کر کافی کم رہ گئی۔ ترجمے کے معیار کو لے کر کچھ اور اصول مرتب کیے تھے جن کا ذکر پہلے کبھی کیا تھا لیکن ضروری نہیں کہ وہ ہر جگہ اپنائے جائیں، مثلاً نسبتاً چھوٹے فقروں کو ترجیح دی جائے اور فقروں سے جنسی امتیاز کو ختم کرنے کی کوشش کی جائے وغیرہ۔ :) :) :)
بہترین تجویز، اس پر عمل کرتے ہیں۔
جہاں تک بات ہے جملوں کے سیاق سباق کی تو میڈیاویکی کا جہاں ترجمہ کیا جاتا ہے وہیں ہر سٹرنگ کے بائیں جانب اس کے سیاق و سباق پر ڈاکیومنٹیشن موجود ہوتا ہے نیز عربی و ہندی وغیرہ زبانوں میں موجود تراجم کی تجاویز بھی دی جاتی ہیں تاکہ سہولت رہے۔ اس کے ساتھ ساتھ، مائیکروسافٹ کے تراجم اور اگر متعلقہ سٹرنگ کا کوئی جزو پہلے بھی ترجمہ ہو چکا ہو تو اس کی بھی تجویز سامنے دی جاتی ہے۔ ان سب کی بنا پر مترجمین کے لیے میڈیاویکی کا ترجمہ انتہائی سہل ہو جاتا ہے۔
ہاں میڈیاویکی میں انتظامی انٹرفیس بہت کم ہے، جو ہے وہ بیشتر صارفین دیکھ سکتے ہیں۔ اور جو محض منتظمین کی رسائی تک محدود ہے ان کے ساتھ بھی مسئلہ یہ ہے کہ اگر انھیں انگریزی میں باقی رکھا جائے تب بھی ان کی سمت دائیں سے بائیں ہی رہتی ہے اس لیے عجیب سا لگتا ہے۔
بہرحال یہ بہت اچھی تجویز ہے کہ سب مل کر ترجمہ مکمل کر لیں۔ ہمارے خیال میں پانچ ہزار سے کچھ اوپر سٹرنگز ہیں جن میں پینتیس فیصد ترجمہ ہو چکا ہے لیکن ان پر از سر نو نظرثانی اور تجدید کی اشد ضرورت ہے (وجہ سب کو معلوم ہے) :)
 
اوہ اچھا! مطلب یہاں بھی ہمارا مقابلہ ہندوستانیوں سے چل رہا ہے۔ کاش یہاں ہم فارسیوں اور عربیوں سے مقابلہ کرتے جنہیں اردو سے زیادہ قریب مانا جاتا ہے :)
مقابلہ کی بات ہم نے نہیں کہی، محض اس بات کی اطلاع دینا مقصود تھا کہ اردو ویکیپیڈیا جنوبی ایشیا کا سب سے بڑا ویکیپیڈیا بن چکا ہے بلحاظ تعداد مضامین۔ البتہ معیار میں اب بھی ہندی ویکیپیڈیا سے پیچھے ہے۔ :)
 
Top