اردو ٹائپنگ کے حوالے سے معلومات

بلال

محفلین
لگتا ہے آپ اردو دوست یا پاک اردو انسٹالر کے علاوہ کوئی اور کیبورڈ لے آؤٹ استعمال کر رہے ہیں۔ یہ جو تصویر دی ہے یہ پاک اردو انسٹالر میں استعمال ہونے کیبورڈ لے آؤٹ کی ہے جبکہ اردو دوست بھی اس سے ملتا جلتا ہے اور ”ؤ“ تو دونوں میں ہی Shift+w پر ہے۔
خیر آپ پاک اردو انسٹالر استعمال کر لیں۔ پاک اردو انسٹالر سے کیبورڈ کے ساتھ ساتھ اردو کے ضروری فانٹس بھی خودبخود انسٹال ہو جاتے ہیں۔ مزید ان روابط پر ونڈوز ایکس پی، وسٹا اور سیون میں کیبورڈ کے متعلق مکمل تفصیل دیکھ سکتے ہیں۔
 
بہت بہت شکریہ جناب بلال بھائی صاحب ۔ جزاک اللہ
میرا مسئلہ حل ہوگیا ۔ دراصل میں نے اردو فونٹک کی بورڈ انسٹال کیا ہوا تھا اور اسی کی مدد سے اردو ٹائپنگ کرتا تھا۔
 
محمدعمر

محفلین
میں اردو دوست کیبورڈ استعمال کر رہا ہوں۔
مسئلہ یہ ہے کہ علماء کی حمزہ جو کہ یہاں فورم پر shift+uسے لکھی جا رہی ہے ورڈ میں یا نوٹ پیڈ میں ایسے نہیں لکھی جا رہی۔
 
محمدعمر

محفلین
میں نے بھی تو اوپر یہی بیان کیا ہےکہ یہاں پر فورم ایڈیٹر میں سب ٹھیک لکھا جا رہا ہے لیکن ونڈوز کے دوسرے پروگرام میں مسئلہ آ رہا ہے۔
 
دوست

محفلین
محفل کے ایڈیٹر میں اپنے کی بورڈ سے لکھ رہے ہیں آپ؟
اس میں انگریزی کی بورڈ سے ہی اردو لکھی جاتی ہے۔ اس کا اپنا سسٹم ہے۔
 
Top