اردو ٹائپوگرافی کے لیے اگلا اہم ترین قدم - گوگل فونٹس

محسن حجازی

محفلین
ایک وقت تھا جب اردو کے لیے فونٹس نایاب تھے اور واحد فونٹ اردو نسخ ایشیا ٹائپ ہوا کرتا تھا لیکن اب اردو کے لیے بہت سے فونٹس موجود ہیں۔ تاہم ایک اڑچن ان فونٹس کے استعمال کے لیے ابھی بھی باقی ہے اور وہ ہے ان فونٹس کی تنصیب۔

ایک عام صارف کے لیے فونٹس کی تنصیب کچھ آسان نہیں جس میں ڈاؤنلوڈ کرنا اور پھر انسٹالیشن شامل ہیں۔

CSS3 میں ایک نئی خصوصیت یہ ہے کہ فونٹ کو ایمبیڈ کیا جا سکتا ہے۔ انہی کو بنیاد بناتے ہوئے گوگل نے اپنی فونٹس اے پی آئی کا بھی اجرا کیا ہے جس کا اس فورم پر پہلے بھی ذکر ہو چکا ہے۔ جہاں تک ایمبیڈ کرنے کا تعلق ہے تو فائرفاکس نستعلیق فونٹس کو بھی درست طریقے سے رینڈر کرتا ہے تاہم گوگل کروم میں مسائل موجود ہیں جبکہ باقی براؤزرز کو میں ٹیسٹ نہیں کرسکا۔ بہرطور، سامنے کی بات یہ ہے کہ ان تمام براؤزرز پر مستقل اور مسلسل کام ہو رہا ہے اور یہ وقت کے ساتھ بہتر ہوتے چلے جائیں گے تاہم ہمیں مستقبل کے لیے تیار رہنا چاہیے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ زیادہ سے زیادہ اردو فونٹس گوگل کی اردو فونٹس ڈائریکٹری میں شامل کیے جائیں۔

گوگل کے لیے فانٹس جمع کروانے کے لیے درج ذیل فارم بھرا جا سکتا ہے:
https://spreadsheets.google.com/viewform?formkey=dEtpRm5vbTg5dUtiT3JJMmFHU1ZBNlE6MQ

شرط یہ ہے کہ فونٹ اوپن سورس ہو۔ میری رائے میں درج ذیل فانٹس کا گوگل ڈائریکٹری پر موجود ہونا بے حد ضروری ہے:

  • جمیل نوری نستعلیق
  • علوی نستعلیق
  • فیض نستعلیق
  • القلم کے تمام نسخ فونس
  • عماد نستعلیق
  • مختلف قرآنی فونٹس
  • نفیس نستعلیق

میرا خیال ہے کہ ان میں سے بیشتر فونٹس کا سورس بھی مہیا کیا جاسکتا ہے۔ فونٹس کے مالکان ازخود فارم وغیرہ بھریں۔

دوسرا اہم ترین کام جو میں سمجھتا ہوں وہ یہ ہے کہ اردو فونٹس کی ایک جامع آن لائن ڈائریکٹری بنائی جائے جہاں نستعلیق، نسخ، آرائشی، ترسیمہ جات، حرفی بنیاد پر فونٹس کو مختلف زمرہ جات میں رکھا جائے اور ہر فونٹ کا ایک تصویری نمونہ (جس کے لیے متن ہمیشہ ایک ہی رکھا جائے تاکہ موازنے میں آسانی ہو) موجود ہو۔

اگرچہ القلم کا فونٹس کا پورٹل موجود ہے تاہم میرا خیال ہے کہ میرا خیال ہے کہ تصویری نمونہ جات کا ہونا بہت ضروری ہے۔
 
علیرضا

محفلین
قابل تعریف خیالات ہیں آپکے۔ ابھی سب سے بڑا مسلہ اردو فانٹس کے ساتھ یہ ہے کہ انکا سائز بہت زیادہ بڑا ہے جو ویب میں ایمبڈ کرنے کے قابل نہیں۔ لیکن اگر یہ سب فونٹس اوپن سورس ہو جائیں یا انکی اوپٹیمائزیشن پر کام کیا جائے تو بہت اعلیٰ ہو گا۔
 
اردو محفل پر ایک عدد فونٹ ڈائریکٹری وجود پا چکی ہے۔ ان دنوں اس میں ڈاٹا اینٹری کی جا رہی ہے۔ دو ایک دن میں اس کا اعلان بھی کر دیا جائے گا۔ احباب منتظر رہیں۔ :)
 
ایمبیڈ کیے جانے پر تمام کا تمام فونٹ لوڈ نہیں ہوتا ہمیشہ اس کے استعمال شدہ حصے ہی لوڈ کیے جاتے ہیں اس لیے یہ مسئلہ نہیں ہوگا۔ چینی اور جاپانی زبانوں کے فونٹس کے سامنے اردو کے فونٹ کچھ بھی نہیں۔
 
محسن حجازی

محفلین
اردو محفل پر ایک عدد فونٹ ڈائریکٹری وجود پا چکی ہے۔ ان دنوں اس میں ڈاٹا اینٹری کی جا رہی ہے۔ دو ایک دن میں اس کا اعلان بھی کر دیا جائے گا۔ احباب منتظر رہیں۔ :)

یہ تو بہت ہی اچھا ہوجائے گا تاہم فرمائش چھوٹی سی یہ کہ ہرفونٹ کا ایک تصویری نمونہ بھی مہیا کر دیا جائے تو کیا ہی بات ہے خالی نام سے اندازہ نہیں ہوتا۔
 
جی محسن بھائی آپ کی منشاء کے مطابق قبل از اظہار کام کیا جا چکا ہے۔ اسکرین شاٹ تو ایسی کسی ریپوزیٹری کا بنیادی حصہ ہوتے ہیں۔ :)
جب آپ اس پر ایک نظر ڈال لیں گے تو مزید بہتری کے لئے آپ کا مشورہ درکار ہوگا۔
 
arifkarim

معطل
یہ تو بہت ہی اچھا ہوجائے گا تاہم فرمائش چھوٹی سی یہ کہ ہرفونٹ کا ایک تصویری نمونہ بھی مہیا کر دیا جائے تو کیا ہی بات ہے خالی نام سے اندازہ نہیں ہوتا۔

جو بن رہا ہے، اسکے آگے آپکی یہ “چھوٹی“ سی فرمائش تو کچھ بھی نہیں :)
 
فاتح

لائبریرین
یہاں پر :
Noori Nastaliq Font and Ligature system were developed by Dr. Ahmed Mirza Jamil T.I
Noori Nastaliq Copyright © noorinastaliq.com 1981-2009

http://www.inpage.com.pk/Main/Default.aspx?x=7

ویسے یہ صرف دعویٰ ہے۔ اسکا تحریری اثبوت کہیں موجود نہیں۔
اگر واقعی ایسا ہے کہ ان ترسیموں کے کاپی رائٹس انھوں نے رجسٹر نہیں کروائے تو جمیل نوری نستعلیق اور علوی نستعلیق والوں کو یہ کام پہلی فرصت میں کر لینا چاہیے۔
کاپی رائٹس اور برانڈ نام کی رجسٹریشن کا اصول بے حد سادہ ہے یعنی "پہلے آئیے پہلے پائیے۔"
 
محسن حجازی

محفلین
جو بن رہا ہے، اسکے آگے آپکی یہ “چھوٹی“ سی فرمائش تو کچھ بھی نہیں :)

کون بن رہا ہے؟ اور ایسا کیا بن رہا ہے؟ تصویری نمونے کے علاوہ کوئی ایسا بٹن تو نہیں ڈال رہے جس کے دبانے پر فونٹ کے ترسیمے ہو جمالو کرتے ہوئے دھمال ڈال کر دکھائیں گے؟ :grin:
 
محسن حجازی

محفلین
اگر واقعی ایسا ہے کہ ان ترسیموں کے کاپی رائٹس انھوں نے رجسٹر نہیں کروائے تو جمیل نوری نستعلیق اور علوی نستعلیق والوں کو یہ کام پہلی فرصت میں کر لینا چاہیے۔
کاپی رائٹس اور برانڈ نام کی رجسٹریشن کا اصول بے حد سادہ ہے یعنی "پہلے آئیے پہلے پائیے۔"

ایک ایک نیا فونٹ جیسے تاج نستعلیق یا پھر نفیس نستعلیق پر مبنی فونٹ جیسا کہ محفل پر تیار کرنے کی باتیں ہو رہی ہیں، ایسے فونٹس کو کاپی رائٹ کا مسئلہ درپیش نہیں ہوگا۔
 
اسد

محفلین
اگر واقعی ایسا ہے کہ ان ترسیموں کے کاپی رائٹس انھوں نے رجسٹر نہیں کروائے تو جمیل نوری نستعلیق اور علوی نستعلیق والوں کو یہ کام پہلی فرصت میں کر لینا چاہیے۔
کاپی رائٹس اور برانڈ نام کی رجسٹریشن کا اصول بے حد سادہ ہے یعنی "پہلے آئیے پہلے پائیے۔"
http://www.inpage.com/noori.htm نے کہا:
Mr Ahmed Mirza Jamil is the owner of the Noori Nastaliq typeface. Agfa Monotype Corporation holds copyright to the Noori Nastaliq digital font data. Noori Nastaliq is a trademark of The Monotype Corporation.
ترسیموں کے کاپیرائٹ کا مسئلہ فورم پر بیٹھ کر حل نہیں ہو سکتا۔ اس کے لئے کسی کو Elite Publishers سے رابطہ کرنا ہو گا اور ذمہدار فرد سے بالمشافہ ملاقات کرنی ہو گی تاکہ نوری نستعلیق ترسیموں کی موجودہ قانونی حیثیت کا تعین کیا جا سکے۔ کیا کراچی میں رہنے والے ممبر اس سلسلے میں مدد کر سکتے ہیں؟

جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے مرزا صاحب نے ان ترسیموں کو اردو کی ترقی کے لئے استعمال کرنے کی مفت/کھلی اجازت دی تھی۔ اگر اس اجازت کا تحریری ثبوت مل جائے تو اصل فونٹفیس سے اخذ کیے گئے ترسیموں کی حیثیت قانونی ہو گی۔
 
سعادت

تکنیکی معاون
ایمبیڈ کیے جانے پر تمام کا تمام فونٹ لوڈ نہیں ہوتا ہمیشہ اس کے استعمال شدہ حصے ہی لوڈ کیے جاتے ہیں اس لیے یہ مسئلہ نہیں ہوگا۔ چینی اور جاپانی زبانوں کے فونٹس کے سامنے اردو کے فونٹ کچھ بھی نہیں۔

میں نے اب تک ویب فونٹس کے متعلق جتنا پڑھا ہے، اس کے مطابق ایسا نہیں ہے۔ یہ درست ہے کہ ویب فونٹس کے اندر آپ اپنی مرضی کی سَب سیٹنگ (subsetting) کر سکتے ہیں (یعنی مثال کے طور پر اگر آپ چاہیں تو لاطینی سکرپٹ میں سے صرف انگریزی میں استعمال ہونے والے کیریکٹرز شامل کریں اور باقی -- فرانسیسی، یونانی وغیرہ کے -- کیریکٹرز نکال دیں)، لیکن سَب سیٹنگ کرنے کے بعد آپ جو فونٹ ویب سَرور پر رکھیں گے، وہ پورے کا پورا ہی ڈاؤنلوڈ کیا جائے گا۔ اس وجہ سے میرے خیال میں ویب فونٹس کے لیے لگیچر بیسڈ فونٹس کا استعمال کم از کم آج کل کی اوسط انٹرنیٹ رفتار کے لیے موزوں نہیں ہے۔ (میں خود اپنے بلاگ پر نفیس نستعلیق کو ویب فونٹ کے طور پر استعمال کرتا ہوں۔) چینی اور جاپانی زبانوں کے فونٹس بھی فی الحال گوگل فونٹ ڈائریکٹری میں شامل نہیں ہیں۔ :)
 
محسن حجازی

محفلین
http://en.wikipedia.org/wiki/Web_Open_Font_Format
میں اس فارمیٹ کی بات کر رہا ہوں۔ فونٹ ایمبیڈ پی ڈی ایف میں بھی کیے جاتے ہیں اور پورے کا پورا فونٹ کبھی بھی ڈاکیومنٹ میں شامل نہیں کیا جاتا اگر ایسا نہ ہو تو چھوٹے سے چھوٹا پی ڈی ایف ڈاکیومنٹ جو ترسیمہ جات پر مبنی فونٹ استعمال کر رہا ہو، بیس بائیس ایم بی پر جا پڑے گا۔
آپ کی بات سے ظاہر ہوتا ہے کہ آپ فونٹ ایمبیڈ نہیں کر رہے۔ اپنے سرور پر کوئی لگیچر بیسڈ فونٹ اپ لوڈ کر کے اسے اس طریقے سے شامل کر کے پھر نتائج دیکھیں کہ کیا واقعی بیس بائیس ایم بی کی فائل ہی ڈاؤنلوڈ ہوتی ہے؟
اور آپ نے کہاں پڑھا ہے کہ پورا فونٹ ڈاؤنلوڈ ہوتا ہے اس کا ربط بھی دیں۔
 
arifkarim

معطل
کون بن رہا ہے؟ اور ایسا کیا بن رہا ہے؟ تصویری نمونے کے علاوہ کوئی ایسا بٹن تو نہیں ڈال رہے جس کے دبانے پر فونٹ کے ترسیمے ہو جمالو کرتے ہوئے دھمال ڈال کر دکھائیں گے؟ :grin:

اگر نستعلیق لگیچر فانٹس کے ترسیمے “ہو جمالو“ ہونے لگے تو انکا پکچر سائز آپکے ویب براؤزر کو ہوجمالو کر دیگا! :) ہاں سمپل کیریکٹر فانٹ میں امید ہے ہم کچھ اس قسم کا ہوجمالو کر دکھائیں۔
 
محسن حجازی

محفلین
اس ربط پر موزیلا فائرفاکس میں ایک جاپانی فونٹ ایمبیڈ کر کے دکھایا گيا ہے تاہم اس کا سائز ایک میگا بائٹ سے کم ہے۔
مزید تفصیلات اس ربط پر بھی موجود ہیں۔
تاہم اصل صورتحال کا اندازہ فونٹ ایمبیڈ کرنے پر ہی ہوگا۔ سعادت کیا آپ یہ تجربہ کر کے نتائج سے آگاہ کر سکتے ہیں؟
تجربے کے لیے فونٹ جمیل نوری نستعلیق کا انتخاب کریں۔ ویسے تو یہ تجربہ محفل پر بھی کیا جا سکتا ہے۔
 
محسن حجازی

محفلین
اگر نستعلیق لگیچر فانٹس کے ترسیمے “ہو جمالو“ ہونے لگے تو انکا پکچر سائز آپکے ویب براؤزر کو ہوجمالو کر دیگا! :) ہاں سمپل کیریکٹر فانٹ میں امید ہے ہم کچھ اس قسم کا ہوجمالو کر دکھائیں۔

ہزاروں کی دھمال صرف مزاروں پر ہی ٹھیک ہے براؤزر کو معاف رکھیں۔
 
Top