السلام علیکم حضرات !!
آج نیٹ پر نستعلیق سے متعلق تلاش کر رہا تھا کہ یہ تھریڈ سامنے آگیا۔۔ اس تھریڈ کا مکمل مطالعہ کیا ہے اور سوچ رہا ہوں کہ گوگل نے تو فانٹس کو پتہ نہیں کب ہوسٹ کرنا ہے ۔۔۔ کوئی دوچار فونٹ ہم لوگ مل کر ہوسٹ کر سکتے ہیں۔ تاکہ ان کا تو استعمال کیا جائے۔
میرے خیال میں عماد نستعلیق ، جوہر نستعلیق، اور فجر نستعلیق تو ویب فانٹ کے طور پر استعمال ہونے کے لیے تیار ہیں۔اس کے علاوہ نسخ بیسڈ فونٹس تو بہت سے ہیں جو ویب فانٹ کے لیے تیار ہیں۔۔۔ تو کیوں نہ یہ کام کر ہی لیا جائے۔۔۔
میں تو اپنی طرف سے خدمت کے لیے تیار ہوں۔ باقی اللہ مالک۔۔۔
نبیل ،
شاکرالقادری ،
محمد شمیل قریشی ، @fontprints
باسم دوست