اردو ٹیکنالوجی میگزین کا اجرا

نبیل

تکنیکی معاون
اردو ٹیکنالوجی میگزین

عزیز دوستو السلام علیکم،

میں نے اس فورم کو اب پبلک فورم بنا دیا ہے تاکہ اردو ٹیکنالوجی میگزین پر کام کی رفتار میں اضافہ ہو۔ میں اس سلسلے میں جلد ہی ایک تفصیلی پوسٹ کروں گا۔

والسلام
 
نبیل

تکنیکی معاون
میں اس موضوع پر شاید ایک ہی مرتبہ سب کچھ نہیں لکھ پاؤں گا۔ اسی لیے تھوڑا تھوڑا کرکے اپنی گزارشات پیش کرتا رہوں گا۔

اس وقت اردو جریدے کو جس شکل میں پیش کیا جا رہا ہے، یہ کام آج سے کئی ماہ قبل بھی ہو سکتا تھا کیونکہ اس وقت بھی اس کی یہی شکل و صورت تھی۔ اس کام میں تاخیر کیوں ہوئی؟ اس کی وجہ یہ ہے کہ میں اسے کسی حد تک پروفیشنل انداز میں ڈھالنے کے بعد ہی منظر عام پر لانا چاہتا تھا۔ محفل فورم اپنے آغاز پر ایک سادہ سی فورم تھی۔ اس وقت یہ بالکل نئی چیز تھی اور لوگوں کی توقعات اتنی زیادہ بھی نہیں تھیں۔ ہم نے محفل فورم میں بہتری لانے کے عمل میں ارتقاء پر بھی بھروسہ کیا اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ آپ لوگوں کے مشوروں کے ساتھ ساتھ اس میں تبدیلیاں لاتے رہے اور آج الحمدللہ یہ کم و بیش ایک پورٹل کی شکل اختیار کر چکا ہے۔

جریدے کے کیس میں میرا نقطہ نظر یہ تھا کہ اس مرتبہ لوگوں کی توقعات بڑھی ہوئی ہوں گی، اسی لیے ہمیں پہلے ایک سطح کا معیار حاصل کرنے کے بعد ہی اس کام کو منظر عام پر لانا چاہیے۔ مجھے اس لائحہ میں بوجوہ ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ان وجوہ کا ذکر میں آگے چل کر کروں گا۔ فی الحال تو اتنا ہی کہنا ہے کہ ہم اردو جریدے کا آغاز تجرباتی طور پر کر رہے ہیں اور ہماری امید ہے کہ ارتقاء کے عمل سے گزرتے ہوئے اس میں بھی ویسے ہی بہتری آتی جائے گی جیسا کہ محفل فورم کے کیس میں ہوا تھا۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
جیسا کہ میں عرض کر چکا ہوں کہ جریدے کا موجودہ سیٹ‌اپ کافی حد تک تجرباتی بنیادوں پر ہے۔ اس میں آنے والے دنوں میں کافی تبدیلی کی توقع رکھی جا سکتی ہے۔ اس وقت جریدے کے لیے استعمال ہونے والے کونٹینٹ منیجمنٹ‌ سسٹم کی انسٹالیشن بھی کافی آؤٹ ڈیٹڈ ہوئی ہوئی ہے۔ اسے اپگریڈ کرنا ہوگا۔ اسکے علاوہ اس بات کا بھی امکان ہے کہ اس کو کسی سب ڈومین میں منتقل کر دیا جائے۔ اس وقت جملہ کی الگ سے یوزر منیجمنٹ ہے۔ اسے سہولت کی خاطر فورم کی یوزر منیجمنٹ سے انٹگریٹ کیا جا سکتا ہے۔ اس پورے عمل میں اس بات کا پورا امکان ہے کہ جملہ میں اس وقت رجسٹرڈ ارکان کو دوبارہ سے رجسٹر کرنا پڑے، یا یہ کہ پہلے سے موجود ڈیٹا تلف ہوجائے۔ یہ میں نے worst case scenario بیان کیا ہے۔ ہماری پوری کوشش ہو گی کہ سب کچھ smooth ہی چلے۔

(جاری۔۔)
 
نبیل

تکنیکی معاون
موجودہ صورتحال
اس وقت صورتحال یہ ہے کہ جملہ کی موجودہ انسٹالیشن کافی آؤٹ آف ڈیٹ ہو چکی ہے اور اسے اپگریڈ کرنا ہوگا۔ جملہ کی سادہ انسٹالیشن ہی کو فی الحال جریدے کے طور پر استعمال کرنا پڑے گا۔ میں ایک سپیشل جملہ میگزین کمپوننٹ حاصل کرنے کے بارے غور کر رہا ہوں۔

مختصر یہ کہ اس وقت سب کام نقطہ آغاز پر ہے اور ہم سب کو ہی کام سیکھنا ہے۔ کچھ لوگوں کو کونٹینٹ‌ منیجمنٹ پر کام سیکھنا ہے اور کچھ کو کونٹینٹ منیجمنٹ سسٹم کے مؤثر استعمال پر۔

اس وقت تک شمیل اور شاکر نے کام سنبھالنے کی حامی بھری ہے۔ کچھ اور نے نیم رضامندی کا اظہار کیا ہے۔ یہ بات واضح ہے کہ اس کام کو سنبھالنے کے لیے ہمیں لوگوں کی ضرورت ہوگی۔ فورم پر تو گپ شپ کی چوپالوں میں بھی رونق لگی رہتی ہے جبکہ جریدہ میں ایک خاص معیار کی تحریریں ہی جگہ پا سکیں گی۔

میری کوشش ہوگی کہ جلد از جلد جملہ پر آرٹیکل سبمٹ‌ کرنے کے بارے میں ایک ٹیوٹوریل پوسٹ کروں۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
اس وقت جریدہ پر نہ صرف نامہ نگاروں کی ضرورت ہے بلکہ اس پر ایڈمنسٹریشن کا کام کرنے والوں کی بھی ضرورت ہے۔ جملہ کے ایڈمنسٹریشن بیک اینڈ‌ پر کام سیکھنے میں بھی کچھ وقت لگتا ہے۔

جملہ پر رجسٹریشن کے لیے انگریزی یوزر نیم ہی استعمال ہوگا لیکن تفصیلات میں اردو نام ہوگا اور یہی آرٹیکل کے ساتھ بھی ظاہر ہوگا۔ آپ میں سے جو نامہ نگاری، ایڈیٹنگ، پبلشنگ یا ایڈمنسٹریشن میں دلچسپی رکھتے ہوں وہ فی الحال مجھے بتائیں تاکہ میں ہی ان کے اکاؤنٹ سیٹ‌ اپ کر دوں۔ ایک مرتبہ دوسرے ایڈمن اکاؤنٹ‌ بن گئے تو وہ خود سے مزید اکاؤنٹ سیٹ اپ کر سکیں گے۔ خود سے بھی آپ رجسٹر کر سکتے ہیں لیکن اس طرح آپ محض رجسٹرڈ یوزر کے لیول پر سسٹم میں متعارف ہوں گے۔ باقی پرمیشن کسی ایڈمن کو ہی سیٹ کرنے پڑیں گے۔

میں محض اپنے قیاس کی بنا پر ذیل کے خواتین و حضرات کو نامہ نگاروں کی لسٹ‌ میں شامل کر رہا ہوں۔ اگر کسی کو اعتراض ہوا تو اس کا نام خارج کر دیا جائے گا جبکہ دوسرے خواہشمندوں کا نام شامل کر لیا جائے گا۔

رضوان
فریب
شمشاد
سیدہ شگفتہ
محب علوی
فرخ
 
نبیل

تکنیکی معاون
اس وقت جریدہ کی ظاہری شکل و صورت زیادہ متاثر کن نہیں ہے۔ اس پر کافی کام کی ضرورت ہے۔ جملہ کی کسی بہتر ٹمپلیٹ کی ضرورت ہے اور گرافکس پر عبور حاصل کرنے کی بھی کافی ضروت ہے۔ عبور حاصل کرنے والی بات میں نے اس لیے کی ہے کہ کیونکہ مجھے نہیں لگتا کہ ہمیں کسی گرافکس کے ایکسپرٹ کی خدمات حاصل ہوں گی۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
نبیل نے کہا:
اس وقت جریدہ پر نہ صرف نامہ نگاروں کی ضرورت ہے بلکہ اس پر ایڈمنسٹریشن کا کام کرنے والوں کی بھی ضرورت ہے۔ جملہ کے ایڈمنسٹریشن بیک اینڈ‌ پر کام سیکھنے میں بھی کچھ وقت لگتا ہے۔

جملہ پر رجسٹریشن کے لیے انگریزی یوزر نیم ہی استعمال ہوگا لیکن تفصیلات میں اردو نام ہوگا اور یہی آرٹیکل کے ساتھ بھی ظاہر ہوگا۔ آپ میں سے جو نامہ نگاری، ایڈیٹنگ، پبلشنگ یا ایڈمنسٹریشن میں دلچسپی رکھتے ہوں وہ فی الحال مجھے بتائیں تاکہ میں ہی ان کے اکاؤنٹ سیٹ‌ اپ کر دوں۔ ایک مرتبہ دوسرے ایڈمن اکاؤنٹ‌ بن گئے تو وہ خود سے مزید اکاؤنٹ سیٹ اپ کر سکیں گے۔ خود سے بھی آپ رجسٹر کر سکتے ہیں لیکن اس طرح آپ محض رجسٹرڈ یوزر کے لیول پر سسٹم میں متعارف ہوں گے۔ باقی پرمیشن کسی ایڈمن کو ہی سیٹ کرنے پڑیں گے۔

میں محض اپنے قیاس کی بنا پر ذیل کے خواتین و حضرات کو نامہ نگاروں کی لسٹ‌ میں شامل کر رہا ہوں۔ اگر کسی کو اعتراض ہوا تو اس کا نام خارج کر دیا جائے گا جبکہ دوسرے خواہشمندوں کا نام شامل کر لیا جائے گا۔

رضوان
فریب
شمشاد
سیدہ شگفتہ
محب علوی
فرخ

السلام علیکم

نبیل بھائی

میرا نام تو جس کٹیگری میں فِٹ ہوتا ہے وہ ہے تخریب کاری اور وہ آپ نے یہاں دی ہی نہیں :)

سائنس
ادب
زبان
کمپیوٹر
ایڈیٹنگ
ایڈمنسٹریشن

جہاں بھی آپ کو ضرورت ہو ہر قسم کی تخریب کاری کے لئے حاضر ہوں ۔ واضح رہے کہ کمپیوٹر میں میری ذمہ داری صرف سوالات کرنے تک محدود ہوگی ، جوابات آپ دیا کریں گے :)
------------------------------------
 
فریب

محفلین
نبیل بھائی میں بھی حاضر ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔جو ذمہ داری آپ دیں گے اس کو پورا کرنے کی کوشش کروں گا۔۔۔
 
نبیل اتنی محبت کے بعد انکار کی ہمت نہیں ہوتی اور میں بساط بھر کوشش کروں گا۔ مشین ٹرانسلیشن پر ایک طبع زاد مضمون لکھنے کا ارادہ ہے جیسے فرصت ملے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
محب علوی نے کہا:
نبیل اتنی محبت کے بعد انکار کی ہمت نہیں ہوتی اور میں بساط بھر کوشش کروں گا۔ مشین ٹرانسلیشن پر ایک طبع زاد مضمون لکھنے کا ارادہ ہے جیسے فرصت ملے۔

یعنی تم یہ ہمت کرنے کا ارادہ رکھتے تھے۔ :cry: :(

میں نے سوچا کہ منصور کی طرح میں بھی تمہیں رگڑ دوں۔ :p
 
سلام

ابھی تھوڑی فراغت ہوتی نظر آرہی ہے اگر آپ مناسب سمجھیں تو جریدے میں میرا نام بھی ڈال دیں کسی کھاتے میں۔ کچھ نہ کچھ کرنے کی کوشش کرتا رہوں گا۔
 
فریب

محفلین
نبیل بھائی مجھے ابھی تک نہ تو کوئی میل ملی ہے نہ ہی پی ایم یوزر اور پاس ورڈ کے لیے میں کس طرح جریدے پر پوسٹ کر سکتا ہوں۔۔۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
فریب نے کہا:
نبیل بھائی مجھے ابھی تک نہ تو کوئی میل ملی ہے نہ ہی پی ایم یوزر اور پاس ورڈ کے لیے میں کس طرح جریدے پر پوسٹ کر سکتا ہوں۔۔۔

فریب، آپ اپنے جس اکاؤنٹ سے رجسٹر ہوئے تھے میں نے اسی کو نامہ نگار بنا دیا ہے۔ آپ جب لاگ ان ہوں تو بائیں جانب اوپر آپ کو مضمون بھیجیں کا ربط نظر آئے گا۔ اس پر جا کر آپ مضمون نویسی کر سکتے ہیں۔
 
دوست

محفلین
حضور اگر اس کے مدوَن میں اردو کی سپورٹ شامل کردیں تو مہربانی ہوگی۔
بڑی کوفت ہوتی ہے بعض اوقات۔
نا کوئی فانٹ نہ کوئی لکھنے کی سہولت کاپی پیسٹ کرکر کے اک جاؤ۔
 
Top