ابن سعید
خادم
26 اکتوبر، 2016 کو انٹرنیٹ آرکائیو کے قیام کو پورے 20 برس مکمل ہو گئے۔ یہ ادارہ پچھلے بیس برسوں سے مستقل بنیادوں پر بے شمار ویب سائٹوں کو وقتاً فوقتا محفوظ کرتا رہتا ہے اور یہ سہولت فراہم کراتا ہے کہ کسی ویب سائٹ کو ماضی کے کسی مخصوص وقت والی شکل میں دیکھا جا سکے۔ انٹرنیٹ آرکائیو وہی خدمت ہے جس کی مدد سے محفلین squarened نے اردو ویب کی گیارہویں سالگرہ کے موقع پر "گیارہویں سالگرہ - محفل کے گیارہ سالہ سفر کی تصویری جھلکیاں" پیش کی تھیں۔ چونکہ ہمارا ریسرچ گروپ زیادہ تر ویب آرکائیونگ کے حوالے سے ہی کام کرتا ہے اس لیے ہم نے اپنے ایڈوائزر کو مشورہ دیا کہ اس موقع پر ہمیں بھی انٹرنیٹ آرکائیو کی حوصلہ افزائی کے لیے لیب میں کچھ کرنا چاہیے۔ انھیں ہمارا مشورہ کافی پسند آیا اور یوں لیب میں ایک عدد گیدرنگ کا انتظام کیا گیا اور ساتھ ہی کہا گیا کہ سبھی لوگ ویب آرکائیو کی مدد سے کچھ کہانیاں ترتیب دیں جو ان کی ذاتی دلچسپیوں یا معاشرتی اہمیت کی حامل ہوں۔ لہٰذا ہم نے اردو بلاگنگ کے ابتدائی دنوں میں متعارف کرائی گئی بلاگنگ خدمت "اردو ٹیک" کو اپنا موضوع بنایا اور انٹرنیٹ آرکائیو کی مدد سے اس کے عروج و زوال کی کہانی لکھی۔ نیز اپنے تاثرات اور حافظے کی بیناد پر اردو بلاگنگ کی ترویج میں اس کے کردار پر روشنی ڈالی۔ چونکہ ہماری بلاگ پوسٹ کے اولین قارئین اردو کمیونٹی سے تعلق نہیں رکھتے اس لیے ہم نے کسی قدر سیاق و سباق بھی بیان کیا جبکہ بعض تفصیلات سے دانستہ گریز برتا۔ احباب اپنی آرا، تبصرہ جات، اور رد عمل سے نوازیں اور جی کرے تو کلی یا جزوی طور پر مضمون کا ترجمہ کر دیں۔ ہماری تحریر، "اردو ٹیک - اردو بلاگستان کا جیو سیٹیز" ملاحظہ فرمائیں۔
ہماری لیب میں ہوئی گیدرنگ میں جو کولیگز شرکت کر سکے ان کی جھلک ملاحظہ فرمائیں۔
ہماری لیب میں ہوئی گیدرنگ میں جو کولیگز شرکت کر سکے ان کی جھلک ملاحظہ فرمائیں۔