اردو ٹیک کے عروج و زوال اور اردو بلاگستان میں اس کے کردار کی کہانی ویب آرکائیو کے جھروکے سے

26 اکتوبر، 2016 کو انٹرنیٹ آرکائیو کے قیام کو پورے 20 برس مکمل ہو گئے۔ یہ ادارہ پچھلے بیس برسوں سے مستقل بنیادوں پر بے شمار ویب سائٹوں کو وقتاً فوقتا محفوظ کرتا رہتا ہے اور یہ سہولت فراہم کراتا ہے کہ کسی ویب سائٹ کو ماضی کے کسی مخصوص وقت والی شکل میں دیکھا جا سکے۔ انٹرنیٹ آرکائیو وہی خدمت ہے جس کی مدد سے محفلین squarened نے اردو ویب کی گیارہویں سالگرہ کے موقع پر "گیارہویں سالگرہ - محفل کے گیارہ سالہ سفر کی تصویری جھلکیاں" پیش کی تھیں۔ چونکہ ہمارا ریسرچ گروپ زیادہ تر ویب آرکائیونگ کے حوالے سے ہی کام کرتا ہے اس لیے ہم نے اپنے ایڈوائزر کو مشورہ دیا کہ اس موقع پر ہمیں بھی انٹرنیٹ آرکائیو کی حوصلہ افزائی کے لیے لیب میں کچھ کرنا چاہیے۔ انھیں ہمارا مشورہ کافی پسند آیا اور یوں لیب میں ایک عدد گیدرنگ کا انتظام کیا گیا اور ساتھ ہی کہا گیا کہ سبھی لوگ ویب آرکائیو کی مدد سے کچھ کہانیاں ترتیب دیں جو ان کی ذاتی دلچسپیوں یا معاشرتی اہمیت کی حامل ہوں۔ لہٰذا ہم نے اردو بلاگنگ کے ابتدائی دنوں میں متعارف کرائی گئی بلاگنگ خدمت "اردو ٹیک" کو اپنا موضوع بنایا اور انٹرنیٹ آرکائیو کی مدد سے اس کے عروج و زوال کی کہانی لکھی۔ نیز اپنے تاثرات اور حافظے کی بیناد پر اردو بلاگنگ کی ترویج میں اس کے کردار پر روشنی ڈالی۔ چونکہ ہماری بلاگ پوسٹ کے اولین قارئین اردو کمیونٹی سے تعلق نہیں رکھتے اس لیے ہم نے کسی قدر سیاق و سباق بھی بیان کیا جبکہ بعض تفصیلات سے دانستہ گریز برتا۔ احباب اپنی آرا، تبصرہ جات، اور رد عمل سے نوازیں اور جی کرے تو کلی یا جزوی طور پر مضمون کا ترجمہ کر دیں۔ ہماری تحریر، "اردو ٹیک - اردو بلاگستان کا جیو سیٹیز" ملاحظہ فرمائیں۔ :) :) :)

annot-urdutech-report.png


annot-urdutech-timeline.png


ہماری لیب میں ہوئی گیدرنگ میں جو کولیگز شرکت کر سکے ان کی جھلک ملاحظہ فرمائیں۔ :) :) :)

CvtsjSkWgAAV7vf.jpg
 

ابن توقیر

محفلین
اگر اس آرٹیکل کا اردو ترجمہ کرکے یہاں شیئر کردیا جائے تولائق تحسین ہونے کے ساتھ ساتھ دلی دعاوں کے مستحق ہوں گے مترجم،زبردست کام رہا جی۔
 

لاریب مرزا

محفلین
زبردست!! بہت اچھا کیا آپ نے یہ گیدرنگ کرا کے :applause: :applause:
یہ تصویر میں آپ کے ہاتھ میں چپس ہیں؟؟ :p
ابن سعید
26
اور جی کرے تو کلی یا جزوی طور پر مضمون کا ترجمہ کر دیں۔
بات اردو محفل اور محفلین کی ہو رہی ہو تو ہم ضرور ترجمہ کی کوشش کرنا چاہیں گے :daydreaming:
 
یہ تصویر میں آپ کے ہاتھ میں چپس ہیں؟؟ :p
سین فرینسیسکو میں انٹرنیٹ آرکائیو کے مرکز میں اس کی بیسویں سالگرہ کے موقع پر کوک ٹیل اور ٹیکوز کا انتظام تھا۔ ساتھ ہی ڈی جے اسپوکی کی مدد سے انٹرنیٹ آرکائیوز کے ذخیرے سے میوزک مونٹیج تیار کرایا گیا تھا۔ اس تھیم کو برقرار رکھنے کے لیے ہم نے آفس میں کوک ٹیل کا ٹیل نکال کر سوفٹ ڈرنکس کے ساتھ مختلف اقسام کے ٹیکو چپس اور ڈی جے اسپوکی کی موسیقی کا نظم کیا۔ اس تصویر میں ہمارے ہاتھ میں ٹیکوز کا تھیلا ہے اور باقی لوگوں نے ڈی جے اسپوکی کی ڈی وی ڈیز اٹھا رکھی ہیں۔ :) :) :)
 
اگرچہ میرا خیال ہے کہ دو تین فقروں پر مشتمل اس کا تذکرہ یہاں اس دھاگے کے اولین اقتباس میں ہونا چاہیے تھا۔
:) :) :)
لہٰذا ہم نے اردو بلاگنگ کے ابتدائی دنوں میں متعارف کرائی گئی بلاگنگ خدمت "اردو ٹیک" کو اپنا موضوع بنایا
 
Top