امان اللہ خان
محفلین
کچھ عرصہ قبل محترم الف عین المعروف چاچو صاحب نے فورم پر ایک لڑی بعنوان ورڈ پروف ریڈنگ میکرو کا آغاز کیا تھا۔ جس میں اردو کی کچھ بنیادی غلطیاں جو اکثر کمپوزر حضرات کے ہاں شائع و ذائع ہیں خود کار طور پر ایک میکرو کے استعمال سے تلاش کیجیے، درست کیجیے والے عمل کے ذریعے درست ہوجاتی ہیں۔
اس میں کئی لوگوں نے اس انقلابی آئیڈیا کو نا صرف یہ کہ پسند فرمایا بلکہ کچھ مزید الفاظ بھی تلاش کرکے تبدیل کرنے کے مشورے بھی پیش کیے۔ اور دیکھتے ہی دیکھتے معاملہ کافی دلچسپی اختیار کرگیا، تلاش اور تبدیل کیے جانے والے الفاظ کی فہرست طویل ہوئی تو چاچو کا میکرو والا آئیڈیا اپنی محدودیت کی بنا پر کھٹائی میں جاتا دکھائی دیا۔
اسی دوران پروگرامر اسد بھائی نے ایک اردو فکسر سوفٹ ویئر بنا ڈالا ، جو یہی کام بہت عمدہ طریقے سے کرر رہا تھا، لیکن اس میں ابھی کافی اصلاحات کی گنجائش تھی، جنہیں بھانپتے ہوئے چاچو محترم نے محمد عظیم الدین بھائی کو اس محنت میں حصہ ڈالنے کے لیے مدعو کیا۔
آخر کار محترم محمد عظیم الدین صاحب نے بھی اس لڑی میں اپنی دھواں دار انٹری ڈالی، اور اس عمل میں دلچسپی لیتے ہوئے محمد اسد بھائی کے پروگرام پر کام آگے بڑھایا اور ایک باقاعدہ الگ پروگرام بنا ڈالا جو ایم ایس ورڈ سے علیحدہ مستقل بھی کام کرتا ہے۔ اور اس کا نام انہوں نے اردو پروف ریڈر رکھا۔
مجھ جیسوں کے لیے تو یہ بھی کسی نعمت بیش بہا سے کم نہیں تھا، لیکن محترم الف عین، آصف اثر، تابش صدیقی، عارف کریم، اور عبید انصاری نے اس کی اصلاحات کے لیے سفارشات پیش کرنا شروع کیں تو معلوم ہوا کہ یہ ابھی ڈارون کا بندر ہی ہے۔ ابھی اس کے ارتقائی مراحل طے ہونے میں چند سال لگ جائیں گے۔ لیکن عظیم الدین بھائی کی سپر سانک اسپیڈ نے اس ارتقاء کو بھی ایک یا دو ہفتوں کے اندر اپنے انجام کے قریب پہنچادیا۔ اس کی خرابیاں دور کرتے کرتے اور اس میں مزید اختیارات کا اضافہ کرتے کرتے یہ ایک مکمل سوفٹ ویئر کی شکل اختیار کرگیا۔ نتیجہ یہ نکلا کہ:
اردو پروف ریڈر کے اندر فائنڈ ریپلیس کے علاوہ بھی بہت سی چیزیں آگئیں جو اس کی خوبیوں میں مزید نکھارپیدا کرتی ہیں۔
فائنڈ ریپلیس کے علاوہ چند منتخب الفاظ پر سے اعراب ختم کرنے، ان کا فونٹ اور سائز تبدیل کرنے، انڈیزائن کا فائنڈ ریپلیس اسکرپٹ برآمد کرنے اور تبدیل شدہ الفاظ کو نمایاں کرنے کی خوبیاں بھی اس کے اندر در آئیں۔ اب پیش خدمت ہے:
اردو پروف ریڈر
ورڈ پلگ ان کا ایک 32 بٹ ورژن۔
ورڈ پلگ ان کا 64 بٹ ورژن۔
ایک عدد راہنمائی گائیڈ ورڈ فائل۔
راہ نمائی گائیڈ کی پی ڈی ایف فارمیٹ ۔
ہم جیسے مفت خوروں کے لیے الف عین صاحب اور محمد عظیم الدین صاحب کی پکائی حلیم نظر انداز کرنے کے قابل نہیں۔ یہ اردو کمیونٹی پر ان حضرات کا احسان ہے۔

آخری تدوین: