اردو پروف ریڈر سوفٹ ویئر اور ورڈ پلگ ان، اردو کمپوزنگ اور پروف ریڈنگ کی ایک عمدہ کاوش

کچھ عرصہ قبل محترم الف عین المعروف چاچو صاحب نے فورم پر ایک لڑی بعنوان ورڈ پروف ریڈنگ میکرو کا آغاز کیا تھا۔ جس میں اردو کی کچھ بنیادی غلطیاں جو اکثر کمپوزر حضرات کے ہاں شائع و ذائع ہیں خود کار طور پر ایک میکرو کے استعمال سے تلاش کیجیے، درست کیجیے والے عمل کے ذریعے درست ہوجاتی ہیں۔
اس میں کئی لوگوں نے اس انقلابی آئیڈیا کو نا صرف یہ کہ پسند فرمایا بلکہ کچھ مزید الفاظ بھی تلاش کرکے تبدیل کرنے کے مشورے بھی پیش کیے۔ اور دیکھتے ہی دیکھتے معاملہ کافی دلچسپی اختیار کرگیا، تلاش اور تبدیل کیے جانے والے الفاظ کی فہرست طویل ہوئی تو چاچو کا میکرو والا آئیڈیا اپنی محدودیت کی بنا پر کھٹائی میں جاتا دکھائی دیا۔
اسی دوران پروگرامر اسد بھائی نے ایک اردو فکسر سوفٹ ویئر بنا ڈالا ، جو یہی کام بہت عمدہ طریقے سے کرر رہا تھا، لیکن اس میں ابھی کافی اصلاحات کی گنجائش تھی، جنہیں بھانپتے ہوئے چاچو محترم نے محمد عظیم الدین بھائی کو اس محنت میں حصہ ڈالنے کے لیے مدعو کیا۔
آخر کار محترم محمد عظیم الدین صاحب نے بھی اس لڑی میں اپنی دھواں دار انٹری ڈالی، اور اس عمل میں دلچسپی لیتے ہوئے محمد اسد بھائی کے پروگرام پر کام آگے بڑھایا اور ایک باقاعدہ الگ پروگرام بنا ڈالا جو ایم ایس ورڈ سے علیحدہ مستقل بھی کام کرتا ہے۔ اور اس کا نام انہوں نے اردو پروف ریڈر رکھا۔
مجھ جیسوں کے لیے تو یہ بھی کسی نعمت بیش بہا سے کم نہیں تھا، لیکن محترم الف عین، آصف اثر، تابش صدیقی، عارف کریم، اور عبید انصاری نے اس کی اصلاحات کے لیے سفارشات پیش کرنا شروع کیں تو معلوم ہوا کہ یہ ابھی ڈارون کا بندر ہی ہے۔ ابھی اس کے ارتقائی مراحل طے ہونے میں چند سال لگ جائیں گے۔ لیکن عظیم الدین بھائی کی سپر سانک اسپیڈ نے اس ارتقاء کو بھی ایک یا دو ہفتوں کے اندر اپنے انجام کے قریب پہنچادیا۔ اس کی خرابیاں دور کرتے کرتے اور اس میں مزید اختیارات کا اضافہ کرتے کرتے یہ ایک مکمل سوفٹ ویئر کی شکل اختیار کرگیا۔ نتیجہ یہ نکلا کہ:
اردو پروف ریڈر کے اندر فائنڈ ریپلیس کے علاوہ بھی بہت سی چیزیں آگئیں جو اس کی خوبیوں میں مزید نکھارپیدا کرتی ہیں۔
فائنڈ ریپلیس کے علاوہ چند منتخب الفاظ پر سے اعراب ختم کرنے، ان کا فونٹ اور سائز تبدیل کرنے، انڈیزائن کا فائنڈ ریپلیس اسکرپٹ برآمد کرنے اور تبدیل شدہ الفاظ کو نمایاں کرنے کی خوبیاں بھی اس کے اندر در آئیں۔ اب پیش خدمت ہے:
اردو پروف ریڈر
ورڈ پلگ ان کا ایک 32 بٹ ورژن۔
ورڈ پلگ ان کا 64 بٹ ورژن۔
ایک عدد راہنمائی گائیڈ ورڈ فائل۔
راہ نمائی گائیڈ کی پی ڈی ایف فارمیٹ ۔
ہم جیسے مفت خوروں کے لیے الف عین صاحب اور محمد عظیم الدین صاحب کی پکائی حلیم نظر انداز کرنے کے قابل نہیں۔ یہ اردو کمیونٹی پر ان حضرات کا احسان ہے۔
 
آخری تدوین:
کچھ عرصہ قبل محترم الف عین المعروف چاچو صاحب نے فورم پر ایک لڑی بعنوان ورڈ پروف ریڈنگ میکرو کے نام سے ایک لڑی کا آغاز کیا تھا۔ جس میں اردو کی کچھ بنیادی غلطیاں جو اکثر کمپوزر حضرات کے ہاں شائع و ذائع ہیں خود کار طور پر ایک میکرو کے استعمال سے تلاش کیجیے، درست کیجیے والے عمل کے ذریعے درست ہوجاتی ہیں۔
اس میں کئی لوگوں نے اس انقلابی آئیڈیا کو نا صرف یہ کہ پسند فرمایا بلکہ کچھ مزید الفاظ بھی تلاش کرکے تبدیل کرنے کے مشورے بھی پیش کیے۔ اور دیکھتے ہی دیکھتے معاملہ کافی دلچسپی اختیار کرگیا، تلاش اور تبدیل کیے جانے والے الفاظ کی فہرست طویل ہوئی تو چاچو کا میکرو والا آئیڈیا اپنی محدودیت کی بنا پر کھٹائی میں جاتا دکھائی دیا۔
آخر کار محترم محمد عظیم الدین صاحب نے بھی اس لڑی میں اپنی دھواں دار انٹری ڈالی، اور اس عمل میں دلچسپی لیتے ہوئے ایک باقاعدہ پروگرام ہی بنا ڈالا جو ایم ایس ورڈ سے علیحدہ مستقل کام کرتا ہے۔ اور اس کا نام انہوں نے اردو پروف ریڈر رکھا۔
مجھ جیسوں کے لیے تو یہ بھی کسی نعمت بیش بہا سے کم نہیں تھا، لیکن محترم الف عین، آصف اثر، عارف کریم، اور عبید انصاری نے اس کی اصلاحات کے لیے سفارشات پیش کرنا شروع کیں تو معلوم ہوا کہ یہ ابھی ڈارون کا بندر ہی ہے۔ ابھی اس کے ارتقائی مراحل طے ہونے میں چند سال لگ جائیں گے۔ لیکن عظیم الدین بھائی کی سپر سانک اسپیڈ نے اس ارتقاء کو بھی ایک یا دو ہفتوں کے اندر اپنے انجام کے قریب پہنچادیا۔ اس کی خرابیاں دور کرتے کرتے اور اس میں مزید اختیارات کا اضافہ کرتے کرتے یہ ایک مکمل سوفٹ ویئر کی شکل اختیار کرگیا۔ نتیجہ یہ نکلا کہ:
اردو پروف ریڈر کے اندر فائنڈ ریپلیس کے علاوہ بھی بہت سی چیزیں آگئیں جو اس کی خوبیوں میں مزید نکھارپیدا کرتی ہیں۔
فائنڈ ریپلیس کے علاوہ چند متخب الفاظ پر سے اعراب ختم کرنے، ان کا فونٹ اور سائز تبدیل کرنے، انڈیزائن کا فائنڈ ریپلیس اسکرپٹ برآمد کرنے اور تبدیل شدہ الفاظ کو نمایاں کرنے کی خوبیاں بھی اس کے اندر در آئیں۔ اب پیش خدمت ہے:
اردو پروف ریڈر
ورڈ پلگ ان کا ایک 32 بٹ ورژن۔
ایک 64 بٹ ورژن۔
اور ایک عدد راہنمائی گائیڈ بھی بنادی گئی۔
جس کی پی ڈی ایف فارمیٹ بھی موجود ہے۔
ہم جیسے مفت خوروں کے لیے الف عین صاحب اور محمد عظیم الدین صاحب کی پکائی حلیم نظر انداز کرنے کے قابل نہیں۔ یہ اردو کمیونٹی پر ان حضرات کا احسان ہے۔
جزا ک اللہ خیر امان اللہ خان بھائی
 
ماشاء اللہ بہت زبردست کام کیا ہے۔
اللہ تعالیٰ عظیم بھائی اور ان کے معاونین کو اس کارِ خیر پر جزائے خیر عطا فرمائے۔ آمین
ابن سعید بھائی سے التماس ہے کہ اگر ممکن ہو سکے تو اردو ویب ٹولز میں ان روابط کو شامل کر دیجیے۔
اور اردو ویب ٹولز کا ربط بھی فورم کی مینو بار میں شامل کر دیجیے۔ جزاک اللہ۔ :)
 
عظیم بھائی میرے پاس پلگ ان اور سوفٹ ویئر دونوں میں تبدیلی نمایاں کرنے کا مسئلہ آرہا ہے۔
سافٹ وئیر سے تبدیلی نمایاں کرنے والا فیچر نکال دیا تھا کیوں کہ پرفارمنس بہت آہستہ ہو گئی تھی۔
پلگن میں موجود ہے، آپ نمونہ شیئر کردیجیے میں چیک کر لیتا ہوں۔
 

آصف اثر

معطل
زبردست امان اللہ خان بھائی۔ بہت اچھا کیا جو تعارفی لڑی بنائی۔ میرا ارادہ تھا لیکن جب تک ورڈ پلگ اِن کے مسائل حل نہ ہوجاتے۔ پھر بھی آپ کا یہ اقدام بروقت اور برمحل ہے۔ اللہ تمام ساتھیوں کو جزائے خیر دے۔
اردو کے لیے اس طرح کے جامع ٹول کی ضرورت کافی عرصے سےمحسوس کی جارہی تھی جسے محترم شاعر، ایڈیٹر،ماہرِ ارضیات اور استاد الف عین صاحب کی دور اندیش بصیرت نے عملی جامہ پہناتے ہوئے پروگرامرز اسد بھائی اور عظیم الدین بھائی کے تعاون سے تیار کرکے اردو دان طبقے پر ایک گراں بار احسان کیا۔ ان کے دیگر کارناموں کی طرح یہ اقدام بھی اردو کی ترقی کو مہمیز دے گا اور تاابد یاد رکھاجائےگا۔
 
سی دوران پروگرامر اسد بھائی نے ایک اردو فکسر سوفٹ ویئر بنا ڈالا ، جو یہی کام بہت عمدہ طریقے سے کرر رہا تھا، لیکن اس میں ابھی کافی اصلاحات کی گنجائش تھی، جنہیں بھانپتے ہوئے چاچو محترم نے محمد عظیم الدین بھائی کو اس محنت میں حصہ ڈالنے کے لیے مدعو کیا۔
اب ٹھیک ہے؟
 
دال سے جو ملغوبہ بنایا جاتا ہے اسے حلیم ہی کہا جاتا ہے، کسی بھی اردو لغت سے چیک کرلیں۔
ہاں! البتہ آج کل ایک پوسٹ عام جام شیئر کی جارہی ہے کہ یہ اللہ کا نام ہے اس لیے دال والے ملغوبے کو نا کہا جائے۔
تو میرے بھائی! جو مقابلے میں پہلا نمبر آئے اس کو اول نا کہا جائے دوّل کہا جائے کیوں کہ اول اللہ کا نام ہے۔
جو آخری نمبر آئے اس کو آخر نا کہا جائے داخر کہا جائے کیوں کہ ۔۔۔۔۔
سانس لینے والے کسی بھی حیوان کو حیّ نا کہا جائے بلکہ دیّ کہا جائے کیوں کہ ۔۔۔۔۔
جو کھڑا ہو اس کو قائم نا کہا جائے دائم کہا جائے، بلکہ دائم بھی نہیں وائم کہا جائے کیوں کہ دونوں ۔۔۔۔۔۔۔
 
اس ڈش کا نام حلیم ہی ہے اور اس کو حلیم کہنے میں کوئی قباحت نہیں ہے. نہ یہ پہلے کبھی دلیم تھی اور نہ ہی آئندہ دلیم کے طور پر معروف ہو سکے گی.
ہمارے ہاں اگر کسی نے حلیم بنانے کی ناکام کوشش کی ہو تو مذاق میں کہا جاتا ہے کہ یہ تو دلیم ہی ہے. یعنی صرف دالیں مکس کر دی ہیں.
 

آصف اثر

معطل
دال سے جو ملغوبہ بنایا جاتا ہے اسے حلیم ہی کہا جاتا ہے، کسی بھی اردو لغت سے چیک کرلیں۔
ہاں! البتہ آج کل ایک پوسٹ عام جام شیئر کی جارہی ہے کہ یہ اللہ کا نام ہے اس لیے دال والے ملغوبے کو نا کہا جائے۔
تو میرے بھائی! جو مقابلے میں پہلا نمبر آئے اس کو اول نا کہا جائے دوّل کہا جائے کیوں کہ اول اللہ کا نام ہے۔
جو آخری نمبر آئے اس کو آخر نا کہا جائے داخر کہا جائے کیوں کہ ۔۔۔۔۔
سانس لینے والے کسی بھی حیوان کو حیّ نا کہا جائے بلکہ دیّ کہا جائے کیوں کہ ۔۔۔۔۔
جو کھڑا ہو اس کو قائم نا کہا جائے دائم کہا جائے، بلکہ دائم بھی نہیں وائم کہا جائے کیوں کہ دونوں ۔۔۔۔۔۔۔
میں نے سوالیہ نشان اسی مقصد سے لگایا تھا کہ اس پر گفتگو کی جاسکتی ہےکوئی اٹل فیصلہ نہیں۔ رائج لفظ چوں کہ حلیم ہے لہذا اسی نام سے پکارنا غلط نہیں ہے البتہ دلیم کہنے میں بھی کوئی قباحت نہیں ہونی چاہیے۔
آپ نے جن الفاظ کو بطورِ دلیل پیش کیا ہے تو ان کے متعلق عرض یہ ہے کہ یہ سب کے سب عربی الاصل ہے۔ جب کہ حیوان خود قرآن مجید میں استعمال ہواہے۔پھر بھی یہ کوئی ایسا مسئلہ نہیں جسے طول دیا جائے۔ حلیم ہی ٹھیک ہے اوردال سے بنا دلیم بھی۔
 
میں آج کل ایک عربی کمپوزنگ پروجیکٹ پر کام کررہا ہوں۔
گوگل او سی آر کرتا ہوں۔ اور جو عمومی غلطیاں آتی ہیں ان کی فائنڈ ریپلیس فہرست بنارہا ہوں۔
اگر کسی ساتھی کو درکار ہو تو مطلع کرے۔
اور اگر کسی اور نے بھی ایسا کوئی کام کیا ہے تو اپنی لسٹ ضرور شیئر کرے۔
 
کچھ عرصہ قبل محترم زہیر عباس صاحب نے بھی کوئی ایسی اطلاع دی تھی کہ انہوں نے اردو او سی آر کے معاملے میں اس طرح کی فہرست بنائی ہے۔ اگر وہ دستیاب ہوجائے تو بہت ہی اچھا ہوگا۔
 
Top