اردو ڈکشنری بورڈ، 22 جلدوں پر مشتمل اردو لغت کا مختصر ورژن تیار - نئے الفاظ شامل

فرقان احمد

محفلین

فرقان احمد

محفلین
مزید کہ ہر صفحہ کے نیچے یہ نوٹ دیا گیا ہے،
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے . زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں . نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .

اس میں بھی کم از کم ایک لفظ تو غلط ہے ہی! :) دوسری غلطی یہ ہے کہ لفظ 'مشتمل' کے بعد اسپیس دی گئی ہے اور پھر کوما کی علامت لگائی گئی ہے؛ یہ تکنیکی غلطی ہے۔ ایک اور غلطی یہ ہے کہ اردو جملے کے اختتام پر ختمہ کی علامت اردو کے حساب سے غلط ہے؛ مزید یہ کہ ختمہ سے قبل بھی ایک اضافی اسپیس دی گئی ہے۔ مزید یہ کہ، اسی عبارت میں یہ غلطیاں دہرائی بھی گئی ہیں۔
 
آخری تدوین:

جاسم محمد

محفلین
مزید کہ ہر صفحہ کے نیچے یہ نوٹ دیا گیا ہے،
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے . زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں . نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .

اس میں بھی کم از کم ایک لفظ تو غلط ہے ہی! :)
اب تو ہمیں یقین ہو چلا ہے کہ اس لغت ایپ کی تخلیق میں جناب محمد عدنان اکبری نقیبی کے مبارک ہاتھ ملوث ہیں:)
 
محمداحمد

لائبریرین
عقیل عباس جعفری صاحب کا سیل نمبر ایک گروپ سے مل جائےگا۔اگر آ پ کہیں تو میں نکال دیتا ہوں۔ :)
فیس بک پر تو ایڈ ہیں، اور دو تین احباب ڈائریکٹ رابطے والے ہیں۔ مگر ان جیسی شخصیت سے یہ بات کرنے میں جھجک آتی ہے۔
 
وصی اللہ

محفلین
الل ٹپ طریقے سے ریکارڈنگ کی گئی ہے۔۔ یعنی بغیر کسی ترتیب کے۔۔۔ جس لفظ کا جی چاہا ریکارڈنگ کر دی گئی ہے اور بیشتر الفاظ چھوڑ دیے گئے ہیں۔ میں نے ابھی "استقبال"۔۔۔ "استفسار" اور "استغفار" دیکھیے ہیں۔ جو کہ حرف الف سے ہیں۔۔ تینوں کی ریکارڈنگ موجود نہیں۔۔۔ "اعتدال"۔۔ "اعتبار" بھی ریکارڈنگ کے بغیر ہیں۔۔۔لگ بھگ دو کروڑ روپے اس کام پر لگے ہیں۔۔ اور کام نامکمل۔۔۔اس کی ادائیگی کیوں کر کی گئی اور کس نے کی۔۔۔ نیز لفظ "اختلاف" کی آواز دی گئی ہے اور جن محترمہ نے ریکارڈنگ کرائی ہے انھوں "اختلاف" کے الف جو کہ مکسور ہے،، کو کسرہ مجہول پڑھا ہے۔۔۔ اور غلطی کئی اور الفاظ کے تلفظ میں بھی "روا" رکھی گئی ہے۔۔
 
ابھی شاید کام مکمل نہیں ہے اور ساتھ ساتھ ہی شامل کیا جا رہا ہے۔ البتہ ترتیب کا واقعی کوئی حساب نہیں۔
 
وصی اللہ

محفلین
ابھی شاید کام مکمل نہیں ہے اور ساتھ ساتھ ہی شامل کیا جا رہا ہے۔ البتہ ترتیب کا واقعی کوئی حساب نہیں۔
جی قبلہ ہمیں ایسا ہی سوچنا ہوگا۔۔۔ لیکن صورت حال یہ ہے کہ کام کا معاوضہ مکمل طور پر ادا کیا جا چکا ہے۔۔ تلفظ کے حوالے سے جب میں نے لغت کے ذمہ داران جیسا کہ قبلہ عقیل عباس جعفری صاحب سے رابطہ کیا تو موصوف نے فرمایا کہ جس خاتون کی آواز میں ریکارڈنگ کروائی گئی ہے۔۔۔ آپ اُن سے خود رابطہ کریں اور غلطیوں کی نشاندہی کریں۔۔ لو کر لو گل۔۔۔
 
مجھے لگتا ہے کہ راحیل بھائی کا عقیل عباس جعفری صاحب سے تعارف کروانا چاہیے۔ مگر میرا نہیں خیال کہ ادارہ دوبارہ خرچہ کر پائے اس کام پر۔ افسوس ہوتا ہے کہ محنت بھی کی جائے اور غفلت بھی برتی جائے۔
 
Top