محمد تابش صدیقی
منتظم
کم از کم لفظ کی تفصیل والے پیج پر رپورٹ کی آپشن تو ہونی چاہیے۔ تاکہ اگر کوئی غلطی نظر آئے تو رپورٹ کی جا سکے۔
عقیل عباس جعفری صاحب جیسے انسان سے ایسی توقع تو بالکل نہیں ہے۔یا کوئی بابو بجٹ ہڑپ کر گیا ہوگا
'تا'کے نیچے زیر ڈالنے والے ٹائپسٹ کو الگ سے داد دینا بنتی ہے۔ غلطی کا بھی کوئی سر پیر ہوتا ہے میاں!جب پہلی دفعہ لغت لانچ ہوئی تھی تو سب سے پہلے اپنا نام سرچ کیا تھا۔ ب کے بجائے ت کے نیچے زیر تھا۔ اور ابھی تک ایسے ہی ہے۔
اب تو ہمیں یقین ہو چلا ہے کہ اس لغت ایپ کی تخلیق میں جناب محمد عدنان اکبری نقیبی کے مبارک ہاتھ ملوث ہیںمزید کہ ہر صفحہ کے نیچے یہ نوٹ دیا گیا ہے،
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے . زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں . نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .
اس میں بھی کم از کم ایک لفظ تو غلط ہے ہی!
ان کی آپ سے خاص شناسائی لگتی ہے!!!جب پہلی دفعہ لغت لانچ ہوئی تھی تو سب سے پہلے اپنا نام سرچ کیا تھا۔ ب کے بجائے ت کے نیچے زیر تھا۔ اور ابھی تک ایسے ہی ہے۔
کم از کم لفظ کی تفصیل والے پیج پر رپورٹ کی آپشن تو ہونی چاہیے۔ تاکہ اگر کوئی غلطی نظر آئے تو رپورٹ کی جا سکے۔
فیس بک پر تو ایڈ ہیں، اور دو تین احباب ڈائریکٹ رابطے والے ہیں۔ مگر ان جیسی شخصیت سے یہ بات کرنے میں جھجک آتی ہے۔عقیل عباس جعفری صاحب کا سیل نمبر ایک گروپ سے مل جائےگا۔اگر آ پ کہیں تو میں نکال دیتا ہوں۔
فیس بک پر تو ایڈ ہیں، اور دو تین احباب ڈائریکٹ رابطے والے ہیں۔ مگر ان جیسی شخصیت سے یہ بات کرنے میں جھجک آتی ہے۔
ابھی شاید کام مکمل نہیں ہے اور ساتھ ساتھ ہی شامل کیا جا رہا ہے۔ البتہ ترتیب کا واقعی کوئی حساب نہیں۔الل ٹپ طریقے سے ریکارڈنگ کی گئی ہے۔۔ یعنی بغیر کسی ترتیب کے۔۔۔ جس لفظ کا جی چاہا ریکارڈنگ کر دی گئی ہے اور بیشتر الفاظ چھوڑ دیے گئے ہیں۔ میں نے ابھی "استقبال"۔۔۔ "استفسار" اور "استغفار" دیکھیے ہیں۔ جو کہ حرف الف سے ہیں۔۔ تینوں کی ریکارڈنگ موجود نہیں۔۔۔ "اعتدال"۔۔ "اعتبار" بھی ریکارڈنگ کے بغیر ہیں۔۔۔لگ بھگ دو کروڑ روپے اس کام پر لگے ہیں۔۔ اور کام نامکمل۔۔۔اس کی ادائیگی کیوں کر کی گئی اور کس نے کی۔۔۔ نیز لفظ "اختلاف" کی آواز دی گئی ہے اور جن محترمہ نے ریکارڈنگ کرائی ہے انھوں "اختلاف" کے الف جو کہ مکسور ہے،، کو کسرہ مجہول پڑھا ہے۔۔۔ اور غلطی کئی اور الفاظ کے تلفظ میں بھی "روا" رکھی گئی ہے۔۔
جی قبلہ ہمیں ایسا ہی سوچنا ہوگا۔۔۔ لیکن صورت حال یہ ہے کہ کام کا معاوضہ مکمل طور پر ادا کیا جا چکا ہے۔۔ تلفظ کے حوالے سے جب میں نے لغت کے ذمہ داران جیسا کہ قبلہ عقیل عباس جعفری صاحب سے رابطہ کیا تو موصوف نے فرمایا کہ جس خاتون کی آواز میں ریکارڈنگ کروائی گئی ہے۔۔۔ آپ اُن سے خود رابطہ کریں اور غلطیوں کی نشاندہی کریں۔۔ لو کر لو گل۔۔۔ابھی شاید کام مکمل نہیں ہے اور ساتھ ساتھ ہی شامل کیا جا رہا ہے۔ البتہ ترتیب کا واقعی کوئی حساب نہیں۔
مجھے لگتا ہے کہ راحیل بھائی کا عقیل عباس جعفری صاحب سے تعارف کروانا چاہیے۔ مگر میرا نہیں خیال کہ ادارہ دوبارہ خرچہ کر پائے اس کام پر۔ افسوس ہوتا ہے کہ محنت بھی کی جائے اور غفلت بھی برتی جائے۔جی قبلہ ہمیں ایسا ہی سوچنا ہوگا۔۔۔ لیکن صورت حال یہ ہے کہ کام کا معاوضہ مکمل طور پر ادا کیا جا چکا ہے۔۔ تلفظ کے حوالے سے جب میں نے لغت کے ذمہ داران جیسا کہ قبلہ عقیل عباس جعفری صاحب سے رابطہ کیا تو موصوف نے فرمایا کہ جس خاتون کی آواز میں ریکارڈنگ کروائی گئی ہے۔۔۔ آپ اُن سے خود رابطہ کریں اور غلطیوں کی نشاندہی کریں۔۔ لو کر لو گل۔۔۔