arifkarim

معطل
میں نے اس تحقیق کو مفصل طور پر الگ لڑی کی صورت میں دیا ہے۔ دراصل ڈان نے اردو سے محبت کے نام پر صحافت کےاصول کی پاسداری نہیں برتی۔ ورنہ اتنا الجھاؤ پیدا نہ ہوتا۔
رپورٹ میں اصل زور نستعلیقی رسم الخط پر دیا گیا ہے۔
شکریہ آصف اثر ناقص املاء کے علاوہ میرا اندازہ بالکل درست تھا۔ یہ تحقیق زیک بھائی کے نا پسندیدہ خط نستعلیق پر کی گئی تھی نہ کہ اردو زبان پر۔
 
اس میں کوئی شک نہیں اردو دنیا کی تیزی۔سے ترقی کرتی ہوئی زبانوں۔میں سے ایک ہے مگر اس رپورٹ کے اکثر مندجات سے اتفاق نہیں اس معاملے۔میں میرا ووٹ فارسی۔کو جائے گا ہاں اتنا ضرور کہوں گا کہ۔کسی بھی زبان سے لطف اندوز ہونے کے لئے اس زبان پر دسترس بہت ضروری ہے اس کے بغیر یہ۔تمام باتیں بے معنی ہیں دوسرے ہم یہ۔بھی دیکھیں کہ اس زبان میں ادبی سرمایہ کیا ہے اور اس زبان میں بیان کی وسعت کیا ہے بلاشبہ اردو اس معاملے میں بہت آگے ہے
arifkarim چاچا سوا لکھ اس میں مزاح والی کون سی بات ہے؟
:mad:
 

arifkarim

معطل
arifkarim چاچا سوا لکھ اس میں مزاح والی کون سی بات ہے؟
:mad:
اس میں کوئی شک نہیں اردو دنیا کی تیزی۔سے ترقی کرتی ہوئی زبانوں۔میں سے ایک ہے
دل کو بہلانے کیلئے یہ خیال اچھا ہے۔۔۔ آگے شعر نہیں آتا خود ہی پورا کر لیں
 

arifkarim

معطل
لیکن یہ پُر مزاح کی ریٹنگ سمجھ نہیں آئی۔
مجھے ہنسی اردو کمیونیٹی کے تشکیکی لیول پر آرہی تھی۔ میں نے اس دھاگے میں پہلی پوسٹ بالکل درست کی تھی لیکن وہ اکثریت کو پر مزاح لگی۔ اب جب آپ وہی بات کر رہے ہیں تو مجھے پر مزح لگ رہی ہے۔
 

arifkarim

معطل
سر، گندی گندی اور موٹی موٹی گالیاں مجھے چار پانچ زبانوں میں دینی آتی ہیں۔ اور یقین کیجیے کہ اس وقت میرے قلب سے حلق تک ایک طوفان ہے دشنام کا جو ٹھاٹھیں مار رہا ہے۔ لیکن ادب کی بات ہو رہی ہے سو پاس رکھنا پڑتا ہے۔ ورنہ پاکستانی اربابِ اختیار کی تو ماں کی۔۔۔
نارویجن میں نہیں آتی ہوں گی۔ آپ کو زپ کر دیتا ہوں۔
 

آصف اثر

معطل
مجھے ہنسی اردو کمیونیٹی کے تشکیکی لیول پر آرہی تھی۔ میں نے اس دھاگے میں پہلی پوسٹ بالکل درست کی تھی لیکن وہ اکثریت کو پر مزاح لگی۔ اب جب آپ وہی بات کر رہے ہیں تو مجھے پر مزح لگ رہی ہے۔
لیکن بندۂ ناچیز اس اکثریت میں شامل نہیں تھا۔پھر یہ مزاح نگاری ہمارے ساتھ کیوں؟:beating:
 

زیک

مسافر
میں نے اس تحقیق کو مفصل طور پر الگ لڑی کی صورت میں دیا ہے۔ دراصل ڈان نے اردو سے محبت کے نام پر صحافت کےاصول کی پاسداری نہیں برتی۔ ورنہ اتنا الجھاؤ پیدا نہ ہوتا۔
رپورٹ میں اصل زور نستعلیقی رسم الخط پر دیا گیا ہے۔
الگ لڑی کیوں؟ یہیں کرتے کہ سند رہتی۔
 

آصف اثر

معطل
الگ لڑی کیوں؟ یہیں کرتے کہ سند رہتی۔
دراصل یہا ں بات اردو سے پنجابی تک پہنچ گئی تھی۔اس طرح کے اغڑم دغڑم میں ایک سنجیدہ تحریر کو پیش کرنا تحریر اور صاحبِ تحریر کے ساتھ ناانصافی لگ رہی تھی۔ لہذا عافیت اسی میں نظر آئی کہ الگ سے سند رہے تو بہتر ہوگا۔
 

زیک

مسافر
http://www.sciencedirect.com/science/article/pii/S030439401400634X?via=ihub

پیپر تو پے وال کے پیچھے ہے اس لئے صرف ایبسٹریکٹ پڑھا۔

2014 کا پیپر ہے جسے ڈان نے نیا بنا کر پیش کیا تھا اور نتائج کا کچومر بھی نکالا تھا۔

یہ واضح نہیں ہو سکا کہ اردو اور ہندی میں ایک ہی متن پڑھا گیا یا مختلف اور اگر مختلف تو اس کا کیا رول تھا۔

یہ کہنا بھی مشکل ہے کہ نسخ اور نستعلیق میں کیا فرق ہو گا کہ ریسرچ میں نستعلیق اور دیوناگری کو سٹڈی کیا گیا۔

یہ بات سمجھ میں آتی ہے کہ اردو رسم الخط مشکل ہونے کی وجہ سے دماغ کے زیادہ حصے کام کرتے ہیں مگر یہ نہیں معلوم کہ اس کا دماغی صحت کے ساتھ کیا رشتہ ہے۔
 
Top