تعارف اردو کا گجنی

السلام علیکم
میں بلال جلیل۔۔۔پیشے سے سینئر سافٹ ویئر انجینئر اور پچھلے آٹھ سالوں سے یہی شغل ھے۔شعر و شاعری پڑھنے کا شوق بہت پرانا ھے۔کافی عرصے کے بعد پھر سے اس میں تیزی آئی اور ایک اچھی ویب سائٹ کی تلاش مجھے یہاں لے آئی۔

تعارف کا عنوان تھوڑا عجیب ھے لیکن حقیقت یہ ھے کہ مجھے شعر یاد نہیں رھتے اسی وجہ سے عنوان یہ رکھا ھے۔ :grin1:
 

زبیر مرزا

محفلین
چلیں ابھی شمشاد بھائی نہیں آئے اپنے مخصوص سوال (تعارف تو دیں ) کے ساتھ تو میں کچھ پوچھ لیتا ہوں
1-آپ کا تعلق کس شہر سے ہے؟
2- شعراء کون کون سے پسند ہے ہیں؟
(شعراء کانام تویاد رہتا ہے نا آپ کو؟)
3- اُردومحفل کا علم کیسے ہوا؟
 
شکریہ زبیر بھائی

1-آج کل لاھور پایا جاتا ہوں
2-محسن نقوی، احمد فراز، ناصر کاظمی ، ساحر ۔۔۔ اور جو پڑھنے کو مل جائے
3- اُردو محفل کا پتا گوگل نے بتایا (میں گوگل کو انٹرنیٹ کی دائی کہتا ھوں اس کو سب کا پتا ھے)
 
اردو محفل میں خوش آمدید۔ امید ہے کہ اردو محفل میں آپ کا وقت اچھا گزرے گا۔ سینئیر سافٹوئیر انجینئیر جیسا بھاری بھرکم عہدہ اس پر طرہ یہ کہ شعر و سخن سے شغف، ما شاء اللہ! توقع ہے کہ آپ کے طفیل ہمیں بھی کچھ نہ کچھ سیکھنے کا موقع ضرور میسر آئے گا۔ محفل کے حوالے سے کوئی مشکل درپیش ہو تو انتظامیہ و دیگر محفلین احباب کو معاون پائیں گے۔ :) :) :)
 
میں تو خود طفلِ مکتب ھوں شعر و شاعری میں۔اُمید ھے آپ دوستوں سے کچھ علم مل جائے۔میرے خیال میں گزشتہ آٹھ سالوں میں اُردو کے حوالے سے میں نے عمران سیریز ھی پڑھی ہے فارغ وقت میں جو کے بہت ہی کم ملتا ہے ۔۔۔لیکن یہاں آنے کے بعد اُمید بندھتی جا رہی ہے کہ مجھے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
میں تو خود طفلِ مکتب ھوں شعر و شاعری میں۔اُمید ھے آپ دوستوں سے کچھ علم مل جائے۔میرے خیال میں گزشتہ آٹھ سالوں میں اُردو کے حوالے سے میں نے عمران سیریز ھی پڑھی ہے فارغ وقت میں جو کے بہت ہی کم ملتا ہے ۔۔۔ لیکن یہاں آنے کے بعد اُمید بندھتی جا رہی ہے کہ مجھے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا
یقینا۔۔۔ یہاں آپ کی پسند کا بہت کچھ ہے۔
 
Top