تعارف اردو کا گجنی

KwULv.png
 

نایاب

لائبریرین
محترم بلال جلیل صاحب محفل اردو پر دلی خوش آمدید
بہت دعائیں
زندگی جن راہوں سے گزر یہاں تک پہنچی شعروشاعری سے شغف باقی رہنا ہی غنیمت ہے ۔
سب کچھ یاد رہ جاتا تو زندگی کچھ اور بھی مشکل ہوجاتی شاید ۔۔۔۔۔۔۔
 
ساغر شاید ھم جیسوں کے لئے ھی فرما گئے

زندگی جبرِ مسلسل کی طرح کاٹی ہے
جانے کس جرم کی پائی ہے سزا، یاد نہیں
 

نایاب

لائبریرین
ساغر شاید ھم جیسوں کے لئے ھی فرما گئے

زندگی جبرِ مسلسل کی طرح کاٹی ہے
جانے کس جرم کی پائی ہے سزا، یاد نہیں
"ساغر کے صدیق " ہیں آپ تو ہمارے دلبر ٹھہرے محترم بلال جی
خوش رہیں سدا ۔۔
ساغر صدیقی اک انمول ہیرا جو کہ خود آگہی کے جام سے اس قدر مدہوش ہوا کہ پھر ہوش میں نہ آ سکا ۔
اور تاریک راہوں میں اپنے ہی ہاتھوں مارا گیا ۔۔۔۔۔
پوچھا کسی نے حال کسی کا تو رو دیے
پانی میں عکس چاند کا دیکھا تو رو دیے

نغمہ کسی نے ساز پہ چھیڑا تو ہنس دیئے
غنچہ کسی نے شاخ سے توڑا تو رو دیئے

اڑتا ہوا غبار سر راہ دیکھ کر
انجام ہم نے عشق کا سوچا تو رو دیئے

بادل فضا میں آپکی تصویر بن گیئے
سایہ کوئی خیال سے گذرا تو رو دیئے

رنگ شفق سے آگ شگوفوں میں لگ گئی
ساغر ہمارے ہاتھ سے چھلکا تو رو دیئے
 
"ساغر کے صدیق " ہیں آپ تو ہمارے دلبر ٹھہرے محترم بلال جی
خوش رہیں سدا ۔۔
ساغر صدیقی اک انمول ہیرا جو کہ خود آگہی کے جام سے اس قدر مدہوش ہوا کہ پھر ہوش میں نہ آ سکا ۔
اور تاریک راہوں میں اپنے ہی ہاتھوں مارا گیا ۔۔۔ ۔۔
پوچھا کسی نے حال کسی کا تو رو دیے
پانی میں عکس چاند کا دیکھا تو رو دیے

نغمہ کسی نے ساز پہ چھیڑا تو ہنس دیئے
غنچہ کسی نے شاخ سے توڑا تو رو دیئے

اڑتا ہوا غبار سر راہ دیکھ کر
انجام ہم نے عشق کا سوچا تو رو دیئے

بادل فضا میں آپکی تصویر بن گیئے
سایہ کوئی خیال سے گذرا تو رو دیئے

رنگ شفق سے آگ شگوفوں میں لگ گئی
ساغر ہمارے ہاتھ سے چھلکا تو رو دیئے

بہت خوب۔۔۔شکریہ
 
Top