السلام علیکم!
میں نے کافی عرصہ پہلے یہ دھاگہ شروع کیا تھا تاکہ ہم اردو کمپیوٹنگ کے لئے ایک سی ڈی تیار کر سکیں۔ جب کسی بھی ایسے بندے کو جو کمپیوٹر اور انٹرنیٹ پر اردو لکھنا سیکھنا چاہتا ہو کو دے دیں اور وہ اس سی ڈی کی مدد سے تمام معلومات حاصل کر سکے۔ ایک بنیادی نوعیت کی سی ڈی میں نے تیار کی ہے۔ جب کسی کو ضرورت ہوتی ہے وہ اسے دے دیتا ہوں۔ اب تک اس سی ڈی میں درج ذیل مواد شامل ہے۔
•
اردو اور کمپیوٹر کتابچہ
• اردو کی بورڈ لے آؤٹ
• محفل اور القلم پر موجود تقریبا تمام اردو فونٹس
• آفس 2007 کے لئے اردو اور عربی سپیل چیکر
• آفس 2003 کا اردو پیک
• ان پیج سے یونیکوڈ کنورٹر(شارق مستقیم ،یونیکوڈ سلوشن)
• عام طور پر استعمال کئے جانے والے سافٹ ویئر جیسے ایڈوب ریڈر،ڈی جے وی یو،انٹرنیٹ ایکسپلورر8، فائر فاکس3.5.1، نوٹ پیڈ ++،7ذپ،جاوا ورچوئل مشین،ونڈوز لائیو اور یاہو میسنجر، م س ونڈوز میڈیا پلیئر11، پلیئر کے لئے چند کوڈیک، آر ایس ایس فیڈ ریڈر3.08، گوگل ویڈیو پلیئر، فلیش پلیئر اورسی کلینر 2.18.878 وغیرہ وغیرہ
اب آپ کی رائے چاہئے کہ مزید کیا کیا شامل کیا جائے یا کس چیز کو ختم کیا جائے؟ اس کے علاوہ میں چاہتا تھا کہ کچھ اردو کمپیوٹنگ پر لکھی گئی معلوماتی تحریر بھی شامل ہو جائیں تو بہتر ہو گا۔ اس لئے اگر آپ نے کوئی تحریر لکھی ہے یا آپ کی نظر میں کوئی تحریر ہے تو بتا دیں تاکہ اسے بھی شامل کیا جائے۔
نوٹ:- یوں تو جو چیزیں میں نے سی ڈی میں شامل کی ہیں وہ سب کی سب انٹرنیٹ پر موجود ہیں لیکن پاکستان کی ایک بہت بڑی تعداد آج بھی ڈائل اپ استعمال کرتی ہے جن کے لئے یہ سب ڈاؤن لوڈ کرنا مشکل ہی نہیں بلکہ نا ممکن کے قریب ہے۔ ابھی تک یہ سی ڈی صرف چند لوگوں کو دی گئی ہے لیکن میں اپنے چند دوستوں کے تعاون سے یہ سی ڈی جہاں تک ہو سکا ان لوگوں میں مفت تقسیم کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں جن کے پاس ہائی سپیڈ انٹرنیٹ موجود نہیں۔ ہمارا مزید پروگرام ہے کہ اگر ہم سے ہو سکا تو ہم مختلف سکولوں اور کالجوں میں یہ سی ڈی مفت تقسیم کریں گے اور ساتھ میں اردو سے محبت کو اجاگر کرنے کے لئے اور اردو اور کمپیوٹنگ پر ایک لیکچر بھی دیں گے۔ اگر آپ تھوڑا سا وقت دے کر ہمیں قیمتی رائے سے نوازیں تو آپ کی بہت مہربانی ہو گی۔ اس کے علاوہ آپ لیکچر تیار کرنے میں مدد کریں تو پھر کیا ہی بات ہے جس کے لئے
یہاں دیکھیں۔۔۔
شکریہ