اردو کمپیوٹنگ کے لئے مفید سی ڈی بنائیں

بلال

محفلین
ہماری زبان "اردو" آپ سے، آپ کی خوبصوت زندگی سے صرف تھوڑا سا وقت مانگتی ہے۔
یہ دھاگہ"اردو" اور اردو کمپیوٹنگ کے لئے ایک مفید سی ڈی بنانے کے لئے ہے۔ کوشش کریں کہ صرف موضوع پر ہی بات کی جائے۔ سی ڈی میں آپ جو سافٹ ویئر یا ٹول شامل کرنا چاہتے ہیں اس کا نام، انٹرنیٹ سے اتارنے کا پتہ اور سی ڈی میں شامل کرنے سے کیا فائدہ ہو گا؟ ضرور لکھیں۔
اپنی رائے، مشورے اور تبصرے سے" اردو" اور اردو کمپیوٹنگ کی خدمت کریں۔
مزید معلومات اس دھاگہ پر دیکھیں۔
شکریہ
والسلام
 

سلیم احمد

محفلین
بہت اچھا سلسلہ شروع کیا ہے ۔
اس سلسلہ میں میرے خیال میں‌سب سے پہلے اردو کے لئے تیار کئے جانے والے معیاری فونٹس کی فہرست تیار کی جائے جو کہ ڈاؤنلوڈ رابطہ کے ساتھ ہو ۔
اسی طرح کوئی ایسا صفحہ تیار ہو جہاں پر ایک ہی نظر میں‌تمام فونٹس کا نمونہ دیکھا جاسکے ۔
اس کے بعد باقی چیزوں مثلا سافٹ ویئر وغیرہ کی طرف جایا جائے ۔
فہرست میرے خیال میں‌کچھ اس طرح ہونی چاہئے ۔ اور ان میں‌ڈاؤنلوڈ‌کے رابطہ کو ورژن کے حساب سے تازہ ترین ہونا چاہئیے
فونٹ کا نام ] فونٹ کو ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے رابطہ ] فونٹ کا تصویری نمونہ ] فونٹ کو تیار کرنے والے کا نام اور اگر ہوسکے تو اس کا تعارف
 
اس کے علاوہ
۱- تمام کی بورڈ کی فہرست بھی شامل ہونی چاہیے۔ مع کی بورڈ کی تصاویر کے جس میں ہر انگریزی حرف کے ساتھ اردو حرف نمایا ہویعنی انگریزی کے کس حرف پر اردو کا کونسا حرف آئے گا۔
۲۔ تمام ان پیچ سے یونیکوڈ اور یونیکوڈ سے ان پیچ کنورٹر بھی ہونے چاہیے۔
والسلام:battingeyelashes:
 

اظفر

محفلین
انٹرنیٹ اور کمپیوٹنگ پر اردومیں موجود ہر چیز کا ایک انسائیکلوپیڈیا بنایا جاے تو بات ہے۔
 

بلال

محفلین
السلام علیکم!
میں نے کافی عرصہ پہلے یہ دھاگہ شروع کیا تھا تاکہ ہم اردو کمپیوٹنگ کے لئے ایک سی ڈی تیار کر سکیں۔ جب کسی بھی ایسے بندے کو جو کمپیوٹر اور انٹرنیٹ پر اردو لکھنا سیکھنا چاہتا ہو کو دے دیں اور وہ اس سی ڈی کی مدد سے تمام معلومات حاصل کر سکے۔ ایک بنیادی نوعیت کی سی ڈی میں نے تیار کی ہے۔ جب کسی کو ضرورت ہوتی ہے وہ اسے دے دیتا ہوں۔ اب تک اس سی ڈی میں درج ذیل مواد شامل ہے۔
اردو اور کمپیوٹر کتابچہ
• اردو کی بورڈ لے آؤٹ
• محفل اور القلم پر موجود تقریبا تمام اردو فونٹس
• آفس 2007 کے لئے اردو اور عربی سپیل چیکر
• آفس 2003 کا اردو پیک
• ان پیج سے یونیکوڈ کنورٹر(شارق مستقیم ،یونیکوڈ سلوشن)
• عام طور پر استعمال کئے جانے والے سافٹ ویئر جیسے ایڈوب ریڈر،ڈی جے وی یو،انٹرنیٹ ایکسپلورر8، فائر فاکس3.5.1، نوٹ پیڈ ++،7ذپ،جاوا ورچوئل مشین،ونڈوز لائیو اور یاہو میسنجر، م س ونڈوز میڈیا پلیئر11، پلیئر کے لئے چند کوڈیک، آر ایس ایس فیڈ ریڈر3.08، گوگل ویڈیو پلیئر، فلیش پلیئر اورسی کلینر 2.18.878 وغیرہ وغیرہ
اب آپ کی رائے چاہئے کہ مزید کیا کیا شامل کیا جائے یا کس چیز کو ختم کیا جائے؟ اس کے علاوہ میں چاہتا تھا کہ کچھ اردو کمپیوٹنگ پر لکھی گئی معلوماتی تحریر بھی شامل ہو جائیں تو بہتر ہو گا۔ اس لئے اگر آپ نے کوئی تحریر لکھی ہے یا آپ کی نظر میں کوئی تحریر ہے تو بتا دیں تاکہ اسے بھی شامل کیا جائے۔

نوٹ:- یوں تو جو چیزیں میں نے سی ڈی میں شامل کی ہیں وہ سب کی سب انٹرنیٹ پر موجود ہیں لیکن پاکستان کی ایک بہت بڑی تعداد آج بھی ڈائل اپ استعمال کرتی ہے جن کے لئے یہ سب ڈاؤن لوڈ کرنا مشکل ہی نہیں بلکہ نا ممکن کے قریب ہے۔ ابھی تک یہ سی ڈی صرف چند لوگوں کو دی گئی ہے لیکن میں اپنے چند دوستوں کے تعاون سے یہ سی ڈی جہاں تک ہو سکا ان لوگوں میں مفت تقسیم کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں جن کے پاس ہائی سپیڈ انٹرنیٹ موجود نہیں۔ ہمارا مزید پروگرام ہے کہ اگر ہم سے ہو سکا تو ہم مختلف سکولوں اور کالجوں میں یہ سی ڈی مفت تقسیم کریں گے اور ساتھ میں اردو سے محبت کو اجاگر کرنے کے لئے اور اردو اور کمپیوٹنگ پر ایک لیکچر بھی دیں گے۔ اگر آپ تھوڑا سا وقت دے کر ہمیں قیمتی رائے سے نوازیں تو آپ کی بہت مہربانی ہو گی۔ اس کے علاوہ آپ لیکچر تیار کرنے میں مدد کریں تو پھر کیا ہی بات ہے جس کے لئے یہاں دیکھیں۔۔۔
شکریہ
 

arifkarim

معطل
جیتے رہو ایم بلال! آپ تو ہرجگہ یونیکوڈ اردو کی "آذانیں" دے رہے ہیں! :)
اس پیک میں‌اگر صرف ایک انپیج 2 یونیکوڈ کنورٹر کی بجائے کچھ اور بھی شامل کر دیتے تو اچھا تھا۔ باقی سب ٹھیک ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ بلال۔ اردو ویب کے سوفٹویر پر مبنی ایک سی ڈی کی تیاری کے بارے میں ہم پہلے بھی کافی سوچ بچار کرتے رہے ہیں۔ اب آپ اس کام کی ذمہ داری اٹھانا چاہتے تو بہت اچھی بات ہے۔ آپ کو اس سی ڈی میں اردو ایڈیٹرز بھی شامل کرنے چاہییں۔ بہتر ہوگا کہ آپ کسی کمپیوٹر جریدہ کے ساتھ ملنے والی سی ڈی کا معائنہ کر لیں تاکہ آپ کو اندازہ ہو جائے کہ سی ڈی کے مواد کو نیویگیٹ کرنے کے لیے کیسا انٹرفیس تیار کرنا ضروری ہے۔ ہو سکتا ہے کہ آپ کو اس بارے میں پہلے سے بہتر معلومات حاصل ہوں۔
 

الف عین

لائبریرین
صارف کو سمجھو کہ وہ کچھ نہیں جانتا، اس لئے انٹر فیس میں ہی اس کو مکمل معلومات مل جانی چاہئے، وہ بھی اردو میں۔ اس کے علاوہ اس فولڈر میں جتنے ڈاکیومینٹس ہیں، وہ بھی شئیر کرنے کے لئے ہی ہیں۔
 

باسم

محفلین
اس بارے میں کچھ بات محفل کی سالگرہ پر سی ڈی کا اجراء کے عنوان سے ہوئی تھی
اور اردو ویب وکی پر مواد کے تعین کا یہ دھاگہ بھی مواد متعین کرنے میں راہنما ہوسکتا ہے۔
میں نے اردو سی ڈی کے نام سے جو فولڈر بنا رکھا ہے اس میں کل مواد اس طرح کا ہے

اردو سی ڈی
اردو انسٹالر ایکس پی مگر اب اس کی جگہ پاک اردو انسٹالر
اردو اور کمپیوٹر (بلال)
اردو بلاگنگ (بلال)

-فونٹس فولڈر
--قرآنی
---القلم قرآن پبلشر
---القلم قرآن مجید
---المصحف
---القلم قرآن
---عطاری قرآن
---محمدی قرآن
---نورِقرآن
---نورِ ہدایت
---پاک ڈیٹا سلیم
---عثمانی حفص متن (عثمان طہ)

--نستعلیق
---جمیل نوری نستعلیق
---جمیل نوری نستعلیق کشیدہ
---علوی نستعلیق
---علوی لاہوری نستعلیق
---فیض نستعلیق
---نفیس نستعلیق
---عماد نستعلیق
---ایران نستعلیق
---پاک نستعلیق
---فجر نوری نستعلیق
---نبیل نستعلیق
---فارسی سمپل
---اردو ٹائپ سیٹنگ
---گل مرگ نستعلیق (کشمیری)
---نستعلیق نما
---نستعلیق لائک
---نستعلیق یونیکوڈ
---اردو تحریر

--نسخ
---نفیس نسخ
---نفیس پاکستانی نسخ
---نفیس ویب نسخ
---نفیس ویب نسخ (تبدیل شدہ)
---نفیس تحریر نسخ
---محفل
---زریں
---اردو نسخ ایشیا ٹائپ
---نفیس نسق
---اردو نسق
---اردو نقش
---اردو نسخ یونیکوڈ
---اردو نجد
---عثمان طہ نسخ
---سمپلیفائیڈ نسخ

--اسٹائل
---القلم سیریز
---الفارس سیریز
---عطاری سیریز
---ارماگ سیریز
---ان پیج سیریز
---اشتیاق سیریز

-اردو کیبورڈز فولڈر
--ونڈوز
---آج قرآن
---القلم قرآن
---اردو پاک سائن
---اردو دوست
---کرلپ ان پیج مونوٹائپ
---کرلپ ان پیج صوتی
---ان پیج صوتی
---ان پیج آفتاب
---ان پیج عربی
---ان پیج کشمیری
---ان پیج کُردی
---ان پیج مونو ٹائپ
---ان پیج مقتدرہ
---ان پیج پشتو
---ان پیج فارسی
---ان پیج سرائیکی
---ان پیج وی او اے
--لینکس
---کرلپ صوتی
---اردو ویب صوتی

-ان پیج یونیکوڈ ٹیکسٹ کنورٹرز فولڈر
-- ایس ایچ سافٹ
--9-5 سافٹ ویئر
--القلم
--امانت
--بوریت
--پاک ڈیٹا
--پاک کنورٹر

-اردو سافٹ ویئر فولڈر
--ٹنی ایم سی ای اردو ایڈیٹر
--پاک ورڈ فائنڈر
--اردو ویب لغت
--کرلپ اردو اسپیل چیکر
--آفس ایکس پی پروف اردو
--اوپن آفس ڈکشنری اردو
--اردو صفحہ ساز
--اردو ناشر لائٹ
--نستعلیق نویس
--ٹرانسلٹریشن ٹول فور ونڈوز
--اردو ویب پیج ریڈر
--اردو ویب سرور
--لوکلائزیشن ٹرمنالوجی گلاسری
 

الف عین

لائبریرین
گلمرگ اور ایران نستعلیق کی خبر میرے لئے نئی ہے، تلاش کرتا ہوں۔ یہاں تو کسی نے ان کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں دی؟؟؟
 

باسم

محفلین
گلمرگ نستعلیق کیلیے
ایران نستعلیق تو محفل پر ہی ہے اور سند بھی موجود ہے
ایران نستعلیق کے ساتھ کھلواڑ تو کی ہے، لیکن لگتا ہے بغیر وولٹ کے کام نہیں بنے گا۔ اردو کاف کے جوڑ غلط ہیں موجودہ فانٹ میں۔ یعنی ابتدائ، درمیانی اور انتہائ۔ اور بھئی کچھ گڑبڑ ہو سکتی ہے۔
 
Top