کچھ مسائل نمبر شمار دے کر یہاں لکھے جا رہے ہیں جن پر پہلے بھی بحث ہو چکی ہے لیکن اب لکھنے کا مقصد صرف حل کی تلاش کرنا ہے نہ کہ لمبی لمبی بحث۔۔۔ اسلئے ہر مسئلہ کے ساتھ کچھ حل بھی لکھے ہیں اگر آپ سمجھتے ہیں کہ اُن میں سے کوئی حل بہتر ہے تو وہ تجویز کر دیں اور اگر ہو سکے تو ساتھ تھوڑی سی تفصیل بھی لکھ دیں اور اگر ان حل کے علاوہ کوئی اور حل ہے تو وہ لکھ دیں۔۔۔
شکریہ، آپ نے تو پورا ایک پرچہ ہی پیش کردیا! خیر میں کوشش کرتا ہوں، انکے جواب دینے کی:
مسئلہ 1:- جن حروف کی یونیکوڈ ویلیوز دو دو ہیں یعنی ایک عربی ہے اور ایک اردو تو اُن میں سے کن ویلیوز کو استعمال کیا جائے؟
3:- اردو میں اردو والی اور عربی میں عربی والی۔
مسئلہ 2:- کسی لفظ کے پہلے یا درمیان میں استعمال ہونے والی "ی" کونسی استعمال کی جائے؟
1:- صرف چھوٹی "ی"۔
مسئلہ 3:- کسی لفظ سے پہلے یا درمیان میں استعمال ہونے والا "ن" کونسا استعمال کیا جائے؟
1:- صرف نون نقطہ والا "ن"۔
مسئلہ 4:- جب کسی لفظ میں "ئی" یا "ئے" آئے تو کونسی ویلیوز استعمال کی جائیں؟
1:- لیگچر ز"ئ" صرف!
"ئے" ایک بے فائدہ لیگچر ہے۔ اسے ہم یوں بھی لکھ سکتے ہیں: ٔے یا ئے
مسئلہ 5:- کسی لفظ میں "ؤ" کو کس طرح لکھا جائے؟
1:- لیگچر "ؤ" ویلیو 0624
مسئلہ 6:- کسی لفظ میں "آ" کو کس طرح لکھا جائے؟
1:- لیگچر "آ" ویلیو 0622
مسئلہ 7:- کسی لفظ میں "ۂ" کو کس طرح لکھا جائے؟
1:- لیگچر "ۂ" ویلیو 06c2
مسئلہ8:- جب کسی لفظ کے درمیان میں ہمزہ آتا ہے جیسا کہ لفظ "سائنس، سوسائٹی، زائد، مسئلہ" وغیرہ تو کونسا ہمزہ استعمال کیا جائے؟
2:- "ئ" ویلیو 0626
جواب: جب ئ الفاظ کے درمیان میں آتا ہے تو ساتھ میں ایک الف مکسورا کی طرح کا ایک شوشہ‘‘ ئک’’ بناتا ہے، جس کے اوپر ء ہوتا ہے۔ اگر یونیکوڈ والے انپیج کی طرح یہ ئ والا سسٹم ختم کر کے محض ء ہی کی تین اشکال شامل کر دیتے تو یہ مسائل اسی وقت ہی ختم ہو جاتے!