نون غنے کی حد تک کرلپ نے مسئلہ حل کر لیا ہے۔ نئے نفیس ویب نسخ اور نفیس نستعلیق ورژن 1۔2 میں پاںچ میں استعمال کریں تب بھی درست شکل برامد ہوتی ہے، لیکن یونی کوڈ انجن اسے پڑھے گا تو ’ں‘ ہی، اس کو نون میں کنورٹ کرنا غلط ہے۔ یونی کوڈ قوانین کی بات اس لئے کر رہا ہوں کہ اگر یہ قانون بنا دیا جائے تو درمیاں میں بڑی ے ٹائپ کی جائے تو اس کے بعد اس قسم کا نشان سامنے آئے جیسا لفظ میں پہلے ہی اعراب لگانے سے نظر آتا ہے کہ سب کو علم ہو جائے کہ کچھ غلطی ہے، تو اس عادت کو بدلنے کی کوشش کی جائے گی۔
سعود میرا موقف درست سمجھے ہیں۔ اسی لئے کہہ رہا ہوں کہ پورا انڈک سیٹ اردو کتابت/کمپوزگ/ٹائپپنگ کی اغلاط کی وجہ سے غلط ٹرانسلٹریشن کا شکار ہو جائے گا۔