اردو کوڈر کے چور

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

کسی ویب سائٹ کا بنانا ، اسے ڈیویلپ کرتے رہنا اور اسے مقبول بنانا کافی محنت کا کام ہے۔ خاص طور پر نئی فورمز کو اپنا مقام بنانے کے لیے کافی جدوجہد کرنی پڑتی ہے۔ اردو فورمز کے لیے یہ صورتحال اور بھی سخت ہو جاتی ہے کیونکہ ابھی تک لوگ اردو لکھنے سے گھبراتے ہیں اور تحریری اردو میں مواد ابھی تک کم تخلیق کیا جاتا ہے۔ اسی لیے کچھ نئی فورمز کے منتظمین مختلف حربوں کے ذریعے نئے یوزرز کو متوجہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ دوسری سائٹس کا مواد کاپی کرکے پوسٹ کرنے کا کام نیٹ میں صرف اردو تک محدود نہیں ہے۔ ہر جگہ یہ کام ہو رہا ہے۔

جہاں تک مذکورہ بالا فورم پر دوسری سائٹس کا مواد بلااجازت یا حوالے کے بغیر ڈالنے کا تعلق ہے تو میرے خیال میں اس تھریڈ کے ذریعے اس پر احتجاج کا مقصد پورا ہو گیا ہے۔ برائے مہربانی کسی صاحب کا نام لے کر دھمکی آمیز رویہ اختیار نہ کریں۔ اور اپنے لہجے کو بھی شائستہ رکھیں۔ میں نہیں چاہتا کہ یہ معاملہ فورمز کی لڑائی کی صورت اختیار کر لے۔ محفل فورم پر ہمیشہ نئی اردو ویب سائٹس اور اردو فورمز کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے اور آئندہ بھی ہوتی رہے گی۔

والسلام
 

نصیرحیدر

محفلین
واقعی یہ بہت زیادتی ہے- صرف یہی فورم نہیں دیگر کئی فورمز ہیں جہاں لوگ بڑی ڈھٹائی سے چوری میں مصروف ہیں- افسوس اس وقت ہوتا ہے جب ناظمین بھی اس کام میں ملوث ہوتے ہیں-

(معذرت کے ساتھ(
:):):):):):) اور پھر واٹ‌ بھی تو لگ جاتی ہےنا!
 

علمدار

محفلین
بالکل نصیر بھائی! بہت سارے فورمز پر آپ موجود ہیں اور نظر بھی رکھتے ہیں- بلکہ جہاں پر آپ کو اختیار حاصل ہے آپ نے ایسی پوسٹس کو حذف بھی کیا ہے- خوش رہئے-
 

مکی

معطل
بسم اللہ الرحمن الرحیم

وہاں کی انتظامیہ نے متنازع موضوعات کی فہرست مانگی جو میں نے انہیں فراہم کردی جس پر انہوں نے فوری کاروائی کرتے ہوئے اور اپنے سابقہ موقف سے ہٹتے ہوئے کہ اس رکن کا انتظار کیا جائے گا تمام متنازع موضوعات حذف کردیے ہیں ملاحظہ کریں

اس طرح یہ مہم تمام ہوئی..

دل اگرچہ بھاری ہے پر 'منتظمین' کا شکریہ..

واللہ الموفق
 

فاتح

لائبریرین
چلیے جناب دیر آید درست آید کے مصداق انہوں نے شرافت طبع کا مظاہرہ کیا ہے۔
 

شاکرالقادری

لائبریرین
بسم اللہ الرحمن الرحیم

وہاں کی انتظامیہ نے متنازع موضوعات کی فہرست مانگی جو میں نے انہیں فراہم کردی جس پر انہوں نے فوری کاروائی کرتے ہوئے اور اپنے سابقہ موقف سے ہٹتے ہوئے کہ اس رکن کا انتظار کیا جائے گا تمام متنازع موضوعات حذف کردیے ہیں ملاحظہ کریں

اس طرح یہ مہم تمام ہوئی..

دل اگرچہ بھاری ہے پر 'منتظمین' کا شکریہ..

واللہ الموفق
تو گویا سانچ کو آنچ نہیں کے مصداق ہم آپ یہ اخلاقی جنگ جیت چکے ہیں آپ کو مبارک ہو تاہم مکی بھائی اب دل کا بھاری پن بھی دور کیجئے اور وہاں کے لوگوں کے ساتھ خیر سکگالی کے جذبات کا اظہار کر ڈالیے کیونکہ عظمت اسی میں ہے ۔۔۔۔۔۔ اجرکم عنداللہ
 

مکی

معطل
بسم اللہ الرحمن الرحیم

ضرور قادری صاحب پر بین ہٹے تب نا..!؟

واللہ الموفق
 
چلیں مبارک ہو مکی ، چند دنوں میں یہ کاروائی ہوگئی یہ نہایت عمدہ بات ہے اور آپ کا دل بھاری نہیں ہونا چاہیے کیونکہ کچھ تفتیش کرنے کا حق تو ان کا بنتا تھا اصل شے یہ ہے کہ فیصلہ حقدار کے حق میں ہوا ۔ انگریزی کی مشہور ضرب المثل ہے

All is well that ends well .

تو جناب انت بھلا سو سب بھلا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم، اب جبکہ یہ معاملہ نبٹایا جا چکا ہے تو میرا خیال یہی ہے کہ اسے آگے بڑھانے کی ضرورت نہیں ہے۔ لہذا میں اس تھریڈ کو مقفل کر رہا ہوں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top