مکی
معطل
بسم اللہ الرحمن الرحیم
مجھے یہ بات انتہائی افسوس کے ساتھ کہنی پڑ رہی ہے کہ پاکستان کی آواز نامی ایک فورم کے ایک سیکشن میں اردو کوڈر فورم کے سافٹ ویئر اور انٹرنیٹ کا تقریباً اسی فیصد مواد بالکل اسی طرح کاپی کرکے پوسٹ کیا گیا ہے.. سب سے بڑی افسوس کی بات تو یہ ہے کہ چوری کی یہ کاروائی کسی رکن کی نہیں بلکہ خود انتظامیہ کی ہے..!!
میں نے رجسٹر ہوکر وہاں اردو کوڈر سے چوری کی گئی ہر پوسٹ میں حوالہ دینے کی کوشش کی تو مجھے بین کردیا گیا..!! میں نے دوبارہ رجسٹر ہوکر حوالہ جات پھر سے شامل کیے تو ہاں کے منتظم نے ایک پوسٹ میں یہ جواب دیا کہ 'اچھی چیز جہاں سے ملے لے لینی چاہیے' جس پر میرا جواب تھا کہ ضرور لے لینی چاہیے مگر حوالہ دے کر..ذیل میں آپ اس سوال وجواب کا سکرین شارٹ دیکھ سکتے ہیں:
میری پاکستان کی آواز فورم سے کسی قسم کی کوئی ذاتی دشمنی یا عناد نہیں ہے اور نا ہی میں ان لوگوں کو جانتا ہوں.. مگر ان کی یہ کاروائی انتہائی بدیانتی پر مبنی ہے.. انہیں چاہیے کہ وہ اپنے فورم کے لیے اپنے زورِ بازو سے محنت کریں اور موضوعات تیار کریں.. ناکہ کسی دوسرے کے کندھے پر بندوق رکھ کر چلائیں..
میری نام نہاد پاکستان کی آواز فورم کی انتظامیہ سے گزارش ہے کہ وہ اردو کوڈر فورم سے چوری کئے گئے تمام موضوعات میں اردو کوڈر کا حوالہ دیں یا پھر موضوعات حذف کریں.. ورنہ وہ چاہے جتنی بار مجھے بین کر لیں میں وہاں جاکر حوالہ جات پوسٹ کرتا رہوں گا..
میری اردو کوڈر فورم کے ارکان سے بھی گزارش ہے کہ وہ بھی اس مہم میں میرا ساتھ دیں اور نام نہاد پاکستان کی آواز فورم میں جاکر جہاں کہیں بھی اردو کوڈر کا کوئی موضوع بغیر حوالہ کے ملے اس میں حوالہ شامل کرنے کی کوشش کریں یا احتجاج کریں..
اور جب تک ایسا نہیں ہوگا میں یہ مہم ان شاء اللہ جاری رکھوں گا..
ذیل میں اس فورم کا ربط ہے جہاں اردو کوڈر کے چوری شدہ موضوعات موجود ہیں:
http://forums.com.pk/forumdisplay.php?f=170
واللہ الموفق