فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
امریکہ کی جانب سے اردو پڑھنے کے قومی معیارات وضع کرنے کے لئے پاکستان کی معاونت
اسلام آباد (۱۲جون ، ۲۰۱۵ء)__ امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ) اور وفاقی وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت نے اردو پڑھنے کی مہارتوں کے قومی معیارات وضع کرنے کے لئے ایک ورکشاپ منعقد کی جو ایک ہفتے تک جاری رہی۔ اس پروگرام کا انعقاد یو ایس ایڈ کے مالی تعاون سے جاری پاکستان ریڈنگ پروجیکٹ کے تحت کیا گیا۔ یو ایس ایڈ پاکستان کے تعلیمی دفتر کے ڈائریکٹر تھامس لی بلانک اوروزیر مملکت برائے وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت بلیغ الرحمن نے ورکشاپ کی اختتامی تقریب کی صدارت کی۔
یو ایس ایڈ پاکستان کے تعلیمی دفتر کے ڈائریکٹر تھامس لی بلانک نے ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اردو پڑھنے کے یہ نئے معیارات پاکستان بھر میں اساتذہ کو اپنے طلبہ کی کارکردگی پر نظر رکھنے کے قابل بنائیں گے اور انہیں بچوں کی ترقی کو جانچنے کے لئے واضح پیمانے مہیا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان معیارات کے تعین سے بچوں کی ابتدائی جماعتوں میں پڑھنے کی صلاحیتوں کو جانچنے اور بچوں کی پڑھنے کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لئے مزید موثر طریقے اختیار کرنے میں حکومت پاکستان کو مدد ملے گی۔
ایک سو ساٹھ ملین ڈالر کے اس پانچ سالہ پاکستان ریڈنگ پروجیکٹ کا مقصد اسکولوں کی جماعتوں میں پڑھانے کے ماحول میں مثبت تبدیلی، تعلیمی پالیسیوں اور نظام کو مضبوط بناکراور تعلیم کے لئے مقامی آبادی کا تعاون حاصل کرکے پہلی اور دوسری جماعتوں کے بچوں کی پڑھنے کی صلاحیتوں کو بہتر بنانا ہے
ورکشاپ کے دوران ۶۵ سے زائد ماہرین تعلیم، ماہرین لسانیات اور حکومتی حکام نے پڑھنے کے معیارات اور طلبہ کی اردو میں روانی جانچنے کے طریقے وضع کرنے کے لئے ایک ہفتے ملکر کام کیا۔ ورکشاپ کے شرکاء نے ہر تعلیمی جماعت کی سطح پر اردو میں روانی جانچنے کے لئے درکار عوامل کا بھی جائزہ لیا۔ ورکشاپ کی اختتامی تقریب کے دوران وزیر مملکت بلیغ الرحمن نے امریکی حکومت اور یو ایس ایڈ کا ان کے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔
پاکستان میں تعلیم کے فروغ کے لئے امریکی معاونت سے متعلق مزید معلومات کے لئے درج ذیل ویب سائٹ ملاحظہ کیجئے۔
http://1.usa.gov/Mr1uR4
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
digitaloutreach@state.gov
www.state.gov
https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu
http://www.facebook.com/USDOTUrdu