اردو کی آخری کتاب

شمشاد

لائبریرین
اس کتاب کے حقوق محفوظ ہیں۔ اگر حقوق محفوظ نہ ہوتے تو ضرور اس کو برقیا لیتے کہ زبردست کتاب ہے۔
 

ذیشان ابن حیدر

لائبریرین
مجھے یہ کتاب انٹرنیٹ پر ملی ہے۔ لیکن کچھ الفاظ کی سمجھ نہیں آرہی۔ شاید اس کتاب کی پروف ریڈنگ نہیں کی گئی۔ اس کے علاوہ اس کتاب سے اقتباسات بھی انٹرنیٹ پر بکھرے پڑے ہیں۔ کیا اقتباسات کے بارے میں کاپی رائیٹ کچھ نہیں کہتا؟
ایک اور بات کہ اس کتاب کا سکین شدہ ورژن مجھے مل سکتا ہے اگر انٹرنیٹ پر موجود ہے تو؟ مجھے تو نہیں ملا۔۔۔۔:)
 

شمشاد

لائبریرین
محترم اردو محفل کی اپنی پالیسی ہے، دوسروں کی کیا پالیسی ہے، اس سے اردو محفل کو غرض نہیں۔

گوگل کر لیں، ہو سکتا ہے کتاب مل جائے۔
 

mfdarvesh

محفلین
مجھے یہ کتا ب بہت پسند ہے، میں نے کئی بار سوچا ہے کہ اس سے کچھ نقل کرکے یہاں شیئر کروں، کیا یہ منع ہے؟
 
دو باتیں کہنی ہیں:-
1۔ بقول یوسفی صاحب: بچھو کا کاٹا روتا اور سانپ کا کاٹا سوتا ہے۔ انشا جی کا کاٹا سوتے میں مسکراتا بھی ہے۔
2۔ صاحبو! اپنے لڑکپن میں انشا جی کا ایک کالموں کا سلسلہ روزنامہ جنگ میں پڑھا تھا۔ شفاف تحریک کے بانی پروفیسر اکرام اللہ انور صاحب کی ایک تحریک کے بارے میں ، جس میں وہ اردو کو بیک وقت کئی ہزار الفاظ ہبہ کیا چاہتے تھے۔ غضب کے کالم تھے۔ پڑھنے والا ہنسی روکنا تو درکنار ، کھلکھلا کر ہنسنے پر مجبور ہوجاتا تھا۔ کیا کسی اور کو ان کے بارے میں کچھ اطلاع ہے۔ کیا وہ کہیں چھپے؟ ان کو پڑھنے کی اب کیا ترتیب و ترکیب ہوسکتی ہے؟
 
ابن انشا کی "اردو کی آخری کتاب" کی بہت تعریف سنی ہے۔
کیا محفل پر کسی نے اس کو برقیانے کا کام کیا ہے؟
میرا خیال ہے کہ مندرجہ ذیل مضامین ابنِ انشائ کی کتاب ’’ اردو کی آخری کتاب ہی سے ہیں‘‘
http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?1361-ابنِ-انشاء-کے-مضامین
 

الف عین

لائبریرین
مکمل کتاب اگر برقیائی جائے تو کاپی رائٹ کا خیال رکھنا پڑتا ہے۔ ہاں، اگر برقی کتاب کا نام ’ابن انشاء کے منتخب مضامین‘ ہو اور اس میں ایک ہی کتاب کے پچانوے فی صد مضامین بھی شامل ہوں تو یہ انتخاب ہی رہے گا، ایسی کتابوں کو برقی کتابوں میں شامل کر کے میں اپنا ہی نام دے لیتا ہوں مرتب کے طور پر۔ کہ کسی کو کچھ اعتراض ہو تو مجھ سے بات کر لے!!!
 

یوسف-2

محفلین
اگر کسی نے ابھی ابھی یہ کتاب خریدی ہو تو وہ مجھے اس کی درست قیمت بتا دے۔

بہت چھوٹی سی کتاب ہے۔ آخری ایڈیشن بھی غالبا“ بہت عرصہ پہلے آیا تھا۔ سو روپے سے زائد کی نہیں ہوگی۔ پرانی کتابوں کے اسٹال پر تو یہ 50 تک بھی مل سکتی ہے۔
 

ع رفیع

محفلین
غالباً کتاب چھپنے کے بعد 50 سال والی بات درست لگتی ہے، یہ بات میں نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے کورس اصولِ صحافت میں پڑھی تھی۔:thinking
 
Top