اردو کی برقی کتابیں۔ اردو مواجہ سائٹ

زیادہ نہیں جانتا مگر

میں اردو لائبریری کی پیش رفت کے حوالے سے زیادہ نہیں جانتا مگر اردو ویب پر تو اس پر عرصے سے کام جاری تھا تو کیا کسی لائبریری سائٹ کا قیام عمل میں نہیں لایا گیا تھا؟

اس سائٹ کو دیکھ کر خیال آرہا ہے کہ اگر اردو کی تمام تحریری "ای کتب" اس کی ذیل میں دستیاب ہوجائیں تو بہت سہولت ہوگی۔

آپ کی سائٹ کے حوالے سے یہ کہوں گا کہ ایک تو نفیس نسخ کو پہلا فونٹ کرلیں کیوں کہ پاک نستعلیق فی الحال بخوبی نہیں دکھتا۔ صفحوں کے مابین فونٹ کا سائز ایک سا نہیں رہتا۔ کچھ صفحات کا ربط بھی درست نہیں مثلاً دیکھیے اجازت شدہ کتابوں میں متفرقات کا ربط، آپ کی کتابیں کا ربط۔ ، وغیرہ۔

سائٹ کا نظم اچھا ہے، ایک عام صارف کو فوراً اس کا مدعا سمجھ میں آ جاتا ہے۔ فائلوں کا فارمیٹ بھی مناسب ہےاور یہ اچھا ہے کہ ایک معیار بنا دیا گیا ہے۔

ایک صفحہ ایسا بھی ہو جو یہ بتائے کہ کن کتب پر فی الحال کام ہورہا ہے تاکہ آنے والوں کو سائٹ کے زندہ (live) ہونے کا احساس رہے۔
 

الف عین

لائبریرین
بھئ شارق۔ اردو والے نستعلیق کے بغیر گھاس بھی نہیں ڈالتے۔ اور اسی لیے تصویروں کی دنیا میں رہتے ہیں کہ انٹر نیٹ پر اردو نستعلیق نہیں۔ اور اب پاک نستعلیق کے بعد تو یہی بہتر ہے۔ ہاں اگر یہ فانٹ انسٹال نہ ہو تو میں نے ٹاہوما ضرور دے رکھا ہے۔ البتہ یہ ضرور خواہش ہے کہ کوئی ایسی سکرپٹ مل جائے جیسی کئی سائٹس اور بلاگس میں ہے کہ صارف خود فانٹ منتخب کر لے تو بہتر ہوگا۔ اس سلسلے میں کوئی تعاون کر سکتا ہے؟ این ویو میں بھی بہت مشکلات تو پیش آتی ہیں مجھے اس لیے کہ مجھے ویب ڈزائننگ تو آتی نہیں۔ پھر بھی فانٹ سائز یکساں نہیں بن پاتے۔ روابط میں کہاں غلطی ہے، یہ ابھی دیکھتا ہوں۔
 

مہوش علی

لائبریرین
اعجاز صاحب،
فانٹ کے سائز کا پرابلم آپکو این ویو میں ہمیشہ رہے گا۔

اس مسئلے کا ایک حل این ویو کی جگہ اوپن آفس کا استعمال ہے جہاں آپ "ٹیگنگ" استعمال کریں (یعنی ھیڈنگز وغیرہ)۔ اب مجھے پتا نہیں کہ آپکو یہ فیچر استعمال کرنا آتا ہے یا نہیں، مگر یہ بہت ہی کام کی چیز ہے اور بہت اچھا طریقہ ہے کہ ہر چیز کا سائز ایک جیسا رہے۔

بس ایک مسئلہ یہ ہے کہ اوپن آفس میں ایچ ٹی ایم ایل فائل کا سائز این ویو کی نسبت ڈیڑھ گنا بڑا بنتا ہے۔ بہرحال، چونکہ ایچ ٹی ایم ایل میں اکثر فائلیں ایک تا دو MB کی ہوتی ہیں، لہذا سائز سے اتنا فرق نہیں پڑ رہا ہوتا (کم از کم فاسٹ کمپیوٹر اور فاسٹ کنکشن والوں کو)۔
 

الف عین

لائبریرین
مہوش، 1۔2 ایم بی کی ہ ٹ م ل فائلیں؟؟؟؟ این ویو میں تو سبھی چھوٹی فائلیں ہی ہیں۔
کل ایزی ایچ ٹی ایم ایل داؤن لوڈ کیا ہے، اور یہ پہلا فری وئر ویب پیج میکر ہے جو اردو کو سپورٹ کرتا ہے۔ اب اس کو استعمال کر کے دیکھتا ہوں، لیکن سی ایس ایس سپورٹ نہیں ہے اس میں۔
کچھ روابط گڑ بڑ ہو گئے تھے میری سائٹ میں۔ ان کو ٹھیک کر دیا ہے، اور کچھ، برقی اشاعت کے نامکمل ہی تھے مگر اپ لوڈ کر دیا تھا، اب ان کو ٹھیک کر رہاہوں۔ امید ہے شام تک مکمل درست ہو جائے گی یہ سائٹ۔ اسی وجہ سے مزید کتابیں کو لینے کا کام میں نے بند کر رکھا ہے، کئی جمع ہو چکی ہیں۔ اگرچہ۔ شارق کا مشورہ اچھا ہے کہ ہوم پیج پر مستقبل کے پلان کو بھی دکھا دیا جائے۔ اس پر بھی عمل کرنے کا ارادہ ہے۔ اس کام میں وقت بہت لگ رہا ہے، یا کوئی سائٹ کے معاملے میں میری مدد کر سکتا ہے؟ پہلے بھی سوال کیا تھا، اب پھر دوہرا رہا ہوں۔
 

الف عین

لائبریرین
روابط کی غلطیاں درست کر دی ہیں اور شارق کے مشورے کے مطابق ہوم پیج میں ایک ربط دے دیا ہے زیرِ تکمیل کتب کا اور اس ربط میں زیر تدوین کتابوں کی مختصر فہرست ہے (جو اس وقت یاد آ گئی ہیں، گھر میں لیپ ٹاپ پر ممکن ہے کہ مزید بھی ہوں)
 

مہوش علی

لائبریرین
اعجاز صاحب،
مجھے یاد آیا کہ این ویو میں سی ایس ایس سپورٹ شامل ہے، اور ہم اس سے بہت اچھا کام چلا سکتے ہیں۔
اگرچہ کہ ایچ ٹی ایم ایل یا سی ایس ایس میری بھی فیلڈ نہیں ہے، لیکن آئیڈیا یہ ہے کہ مختلف ھیڈنگز کی ایک سٹائل شیٹ بنا لی جائے، اور پھر اسی سٹائل شیٹ کو ہر برقی کتب میں استعمال کیا جائے۔ اسطرح سب جگہ ایک جیسا ہی فونٹ سائز نمودار ہو گا۔

سٹائل شیٹ کے معاملے میں نعمان یا دیگر حضرات مدد کے لیے آگے بڑھ سکتے ہیں۔

\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\

ویسے اعجاز صاحب،
میرا آپ سے ایک سوال یہ تھا کہ آپ نے اپنی کتاب لائبریری کے لیے جملہ اردو ورژن کیوں نہیں استعمال کیا۔ اس اردو جملہ میں بھی آپ کتابیں "ورڈ فارمیٹ" اور "ایچ ٹی ایم ایل فارمیٹ" میں ڈاؤنلوڈ کے لیے دے سکتے ہیں۔
مگر جملہ استعمال کرنے کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہوتا کہ آپ اکیلے ہی بغیر کسی اور کی مدد کے اردو لائبریری کو manage کر لیتے (یعنی وقت کی انتہائی بچت)۔
 

مہوش علی

لائبریرین
سٹائل شیٹ کے استعمال کا ایک اور فائدہ یہ ہو سکتا ہے کہ اس میں مختلف فونٹ کی آپشنز ترجیحاً موجود ہوتی ہیں۔
یعنی پہلی آپشن "پاک نستعلیق"
دوسری آپشن "نفیس نسخ"
۔۔۔۔۔۔

ہوتا یہ ہے کہ اگر دیکھنے والے کے سسٹم میں پاک نستعلیق ہے تو وہ پاک نستعلیق میں فائل دیکھ سکے گا۔ لیکن اگر پاک نستعلیق نہیں ہے، تو دوسری آپشن "نفیس نسخ" میں دیکھ سکے گا۔ ۔۔۔۔۔
 
بہترین

اعجاز صاحب آپ کی ویب سائٹ اردو لائبریری کے حوالے سے بہترین ہے، آپ نے جو جو فیصلے کیے ہیں مناسب ہیں، مثلاً ورڈ اور ٹیکسٹ میں متن کی فراہمی اور نستعلیق فونٹ کے استعمال کے حوالے سے بھی آپ کے دلائل درست ہیں۔

میں آپ سے استدعا کرتا ہوں کہ جملہ وغیرہ کا خیال بھی ذہن میں نہ لائیں، ہم اس سے قبل جملہ پر بہت سارے پراجیکٹ کامیاب ہوتے دیکھ چکے ہیں۔

اگر کسی کتاب کی تدوین میں کام آسکوں تو ضرور بتائیے گا۔
 
Top