زیادہ نہیں جانتا مگر
میں اردو لائبریری کی پیش رفت کے حوالے سے زیادہ نہیں جانتا مگر اردو ویب پر تو اس پر عرصے سے کام جاری تھا تو کیا کسی لائبریری سائٹ کا قیام عمل میں نہیں لایا گیا تھا؟
اس سائٹ کو دیکھ کر خیال آرہا ہے کہ اگر اردو کی تمام تحریری "ای کتب" اس کی ذیل میں دستیاب ہوجائیں تو بہت سہولت ہوگی۔
آپ کی سائٹ کے حوالے سے یہ کہوں گا کہ ایک تو نفیس نسخ کو پہلا فونٹ کرلیں کیوں کہ پاک نستعلیق فی الحال بخوبی نہیں دکھتا۔ صفحوں کے مابین فونٹ کا سائز ایک سا نہیں رہتا۔ کچھ صفحات کا ربط بھی درست نہیں مثلاً دیکھیے اجازت شدہ کتابوں میں متفرقات کا ربط، آپ کی کتابیں کا ربط۔ ، وغیرہ۔
سائٹ کا نظم اچھا ہے، ایک عام صارف کو فوراً اس کا مدعا سمجھ میں آ جاتا ہے۔ فائلوں کا فارمیٹ بھی مناسب ہےاور یہ اچھا ہے کہ ایک معیار بنا دیا گیا ہے۔
ایک صفحہ ایسا بھی ہو جو یہ بتائے کہ کن کتب پر فی الحال کام ہورہا ہے تاکہ آنے والوں کو سائٹ کے زندہ (live) ہونے کا احساس رہے۔