ہا ہا ہا ہا۔۔۔ بنی بنائی کھیر کیوں دی جائے گڑیا رانی کو؟
ویسے آپ کس کے متعلق لکھنا چاہ رہی ہیں؟
میری مانو تو ناعمہ کے متعلق لکھ دو۔ وہ آجکل بہت کچھ لکھ رہی ہے۔ کیا ہوا جو ابھی اتنی مشہور نہیں ہوئی۔
ہندوستان کی مایہ ناز خاتون لکھاری قرۃ العین حیدر یا پھر پاکستان کی شہرت یافتہ خاتون لکھاری بانو قدسیہ، گوگل پر باآسانی کافی مواد مل جائے گا۔
گوگل پر اردو سرچ بھی کام کرتی ہے۔ اگر خاتون لکھاری یا خاتون مصنفین وغیرہ پر سرچ کیا جائے تو تحقیق کے لیے کچھ مواد اکٹھا کیا جا سکتا ہے۔
یاد رکھیں کہ ایک جگہ سے نقل کرنا چربہ کہلاتا ہے جبکہ کئی جگہ سے نقل کرنا تحقیق کہلاتا ہے۔
ویسے ان مشہور خواتین پر تو کئی لوگ لکھیں گے۔ ہم گڑیا رانی کی جگہ ہوتے تو واقعی، ناعمہ بٹیا، عندلیب اپیا، شگفتہ بٹیا یا پھر عنیقہ ناز وغیرہ مین سے کسی کو منتخب کرتے۔ بات صرف لکھاری کی ہوئی ہے، ادیبہ ہونا یا بین الاقوامی شہرت یافتہ ہونا جیسی کوئی شرط نہیں ہے۔
اصل میں ان لوگوں کا اردو ادب کی ترقی میں کوئی خاص کردار نہیں رہا اور مجھے لکھنا یہی ہے اس لئے لکھ نہیں سکتی ہی ہی ہی ہی
اب ہم کیا کرتے بھلا۔ آپ نے نہ تو سبجیکٹ بتایا تھا نہ ہی پہلے پیگام مین ایسی کوئی بات کہی تھی۔ بلکہ عنوان بھی بس "خاتون اردو لکھاری" جیسا کچھ تھا تو اردو ادب کی ترقی کی بات تو بیچ میں آئی ہی نہیں۔ اور ادب کی ترقی کا کیا ہے، ابن صفی مرحوم کی مثال لے لیں۔ آنجناب نے کتنا کچھ لکھا، کس قدر مقبول ہوئے کتنوں کو لکھنا سکھایا لیکن "ہارڈ کول نقاد" ان کو ادیب ماننے کو راضی نہیں۔
مجھے اردو کا اسائمنٹ بنانا ہے کسی اردو خاتون لکھاری پر ۔۔۔۔میری کوئی مدد کردے ۔۔۔۔کوئی ای بک کا لنک دے دیں