از طرف: مکرم نیاز، حیدرآباد دکن۔ (بانی مدیر '
تعمیر نیوز' ویب پورٹل)
ہندوستان کی ایک اوپن یونیورسٹی کے ایم۔اے (اردو) کی نصابی کتاب کے لیے چند مضامین تحریر کر رہا ہوں۔ جن میں سے ایک مضمون کا عنوان "سوشل میڈیا اور اردو" ہے۔
اردو فورمز کی تلاش میں گوگل سرچنگ پر اس تھریڈ تک رسائی ہوئی۔ میں ماضی میں بذات خود کچھ قلمی ناموں سے کئی اردو فورمز بشمول
اردو محفل فعال رہا ہوں۔ آج حیرت ہوئی کہ بس دو چار اردو فورم ہی فعال ہیں۔ ایک فورم کے خالق نے بتایا کہ فیس بک کے سبب فورمز پر ٹریفک کم ہو چکی ہے۔ دوسرا سبب وہی ہے کہ فورمز کا مواد گوگل سرچ نتائج میں زیادہ نہیں آ پاتا۔
محفل اور مجلس کے متوازی ایک "القلم" فورم بھی تھا جو آج نظر نہیں آ رہا۔ ہندوستان سے پہلا اردو یونیکوڈ فورم "الغزالی" ژین فورو پر منتقل ہو چکا اور جاری ہے۔ مگر اس پر روزانہ اراکین کی فعالیت شاید ہی دس سے زیادہ ہو۔
فی الحال مجھے اپنے مضمون میں حوالے کے لیے یہ دس لنکس کافی لگتے ہیں:
- اردو محفل فورم
- اردو مجلس فورم
- محدث فورم [Mohaddis Forum]
- اردو چوپال [Urdu Chopal]
- ہماری اردو پیاری اردو
- اردونامہ فورم - ویب پورٹل
- OneUrdu Forums
- یونہی فورم
- الغزالی
- Oxford Dictionaries Urdu forum