اردو کے بڑے فورم

عثمان

محفلین
لیکن فی الوقت محفلین اپنے اپنے جاننے والوں میں سروے کر کے یہاں بتائیں کہ وہ اردو کیوں نہیں لکھتے؟
اردو نہ لکھنے والوں میں سے فی الوقت ایک ہی جواب موصول ہے جس میں اردو ٹائپنگ مشکل ہونے کا عذر پیش کیا گیا ہے۔
 
عثمان

محفلین
ایک بات تو طے ہے کہ انگریزی پاکستان میں کوئی ایسی اجنبی اور غیر زبان نہیں ہے جیسا کہ احیائے اردو کے حامی عموماً دعویٰ کرتے ہیں۔
 
فرقان احمد

محفلین
بات سیدھی سی ہے۔ اردو محفل میں فعال اراکین کی تعداد ایک دوقت میں ایک سو سے زیادہ نہیں رہتی ہے تاہم دیگر اردو فورمز کا حال تو بہت پتلا ہے۔ بعض اردو فورمز ایسے ہیں جہاں ایک ماہ میں بمشکل ایک دو سو مراسلات ہی ہو پاتے ہیں۔ یقینی طور پر، یہ ایک تشویش ناک صورت حال ہے۔ دیکھا جائے تو اردو بولنے والے کروڑوں افراد روزانہ آن لائن ہوتے ہیں تاہم محفل میں شمولیت اختیار کرنے والوں کی تعداد دس ہزار سے بھی کم ہے۔ اردو محفل کے منتظمین یقینی طور پر داد کے مستحق ہیں کہ تمام تر نامساعد حالات کے باوجود وہ ہر ممکن طریقے سے اردو محفل کو آباد رکھنے اور اسے پررونق بنائے رکھنے کا اہتمام کرنے میں مصروف رہتے ہیں تاہم اب بھی اس بات کی ضرورت محسوس کی جاتی ہے کہ اردو زبان سے وابستہ افراد کو اس فورم میں شامل کروایا جائے۔ ایک طویل عرصے سے ہمارے ذہن میں یہ تجویز رہی ہے کہ محفلین اپنے حلقہء احباب میں شامل کم از کم پانچ صاحبِ علم افراد کو یا اردو زبان و ادب کے رسیا افراد کو اردو محفل فورم کا حصہ بنائیں۔ ہمارے خیال میں اردو محفل کے اراکین کی تعداد بیس تیس ہزار سے تجاوز کر گئی تو ہمارے سامنے امکانات کے کئی در وا ہو جائیں گے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
اس دھاگے سے کئی اہم نکات اخذ کیے جا سکتے ہیں۔
اکثر یہ شکایت سننے میں آتی ہے کہ نئے یوزرز کو سراغ ہی نہیں ملتا کہ وہ کیسے نیا مراسلہ پوسٹ کریں۔ بنیادی طور پر یہ فورم سوفٹویر کی یوزیبیلٹی کا پرابلم ہے۔ نیا تھریڈ یا نئی پوسٹ شامل کرنے کا لنک ہر صفحے پر واضح موجود ہونا چاہیے جس کا خاص طور پر نئے صارفین کو فائدہ ہوگا۔ یہ مسئلہ تکنیکی طور پر زیادہ پیچیدہ نہیں ہے اور اس کا حل آسان ہی ہونا چاہیے۔
اردو استعمال کرنے اور اردو ٹائپ کرنے کے ویڈیو ٹیوٹوریل تیار کیے جانے چاہییں اور انہیں بھی کم از کم سرورق پر ہائی لائٹ کیا جانا چاہیے۔
ٹیوٹوریلز اور مضامین کو پبلش کرنے پر ہی اکتفا نہیں کرنا چاہیے بلکہ کمپیوٹر اور انٹرنیٹ پر اردو کے استعمال کی آگاہی کی مہم چلانی چاہیے۔ ہر ایک کو اپنے لیے ہدف کے طور پر طے کر لینا چاہیے کہ وہ ہفتے میں کم از کم ایک شخص کو کمپیوٹر اردو لٹریٹ بنا دے گا۔ :) اس آئیڈیا کو مزید وسعت بھی دی جا سکتی ہے۔ اگر ممکن ہو تو سکولوں اور کالجوں میں کمپیوٹر اردو لٹریسی کی ورکشاپس منعقد کی جانی چاہییں۔ ان ورکشاپس میں کمپیوٹر اور سمارٹ ڈیوائسز پر اردو کے استعمال کی ٹریننگ دی جائے۔ میں اس ورکشاپ کی آؤٹ لائن تیار کرکے انشاءاللہ جلد ہی اسے یہاں پیش کروں گا۔
 
فرقان احمد

محفلین
حضرت! اب تو آپ کہہ سکتے ہیں، 'مُستند ہے میرا فرمایا ہوا'۔۔۔! ویسے ہمارا عاجزانہ مشورہ ہے کہ آپ پنجابی الفاظ کے استعمال میں کسی قدر کمی لائیے کیونکہ بہرصورت یہ اردو فورم ہے۔۔۔! یہ الگ بات کہ ہمیں آپ کا بے ساختہ انداز اور اُردو زبان میں پنجابی کا تڑکا ذاتی طور پر پسند ہے۔۔۔! مگر اس کا کیا کریں گے صاحب کہ اب تو آپ مدیر ہیں ۔۔۔! یہ قربانی تو آپ کو دینا ہی ہو گی پیارے بھائی۔۔۔! :)
 
فرقان بھائی 'کرتے ہیں کچھ' وغیرہ-
کافی حد تک کوشش کرنے کے باوجود بس پنجابی 'تلک' سی جاتی ہے- ;)

عبدالقیوم چوہدری پائن سٹو کوئی روشنی ایس صورت اچ کس چیز دی قربانی دتی جاوے؟

زیک بھائی اتفاق مراسلےکے دوسرے حصے کے لئے بھی یا پھر ؟:)
 
اردو نہ لکھنے والوں میں سے فی الوقت ایک ہی جواب موصول ہے جس میں اردو ٹائپنگ مشکل ہونے کا عذر پیش کیا گیا ہے۔
میرے خیال میں اب اردو لکھنا مشکل نہیں رہا سوشل میڈیا پر زیادہ تر لوگ Easy Urdu نامی ایپ استعمال کرتے ہیں، اس ایپ میں اگر آپ رومن لکھتے ہیں تو ایپ اسے اردو میں تبدیل کر دیتی ہے،
اس میں آپ بول کر بھی لکھ سکتے ہیں اردو بس لہجہ اور لفظوں کی ادائیگی ٹھیک ہونی چاہیے.
 
بول کر کیسا رزلٹ دیتی ہے؟ accuracy?
 
میرے خیال میں اب اردو لکھنا مشکل نہیں رہا سوشل میڈیا پر زیادہ تر لوگ Easy Urdu نامی ایپ استعمال کرتے ہیں، اس ایپ میں اگر آپ رومن لکھتے ہیں تو ایپ اسے اردو میں تبدیل کر دیتی ہے،
اس میں آپ بول کر بھی لکھ سکتے ہیں اردو بس لہجہ اور لفظوں کی ادائیگی ٹھیک ہونی چاہیے.
یہ دونوں کام تو جی بورڈ میں بھی ہوتے ہیں۔ اس کے باوجود لوگ جی بورڈ کی بجائے یہ ایپ کیوں استعمال کرتے ہیں؟
 
مقدس

لائبریرین
فرقان بھائی 'کرتے ہیں کچھ' وغیرہ-
کافی حد تک کوشش کرنے کے باوجود بس پنجابی 'تلک' سی جاتی ہے- ;)

عبدالقیوم چوہدری پائن سٹو کوئی روشنی ایس صورت اچ کس چیز دی قربانی دتی جاوے؟

زیک بھائی اتفاق مراسلےکے دوسرے حصے کے لئے بھی یا پھر ؟:)
عبداللہ بھائی آئی تھنک یو شڈ رئیلی کیپ ٹالکنگ ان پنجابی۔۔۔۔ آپ کی اور عبدالقیوم بھیا کی پنجابی از اوسم۔ :)
کوئی کچھ کہے تو میں ہوں ناں ٹینشن ناٹ :rollingonthefloor:
 
زیک

مسافر
میرے خیال میں اب اردو لکھنا مشکل نہیں رہا سوشل میڈیا پر زیادہ تر لوگ Easy Urdu نامی ایپ استعمال کرتے ہیں، اس ایپ میں اگر آپ رومن لکھتے ہیں تو ایپ اسے اردو میں تبدیل کر دیتی ہے،
اس میں آپ بول کر بھی لکھ سکتے ہیں اردو بس لہجہ اور لفظوں کی ادائیگی ٹھیک ہونی چاہیے.
آپ ٹویٹر پر اردو لکھتی ہیں۔ آپ کے 50000 فالوور ہیں اور ان میں بھی کافی اردو لکھنے والے لگتے ہیں۔ اس سے یہ تو نہیں لگتا کہ اردو لکھنا کوئی مشکل کام ہے۔

پھر کیا وجہ ہے کہ فورمز اتنے ناکام ہیں؟
 
Top